Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. بادر نجبویہ
بادر نجبویہ

بادر نجبویہ

  • November 12, 2024
  • 0 Likes
  • 87 Views
  • 0 Comments

بادر نجبویہ

نام :

ہندی میں بلی لوٹن۔ فارسی میں بادرنگ بویہ یا ترہ گربہ۔ عربی میں مفرح القلب کہتے ہیں۔

Hakeem Syed Abdulwahab Shah

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ)

نام انگلش:

Catnips

Scientific name: Nepeta Hindostanan / Nepeta floccosa

بادر نجبویہ Catnips Nepeta Hindostanan बद्र नजबविया, बिली ल्यूटन
بادر نجبویہ Catnips Nepeta Hindostanan बद्र नजबविया, बिली ल्यूटन

تاثیری نام:

مقوی دماغ، منضج صفراء، مصفی خون،

مقام پیدائش:

ہندو پاکستان

مزاج  طب یونانی: 

تر گرم

مزاج  طب پاکستانی: 

اعصابی غدی

بادر نجبویہ Catnips Nepeta Hindostanan बद्र नजबविया, बिली ल्यूटन
بادر نجبویہ Catnips Nepeta Hindostanan बद्र नजबविया, बिली ल्यूटन

یہ بھی پڑھیں:بادام شیریں

یہ بھی پڑھیں:بادام تلخ

یہ بھی پڑھیں:باجرہ

تعارف:

گھاس کی قسم کی ایک بوٹی ہے، جس کی لمبائی تقریبا دو گز تک ہوتی ہے۔ یہ دو قسم کی ہوتی ہے ، ایک قسم  چھوٹی جس کے پتے چھوٹے ، نرم ، لمبے اور کنارے ابھرے ہوئے دندانہ دار ہوتے ہیں۔شاخیں بہت ساری ہوتی ہیں۔پھول نیلے بنفشہ کی طرح ہوتے ہیں ،سرخی مائل ہوتاہے۔ اس کو ساگ کی طرح پکا کر بھی کھایا جاتا ہے۔اس کے بیج  خاکی رنگ کے اور اس کے بیج بوئے جاتے ہیں ۔ جبکہ دوسری قسم بڑی ہوتی ہے اور خوشبودار ہوتی ہے لیکن خوشبو چھوٹی کی طرح بلکہ  اس سےبھی تیز ہوتی ہے۔ پتے گول ہلکے سبز رنگ کے ہوتے ہیں۔ کنارے تھوڑے تھوڑے کٹے ہوئے۔اس  کی جڑ ہر سال پودنیے کی طرح ہری ہوجاتی ہے جس سے شاخیں پھوٹتی ہیں،پھول اس کے سفید ہوتے ہیں۔ اور یہ صحرائی ہوتی ہے۔

ہندی میں بادرنجبویہ کو “بلی لوٹن” اس لیے کہتے ہیں کہ اس کی خوشبو بلی کو بہت اچھی لگتی ہے، بلی اسے سونگھتے ہیں لوٹ پوٹ ہو جاتی ہے۔اس کے پتے، پھول، اور جڑیں سب مختلف مقاصد کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

نفع خاص:

مقوی دماغ، سکون آور

کیمیاوی و غذائی  اجزا:

1. وٹامنز (فی 100 گرام خشک جڑی بوٹی)

وٹامن سی: 10-15 ملی گرام   وٹامن اے: 250 مائیکروگرام وٹامن ای: 2ملی گرام          وٹامن کے: 25مائیکروگرام

2. معدنیات (فی 100 گرام خشک جڑی بوٹی)

کیلشیم: 200-300 ملی گرام   آئرن: 10-15 ملی گرام      میگنیشیم: 40-60 ملی گرام    پوٹاشیم: 300-400 ملی گرام

زنک: 1-2 ملی گرام           فاسفورس: 40-60 ملی گرام  

3. غذائی اجزاء (فی 100 گرام خشک جڑی بوٹی)

کاربوہائیڈریٹس: 40-50 گرام          غذائی ریشہ: 10-15 گرام    پروٹین: 5-8 گرام  چربی: 1-2 گرام

4. حیاتیاتی طور پر فعال مرکبات (فی 100 گرام خشک جڑی بوٹی)

فلاوونائڈز: 200-500 ملی گرام        ٹیننز: 50-100 ملی گرام     ضروری تیل: 0.5-2٪ (تقریبا 2 گرام)

اہم اجزاء:

 نیپیٹالیکٹون، سیٹرونیلول، جیرانیول        پولیفینول: 100-200 ملی گرام        ٹیرپینائڈز: 20-50 ملی گرام

اثرات:

محرک دماغ، مفرح قلب۔

خواص و فوائد

اعلیٰ درجے کی مقوی دماغ ہے، دماغ کے سدوں کو کھولتی ہے، اس کا چند روز استعمال دماغ کو طاقت دے کر حواس خمسہ ظاہری و باطنی کو قوی کرتا ہے۔ شہد کے ساتھ اسے استعمال کرنے سے خفقان قلب اور سانس پھولنے میں مفید ہے۔ انہیں فوائد کی وجہ سے اسے شربتوں، عرقیات، اور خمیرہ جات میں شامل کیا جاتا ہے۔ چنانچہ خمیرہ گاوزبان کا لازمی جزو بھی بادرنجبویہ ہی ہے۔

ایک کی ایک خوبی یہ ہے کہ یہ منہ کی بدبو کو بھی دور کرتی ہے۔غدی اختناق الرحم میں بہت مفید ہے۔شہد میں ملا کر صفراوی کھانسی میں بہت مفید ہے۔

بادرنجبویہ میں متعدد حیاتیاتی خصوصیات کی حامل ہے جیسے کہ اینٹی بیکٹیریل، کارڈیو حفاظتی، سکون آور، اینٹی فنگل، اینٹی آکسیڈینٹ، سوزش اور اینٹی ذیابیطس خصوصیات ہیں۔  

مقدار خوراک:

پانچ سے سات گرام

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔


Discover more from TabeebPedia

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Discover more from TabeebPedia

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading