اڑد (دال ماش)
نام :
ہندی میں اُڑد۔ فارسی میں ماش، بنوسیاہ۔ عربی میں ماش ہندی۔ سنسکرت میں ماکھ ماش۔ بنگالی میں ماش کلائے۔ سندھی میں مانھ جی دال کہتے ہیں۔

(تحریر و تحقیق: حکیم مولانا سید عبدالوہاب شاہ شیرازی)
نام انگلش:
Name: Urad bean
Scientific name: Vigna mungo
Family: Legumes / Fabaceae
تاثیری نام: | مقام پیدائش: | مزاج طب یونانی: | مزاج طب پاکستانی: | نفع خاص: |
| مولد، مغلظ، مقوی | ہندوستان و پاکستان | گرم تر | غدی اعصابی | مولد و مغلظ منی و مولد دودھ |

تعارف:
اُرڈ ایک مشہور عام غلہ ہے ، ایک مشہور عام دال ہے جو اپنی پھلی سے نکلنے کے بعد گول اور سیاہ رنگ کی ہوتی ہے، لیکن بعد میں جب اسے دال کی شکل دی جاتی ہے تو اس کا رنگ سفید ہو جاتا ہے، جسے عام طور پر دال ماش کہا جاتا ہے۔اس کا ذائقہ پھیکا ہوتا ہے۔ارڈ یعنی ماش کی دال کی سب سے زیادہ ڈیمانڈ بھارت میں ہے اور پیداوار بھی بھارت میں زیادہ ہے، بھارت میں سالانہ فی کس 16 کل دال کھائی جاتی ہے، جب کہ پاکستان میں سالانہ فی کس صرف چار پانچ کلو دال کھائی جاتی ہے۔ پہلے پاکستان میں اس دال کی پیداوار بہت زیادہ تھی لیکن پھر کم ہوتے ہوتے برائے نام اس کی پیداوار رہ گئی ہے، چنانچہ پاکستان اپنی ضرورت جو پہلے ہی بہت کم ہے اسے پورا کرنے کے لیے افغانستان سمیت دیگر ممالک سے اس دال کو درآمد کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اروی
یہ بھی پڑھیں: ارہر کی دال
یہ بھی پڑھیں: ارنی


کیمیاوی و غذائی اجزا:
اُڑد کی دال (کچی) غذائیت سے بھرپور ہے۔ اس میں پروٹین، غذائی ریشہ، آئرن، پوٹاشیم، فاسفورس اور میگنیشیم کی نمایاں مقدار پائی جاتی ہے۔ یہ دال بی گروپ کے وٹامنز (خصوصاً تھامین، رائبوفلاوِن، نیاسین اور فولیٹ) کا بھی عمدہ ذریعہ ہے۔ امینو ایسڈز کی موجودگی اسے پودوں پر مبنی بہترین پروٹین بناتی ہے۔
- فلیوونائیڈز (Flavonoids): ڈیل فینڈین 3-گلوکوسائیڈ (Delphinidin 3-glucoside)، وٹیکسین (Vitexin)، کیورسیٹن 3-O-گلوکوسائیڈ (Quercetin 3-O-glucoside)
- آئسوفلیوونائیڈز (Isoflavonoids): جینیسٹین (Genistein)، ڈائیڈزین (Daidzein)
- فینولک ایسڈز (Phenolic acids): گیلیک ایسڈ (Gallic acid)، کافیئیک ایسڈ (Caffeic acid)
- سیپوننز (Saponins): سویا ساپونن I (Soyasaponin I)
- فیٹی ایسڈز (Fatty acids): اولیک ایسڈ (Oleic acid)، پالمیٹک ایسڈ (Palmitic acid)، لینولیئک ایسڈ (Linoleic acid)
- وٹامنز (Vitamins): وٹامن سی (Ascorbic acid)، وٹامن B1 (Thiamin)، وٹامن B2 (Riboflavin)، وٹامن B3 (Niacin)، ٹوکوفرولز (Tocopherols)
- معدنیات (Minerals): سوڈیم (Na)، پوٹاشیم (K)، میگنیشیم (Mg)، فاسفورس (P)، کیلشیم (Ca)، آئرن (Fe)، کاپر (Cu)، زنک (Zn)، مینگنیز (Mn)
- کاربوہائیڈریٹس (Carbohydrates): ایجیوگوز (Ajugose)، ریفینوز (Raffinose)، اسٹارچ/ایمیلوز (Starch/amylose)
- پروٹینز (Proteins): گلوبولنز (Globulins)، البیومنز (Albumins)، لیکٹنز (Lectins: BGL-I & II)
- غذائی قدر (Nutritional Value): پروٹین 24–26٪، چربی 3–4٪، فائبر 4–5٪، کیلوریز تقریباً 1600–1700 kJ/100g
- اینٹی نیوٹریشنل کمپاؤنڈز (Anti-nutritional compounds): فائیٹک ایسڈ (Phytic acid)، ٹرائیپسن انہیبیٹرز (Trypsin inhibitors) – یہ پروٹین کے ہضم کو کچھ کم کر سکتے ہیں۔
یہ تمام بائیو ایکٹو اجزاء HPLC اور GC-MS جیسی جدید تکنیکوں سے الگ اور شناخت کیے گئے ہیں۔
حوالہ: پی ایم سی۔ یو ایس ڈی اے۔

اثرات:
دال ماش غدد میں تحریک، عضلات میں تحلیل اور اعصاب میں تقویت پیدا کرتی ہے۔ مولد منی، مغلظ منی، مولد دودھ، مقوی باہ اثرات رکھتی ہے۔
خواص و فوائد
اگر بچے والی عورت کو اس کی کھیر کھلائی جائے تو دودھ کی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے، قوت باہ میں اضافہ کرتی ہے، مغلظ و مولد منی ہے۔ اس دال کو صرف پانی میں ابال کر بال دھوئے جائیں تو بال عمدہ ، دراز اور گنجان ہوتے ہیں۔ اگرچہ لوگ اسے کم کھاتے ہیں لیکن یہ غذائیت سے بھرپور ہے۔ اڑد کی دال کھانے سے جلد ہمیشہ جوان رہتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اُڑد کی دال قوت مدافعت بڑھانے کے لیے بہترین مانی جاتی ہے۔

جدید سائنسی تحقیقات:
طبی اثرات (Pharmacological Activities)
- اینٹی آکسیڈینٹ: فری ریڈیکلز کو کم کرتا ہے، DPPH، ABTS، FRAP assays میں مضبوط فعالیت
- اینٹی ذیابیطس: α-glucosidase کو روکتا ہے، خون میں شوگر کم کرتا ہے
- اینٹی کولیسٹرول: ہائپرلیپیڈیمیا کو کم کرتا ہے
- امیونوسٹیمولیٹری: سفید خون کے خلیات بڑھاتا ہے
- ہیپاٹوپروٹیکٹو اور نیفروپروٹیکٹو: جگر اور گردوں کی حفاظت کرتا ہے
- اینٹی بیکٹیریل: coli، S. aureus کے خلاف
- اینٹی ہیلمنٹھک: کیڑوں کے خلاف اثر
- اینٹی انفلامیٹری اور اینالجیسک: سوزش اور درد کم کرتا ہے
- اینٹی کنولسنٹ: دورے (seizures) کم کرتا ہے
- نوٹروپک اثرات: یادداشت بڑھاتا ہے
- افروڈیزیک اور سپرمیٹوجینک: جنسی فعالیت اور سپرم پیداوار بہتر کرتا ہے
- اینٹی کینسر: HeLa سیلز پر سائیٹوٹاکسک اثر
حوالہ: پی ایم سی۔
مقدار خوراک:
حسب ضرورت
Discover more from TabeebPedia
Subscribe to get the latest posts sent to your email.



Leave a Reply