Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. بارتنگ تخم
بارتنگ تخم

بارتنگ تخم

  • November 13, 2024
  • 0 Likes
  • 263 Views
  • 0 Comments

بارتنگ تخم

نام :

عربی میں بزر لسان الحمل۔ فارسی میں بارتنگ سبز۔ سندھی کنٹرو کہتے ہیں۔

Hakeem Syed Abdulwahab Shah

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ)

نام انگلش:

Broadleaf plantain

Scientific name: Plantago Major

بار تنگ Broadleaf plantain Plantago बार्टिंग
بار تنگ Broadleaf plantain Plantago बार्टिंग

 

تاثیری نام:

قابض، مسکن، حابس الدم

مقام پیدائش:

ہندو پاک

مزاج  طب یونانی: 

خشک سرد

مزاج  طب پاکستانی: 

عضلاتی اعصابی

یہ بھی پڑھیں:بادیان خطائی

یہ بھی پڑھیں:بادر نجبویہ

یہ بھی پڑھیں:بادام شیریں

بار تنگ Broadleaf plantain Plantago बार्टिंग
بار تنگ Broadleaf plantain Plantago बार्टिंग

تعارف:

ایک بوٹی ہے جس کے پتے بکری کی زبان کی طرح ہوتے ہیں۔ اس کی شناخت اس کے چوڑے، بیضوی پتوں سے ہوتی ہے جن کی الگ رگیں اور چھوٹے پھولوں کی سبز، پتلی چوڑیاں ہیں۔ اس کا رنگ سبز، ذائقہ تلخ ہوتا ہے۔اس کا پودا ایک گز تک لمبا ہوتا ہے، ٹہنیوں پر زرد رنگ کے پھول نکلتے ہیں، انہی پھولوں کے مکمل ہونے کے بعد سیاہ رنگ کے گول بنفشی مائل بیج نکلتے ہیں، جو تخم بارتنگ کے نام سے جانے جاتے ہیں، اس کی جڑ بھی دوا کے طور پر استعمال کی جاتی ہے۔  اس میں مختلف وٹامنز (A, C, K)  اور معدنیات (کیلشیم، میگنیشیم، پوٹاشیم) کے ساتھ ساتھ حیاتیاتی مرکبات جیسے الانٹوئن اور آکوبن بھی پائے جاتے ہیں، جو اپنے زخموں کو بھرنے اور شفا دینے کے لیے مشہور ہیں۔

بار تنگ Broadleaf plantain Plantago बार्टिंग
بار تنگ Broadleaf plantain Plantago बार्टिंग

نفع خاص:

نکسیر، اور خون کے بہاو کو روکتا ہے۔

کیمیاوی و غذائی  اجزا:

فی 100 گرام تازہ پتوں میں:

میکرونٹرینٹس

کیلوری: 44 کلو کیلوری         کاربوہائیڈریٹ: 7.0 گرام     پروٹین: 2.5 گرام  فائبر: 6.8 گرام    چربی: 0.3 جی

وٹامنز

وٹامن اے: 6000 IU (1.8 ملی گرام) وٹامن سی: 33 ملی گرام        وٹامن کے:400 ایم سی جی

بی کمپلیکس وٹامنز:

وٹامن بی 1 (تھامین): 0.02 ملی گرام     وٹامن B2 (Riboflavin): 0.14 ملی گرام وٹامن بی 3 (نیاسین): 0.5 ملی گرام

وٹامن B6: معمولی مقدار                فولیٹ (وٹامن بی 9): 5 ایم سی جی                  

معدنیات

کیلشیم: 184 ملی گرام           آئرن: 3.3 ملی گرام میگنیشیم: 70 ملی گرام                    فاسفورس: 70 ملی گرام

پوٹاشیم: 382 ملی گرام         سوڈیم: 4 ملی گرام    زنک: 0.2 ملی گرام           کاپر: 0.05 ملی گرام مینگنیج: 0.6 ملی گرام

کلیدی حیاتیاتی اجزاء

Allantoin: تقریبا. 1-2 ملی گرام (خلیہ کی تخلیق نو کو فروغ دیتا ہے)

آکوبن(Aucubin): 3-6 ملی گرام (اینٹی سوزش اور اینٹی مائکروبیل خصوصیات کے لئے جانا جاتا ہے)

فلاوونائڈز Flavonoids :جیسے ایپیگینن، لیوٹولن): 20-30 ملی گرام (اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات)

ٹیننز(Tannins): 10-15 ملی گرام (اینٹی مائکروبیل، کسیلی)

پولی سیکرائیڈز(Polysaccharides): متغیر، تقریباً۔ 5-10 ملی گرام (مدافعتی ردعمل کو بڑھاتا ہے)

اثرات:

محرک عضلات، محلل اعصاب، مسکن غدد ہے۔ کیمیاوی طور پر خون میں ٹھنڈک پیدا کرنے کے ساتھ سوداویت کو زیادہ کرتے ہیں۔

خواص و فوائد

درد میں سکون دیتا ہے، حابس خون ہے، اور نکسیر کے لیے خاص طور پر مفید ہے۔ نہ صرف ناک سے خون بلکہ دیگر اعضاء سے بھی خون کے بہنے کو روکتا ہے۔ اسی طرح دستوں میں بھی مفید ہے۔اس کے پانی سے کلی کرنا حلق، دانتوں اور مسوڑوں کے درد کو رفع کرتا ہے۔  خونی قے، کثرت حیض میں بھی مفید ہے۔

جدید سائنسی تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ بارتنگ کا عرق زخموں کے بند ہونے کو تیز کر سکتا ہے، اور زخموں میں انفیکشن کے خطرات کو کم کر سکتاہے۔

بار تنگ Broadleaf plantain Plantago बार्टिंग
بار تنگ Broadleaf plantain Plantago बार्टिंग

مقدار خوراک:

پانچ گرام

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔


Discover more from TabeebPedia

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Discover more from TabeebPedia

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading