
باکلہ / باقلہ
نام :
فارسی عربی میں باکلہ،سندھی میں چونرا

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ)
نام انگلش:
Broad bean
Scientific name: Vicia faba
تاثیری نام:
مقام پیدائش:
ہندوپاکستان
مزاج طب یونانی:
خشک سرد
مزاج طب پاکستانی:
عضلاتی اعصابی

یہ بھی پڑھیں: بارہ سنگھا کے سینگ
یہ بھی پڑھیں:بارتنگ
یہ بھی پڑھیں:پنج ہلدی

تعارف:
باکلہ جسے چوڑی پھلیاں بھی کہا جاتا ہے، مشہور سبزی ہے، اس کا پودا ایک سے ڈیڑھ میٹر تک ہوتا ہے، پتے سبز سرمئی رنگ کے ہوتے ہیں، اس کی لمبی سی پھلی ہوتی ہے، جس کے اندر چار پانچ بیج ہوتے ہیں، جو چپٹے سے ہوتے ہیں، جن کا رنگ سفید، یا ہلکا سا گلابی ہوتا ہے۔
نفع خاص:
قوت باہ اور اسہال میں مفید ہے۔
کیمیاوی و غذائی اجزا:
چوڑی پھلیاں فی 100 گرام غذائی اجزاء:
میکرونٹرینٹس:
کیلوری: 88 پروٹین: 7.6 گرام کاربوہائیڈریٹس: 19.7 گرام شکر: 1.8 گرام غذائی ریشہ: 5.4 جی
چربی: 0.7 گرام سیر شدہ چربی: 0.1 جی پانی: 71 گرام
وٹامنز:
وٹامن اے: 3 مائیکروگرام وٹامن سی: 1.4 ملی گرام وٹامن ای: 0.03 ملی گرام وٹامن کے:2.9 مائیکروگرام
وٹامن بی 1 (تھامین): 0.333 ملی گرام وٹامن بی2(Riboflavin): 0.133 ملی گرام وٹامن بی 3 (نیاسین): 2.2 ملی گرام
وٹامن بی 5 (پینٹوتھینک ایسڈ): 0.23 ملی گرام وٹامن بی 6: 0.104 ملی گرام فولیٹ(B9): 423 مائیکروگرام
معدنیات:
کیلشیم: 37 ملی گرام آئرن: 1.55 ملی گرام میگنیشیم: 33 ملی گرام فاسفورس: 129 ملی گرام
پوٹاشیم: 332 ملی گرام سوڈیم: 5 ملی گرام زنک: 1 ملی گرام کاپر: 0.3 ملی گرام
مینگنیج: 0.48 ملی گرام سیلینیم: 1 مائیکروگرام
دیگر غذائی اجزاء:
کولین: 36.2 ملی گرام بیٹا کیروٹین: 35 مائیکروگرام

اثرات:
خشک مزاج ہونے کی وجہ سے قابض ہے، نفاخ ہونے کی وجہ سے گیس پیدا کرتا ہے، رطوبات کو گاڑھا کرتا ہے، مسکن صفراء و حرارت ہے۔
خواص و فوائد
خشک مزا ہونے کی وجہ سے بلغمی کھانسی میں مفید ہے، ورموں کو پکانے کے لیے بطور پلٹس و ضماد استعمال کرتے ہیں، چہرے کی سیاہی، کیل اور سیاہ داغوں کے لیے بطور ابٹن استعمال کیا جاتا ہے، عضلاتی محرک ہونے کی وجہ سے کنٹھ مالا کے لیے مفید ہے۔
مقدار خوراک:
بقدر ہضم
Discover more from TabeebPedia
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
Leave a Reply