Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. بالچھڑ
بالچھڑ

بالچھڑ

  • November 21, 2024
  • 0 Likes
  • 96 Views
  • 0 Comments

بالچھڑ

نام :

عربی میں سنبل الطیب۔ بنگالی میں جٹا مانسی۔ سندھی سرہی مر کہتے ہیں۔  जटामांसी।  

Hakeem Syed Abdulwahab Shah

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ)

نام انگلش:

Valerian Balchhar

Scientific name: valeriana officinalis

بالچھڑ سنبل الطیب जटामांसी। Balchhad Nardostachys jatamansi Valerian valeriana officinalis

تاثیری نام:

مقوی معدہ، مقوی قلب، مولد صفراء

مقام پیدائش:

نیپال، بھوٹان، کشمیر، پاک و ہند

مزاج  طب یونانی: 

خشک گرم

مزاج  طب پاکستانی: 

عضلاتی گرم

بالچھڑ سنبل الطیب जटामांसी। Balchhad Nardostachys jatamansi Valerian valeriana officinalis

یہ بھی پڑھیں:بال

یہ بھی پڑھیں:باکلا

یہ بھی پڑھیں: بارہ سنگھا کے سینگ

بالچھڑ سنبل الطیب जटामांसी। Balchhad Nardostachys jatamansi Valerian valeriana officinalis
بالچھڑ سنبل الطیب जटामांसी। Balchhad Nardostachys jatamansi Valerian valeriana officinalis

تعارف:

بالچھڑ ایک پودے کی جڑ کو کہتے ہیں جو باریک ریشوں سے لپٹی ہوتی ہے۔ اس کی خوشبو بلی کو بہت اچھی لگتی ہے وہ اس کے ساتھ لپٹنے لگتی ہے، اسی لیے اسے بھی بلی لوٹن کہتے ہیں، حالانکہ بلی لوٹن ایک الگ چیز بادرنجبویہ ہے۔ اس کا رنگ بھورا سیاہی مائل ہوتا ہے، جبکہ ذائقہ تلخ خوشبودار ہوتا ہے۔

بالچھڑ سنبل الطیب जटामांसी। Balchhad Nardostachys jatamansi Valerian valeriana officinalis
بالچھڑ سنبل الطیب जटामांसी। Balchhad Nardostachys jatamansi Valerian valeriana officinalis

نفع خاص:

سکون آور، بے خوابی کے لیے مفید ہے۔بالوں کے لیے مفید ہے۔

بالچھڑ سنبل الطیب जटामांसी। Balchhad Nardostachys jatamansi Valerian valeriana officinalis

کیمیاوی و غذائی  اجزا:

 (سوکھی جڑ کے فی 100 ملی گرام)

حیاتیاتی اجزاء

ویلیرینک ایسڈ 0.5–1.5 ملی گرام        آئزولیرک ایسڈ(Isovaleric) 0.3–1.2 ملی گرام

ویلپوٹریٹس (Valepotriates): 0.5–2.0 ملی گرام   فلاوونائڈز:  1.0–2.5 ملی گرام

سسکوٹرپینیز(Sesquiterpenes):0.5–1.0 ملی گرام لگنانس:  0.2–0.5 ملی گرام

ضروری تیل: 2.0–3.5 ملی گرام

بالچھڑ وٹامن یا معدنیات کا ایک اہم ذریعہ نہیں ہے۔ تاہم، اس میں کچھ غذائی اجزاء کی تھوڑی مقدار ہوتی ہے:

غذائیت کی مقدار

وٹامن سی :  0.1–0.3 ملی گرام                     میگنیشیم : 0.2–0.5 ملی گرام             کیلشیم :0.1–0.3 ملی گرام

آئرن :0.05–0.1 ملی گرام           پوٹاشیم : 0.5–1.0 ملی گرام

بالچھڑ سنبل الطیب जटामांसी। Balchhad Nardostachys jatamansi Valerian valeriana officinalis
بالچھڑ سنبل الطیب जटामांसी। Balchhad Nardostachys jatamansi Valerian valeriana officinalis

اثرات:

بالچھڑ اپنے اثرات کے لحاظ سے عضلاتی محرک شدید، مقوی غدد ہے۔کیمیاوی طور پر خون میں ترشی اور حرارت پیدا کرتی ہے۔

بالچھڑ سنبل الطیب जटामांसी। Balchhad Nardostachys jatamansi Valerian valeriana officinalis
بالچھڑ سنبل الطیب जटामांसी। Balchhad Nardostachys jatamansi Valerian valeriana officinalis

خواص و فوائد

بالچھڑ کا انگریزی نام ویلیرین،  لاطینی زبان والیر سے ماخوذ ہے، جس کا مطلب ہے “مضبوط یا صحت مند ہونا”، جس کی صحت کے ساتھ اس کی وابستگی کی عکاسی ہوتی ہے۔بالچھڑ کے پودے کی اہم خصوصیات میں اس کے لمبے، پتلے تنوں اور چھوٹے، خوشبودار سفید یا گلابی پھولوں کے جھرمٹ شامل ہیں جو گرمیوں میں کھلتے ہیں، لیکن ادویات میں زیادہ تر  جڑ استعمال ہوتی ہے۔

بالچھڑ سنبل الطیب जटामांसी। Balchhad Nardostachys jatamansi Valerian valeriana officinalis

بالچھڑ معدے اور آنتوں کو طاقت دیتی ہے، اسی طرح دل کو بھی طاقت دیتی ہے، اپنے خواص کے لیے لحاظ سے دار چینی اور لونگ کی طرح ہے۔یہ بلغم کو خشک کر دیتی ہے، جگر اور گردوں میں حرارت پیدا کرتی ہے، چونکہ یہ اعصابی محلل ہے تو اپنے محلل اثرات کی وجہ سے دماغ و اعصاب کی سوزش کو دور کرتی ہے، اسی لیے اعصابی فالج یعنی بائیں طرف کے فالج میں مفید ہے۔اگر اس کے ساتھ دیگر عضلاتی غدی ادویہ شامل کی جائیں تو تریاق کا کام کرتی ہے۔

محرک عضلات ہونے کی وجہ سے رحم کے عضلات کو بھی تحریک دیتی ہے جس سے اختناق الرحم، مرگی، رعشہ جیسے عوارضات دور ہو جاتے ہیں۔اسی طرح مولد حرارت ہونے کی وجہ سے بالوں کو لمبا اور سیاہ بھی کرتا ہے۔

بالچھڑ سنبل الطیب जटामांसी। Balchhad Nardostachys jatamansi Valerian valeriana officinalis
بالچھڑ سنبل الطیب जटामांसी। Balchhad Nardostachys jatamansi Valerian valeriana officinalis

مقدار خوراک:

دو سے تین گرام

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔


Discover more from TabeebPedia

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Discover more from TabeebPedia

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading