بادر نجبویہ
نام :
ہندی میں بلی لوٹن۔ فارسی میں بادرنگ بویہ یا ترہ گربہ۔ عربی میں مفرح القلب کہتے ہیں۔

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ شیرازی)
نام انگلش:
Name: Catnip
Scientific name: Nepeta cataria
Family: Lamiaceae
تاثیری نام: | مقام پیدائش: | مزاج طب یونانی: | مزاج طب پاکستانی: | نفع خاص: |
| مقوی دماغ، منضج صفراء، مصفی خون، | ہندو پاکستان | تر گرم | اعصابی غدی | مقوی دماغ، سکون آور |

تعارف:
گھاس کی قسم کی ایک بوٹی ہے، جس کی لمبائی تقریبا دو گز تک ہوتی ہے۔ یہ دو قسم کی ہوتی ہے ، ایک قسم چھوٹی جس کے پتے چھوٹے ، نرم ، لمبے اور کنارے ابھرے ہوئے دندانہ دار ہوتے ہیں۔شاخیں بہت ساری ہوتی ہیں۔ پھول نیلے بنفشہ کی طرح ہوتے ہیں، سرخی مائل ہوتاہے۔ اس کو ساگ کی طرح پکا کر بھی کھایا جاتا ہے۔اس کے بیج خاکی رنگ کے اور اس کے بیج بوئے جاتے ہیں ۔ جبکہ دوسری قسم بڑی ہوتی ہے اور خوشبودار ہوتی ہے لیکن خوشبو چھوٹی کی طرح بلکہ اس سےبھی تیز ہوتی ہے۔ پتے گول ہلکے سبز رنگ کے ہوتے ہیں۔ کنارے تھوڑے تھوڑے کٹے ہوئے۔اس کی جڑ ہر سال پودنیے کی طرح ہری ہوجاتی ہے جس سے شاخیں پھوٹتی ہیں،پھول اس کے سفید ہوتے ہیں۔ اور یہ صحرائی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بادام شیریں
یہ بھی پڑھیں:بادام تلخ
یہ بھی پڑھیں:باجرہ

ہندی میں بادرنجبویہ کو “بلی لوٹن” اس لیے کہتے ہیں کہ اس کی خوشبو بلی کو بہت اچھی لگتی ہے، بلی اسے سونگھتے ہیں لوٹ پوٹ ہو جاتی ہے۔اس کے پتے، پھول، اور جڑیں سب مختلف مقاصد کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔


کیمیاوی و غذائی اجزا:
1. فعال تیل اور خوشبودار مرکبات (Essential Oils & Volatile Compounds)
نیپیٹا لیگٹونز (Nepetalactones) بیٹا کایریفائیلین (β‑Caryophyllene) ٹرانس‑بیٹا اوکسی مین (trans‑β‑Ocimene)
1,8‑سینئول (1,8‑Cineole) الفا‑پینین (α‑Pinene) لیمونین (Limonene) جیرانیول (Geraniol)
سِٹریونیلیل ایسٹیٹ (Citronellyl Acetate)
2. فینیولک ایسڈ اور فلاونوائڈز (Phenolic Acids & Flavonoids)
روس میرینک ایسڈ (Rosmarinic Acid) لیوٹولن (Luteolin) اپیجینن (Apigenin)
- ٹیننز (Tannins)
4. دیگر ثانوی مرکبات (Other Secondary Metabolites)
سابونینز (Saponins) ٹیرپینوائڈز (Terpenoids)

اثرات:
بادر نجبویہ اعصاب میں تحریک، غدد میں تحلیل اور عضلات میں تسکین پیدا کرتی ہے۔ مقوی دماغ، منضج صفراء، مصفی خون،محرک دماغ، مفرح قلب اثرات رکھتی ہے۔
۔

خواص و فوائد
اعلیٰ درجے کی مقوی دماغ ہے، دماغ کے سدوں کو کھولتی ہے، اس کا چند روز استعمال دماغ کو طاقت دے کر حواس خمسہ ظاہری و باطنی کو قوی کرتا ہے۔ شہد کے ساتھ اسے استعمال کرنے سے خفقان قلب اور سانس پھولنے میں مفید ہے۔ انہیں فوائد کی وجہ سے اسے شربتوں، عرقیات، اور خمیرہ جات میں شامل کیا جاتا ہے۔ چنانچہ خمیرہ گاوزبان کا لازمی جزو بھی بادرنجبویہ ہی ہے۔
ایک کی ایک خوبی یہ ہے کہ یہ منہ کی بدبو کو بھی دور کرتی ہے۔غدی اختناق الرحم میں بہت مفید ہے۔شہد میں ملا کر صفراوی کھانسی میں بہت مفید ہے۔
بادرنجبویہ میں متعدد حیاتیاتی خصوصیات کی حامل ہے جیسے کہ اینٹی بیکٹیریل، کارڈیو حفاظتی، سکون آور، اینٹی فنگل، اینٹی آکسیڈینٹ، سوزش اور اینٹی ذیابیطس خصوصیات ہیں۔
جدید تحقیقات
بادر نجبویہ یا Catnip ایک خوشبودار جڑی بوٹی ہے جو قدرتی طور پر دماغ اور اعصاب کو سکون پہنچانے کی خصوصیات رکھتی ہے۔ اس کے پتے اور پھول چائے یا عرق کے طور پر استعمال کرنے سے ذہنی تناؤ کم ہوتا ہے اور نیند بہتر ہوتی ہے۔ یہ ہاضمے کے مسائل جیسے گیس اور بھاری پن میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے اور جسم کو آرام پہنچاتی ہے۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ مرکبات خلیوں کو نقصان سے بچاتے ہیں اور مجموعی صحت کو فروغ دیتے ہیں۔ بادر نجبویہ کے تیل میں جراثیم کش خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں، جس سے جلد اور ہلکی موٹاپن یا انفیکشن میں فائدہ مل سکتا ہے۔ علاوہ ازیں، اس کا سب سے مشہور اثر بلیوں پر ہوتا ہے، جہاں اس کی خوشبو ان کی دلچسپی اور سرگرمی کو بڑھا دیتی ہے۔ روایتی طور پر لوگ اسے بخار، زکام، کھانسی اور ہاضمے کی بہتری کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں۔
حوالہ جات:

مقدار خوراک:
پانچ سے سات گرام
Discover more from TabeebPedia
Subscribe to get the latest posts sent to your email.



Leave a Reply