انجیر
نام :
عربی میں التین۔ بنگالی میں ڈومور۔ ہندکو میں پھگاڑ کہتے ہیں۔

(تحریر و تحقیق: حکیم مولانا سید عبدالوہاب شاہ شیرازی)
نام انگلش:
Name: Fig
Scientific name: Ficus carica
Family: Mulberry
تاثیری نام: | مقام پیدائش: | مزاج طب یونانی: | مزاج طب پاکستانی: | نفع خاص: |
| ملین،منضج، محلل | ہندوستان، پاکستان کے تمام علاقوں میں، | گرم تر | غدی اعصابی | قبض، بواسیر میں مفید اور پوٹاشیم کے حصول کا ذریعہ ہے۔ |

تعارف:
انجیر کا درخت دس سے پندرہ فٹ اونچا ہوتا ہے۔ انجیر کی دو قسمیں ہیں ایک جنگلی خود رو، جبکہ دوسری کاشت کی جاتی ہے اور باغات لگائے جاتے ہیں۔ جنگلی سائزمیں چھوٹی اور بہت میٹھی ہوتی ہے، جو زیادہ تر کشمیر، ہزارہ ، مانسہرہ کے علاقوں میں خود رو اگتی ہے، باغاتی انجیر تو گرم تر ہوتی ہے لیکن جنگلی انجیر کے بارے کچھ حکماء کا خیال ہے کہ یہ گرم خشک ہوتی ہے۔ انجیر کے پتے کافی بڑے بڑے اور اوپر سے کھردرے ہوتے ہیں، انجیر کا کوئی بھی حصہ توڑیں تو اس میں سے دودھ نکلتا ہے، جو جسم پر لگنے کی صورت میں سوزش کرتا ہے۔ انجیر کا پھل پکنے کے بعد سیاہی مائل جامنی رنگ کے ہوتے ہیں، جن کے اندر باریک باریک بیج کافی تعداد میں ہوتے ہیں۔پھل کا ذائقہ شیریں ہوتا ہے۔ایران، بلوچستان اور افغانستان کی انجیر عمدہ تصور کی جاتی ہے جو سائز میں بڑی اور خشک کرنے پر خشک ہو جاتی ہے، جسے رسیوں میں پرو کر ہار بنا لیے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فروزن شولڈر
یہ بھی پڑھیں: انجبار
یہ بھی پڑھیں: انت مول

کیمیاوی و غذائی اجزا:
انجیر 100 گرام میں:
وٹامنز:
وٹامن اے: 0.007 ملی گرام وٹامن سی: 2 ملی گرام وٹامن کے: 0.0047 mg
فولیٹ (وٹامن B9):6 ملی گرام وٹامن بی 6: 0.11 ملی گرام نیاسین (وٹامن بی 3): 0.4 ملی گرام
رائبوفلاوین (وٹامن B2): 0.05 ملی گرام تھامین (وٹامن بی 1): 0.06 ملی گرام پینٹوتھینک ایسڈ (وٹامن بی 5): 0.3 ملی گرام
معدنیات:
کیلشیم: 35 ملی گرام آئرن: 0.37 ملی گرام میگنیشیم: 17 ملی گرام فاسفورس: 14 ملی گرام
پوٹاشیم: 232 ملی گرام زنک: 0.15 ملی گرام کاپر: 0.07 ملی گرام مینگنیج: 0.13 ملی گرام
حوالہ: Health Science Insights۔

پولی فینولز (Polyphenols)
رُوٹِن (Rutin) کوئرسیٹِن (Quercetin) گیلیک ایسڈ (Gallic Acid)
کومارِنز (Coumarins)
پسو رالن (Psoralen) برگاپٹن (Bergapten)
ٹرائٹیرپینوئڈز (Triterpenoids)
بائیٹے ٹرائٹیرپینز (β‑Triterpenes)
اسٹیرولز (Sterols)
β‑سِٹو سٹرول (β‑Sitosterol)
فائبر اور شوگر (Fiber & Sugars)
غذائی فائبر fructose, glucose, sucrose
انزائمز (Enzymes)
فِسِن (Ficin) PubMed

اثرات:
انجیر غدد میں تحریک، عضلات میں تحلیل اور اعصاب میں تقویت پیدا کرتی ہے۔ ملین شکم ہے۔ مقوی، محلل، منضج، مدربول، منفث بلغم، جالی ہے۔

خواص و فوائد
ملین ہونے کی وجہ سے پیٹ کو نرم کرتی ہے اور قبض کو کھولتی ہے۔ بواسیر میں کافی مفید ہے۔ دمہ اور کھانی میں مفید ہے۔طحال یعنی تلی کے ورم کو ختم کرتی ہے، جگر کے سدوں کو کھولتی ہے۔ گردہ مثانہ کی ریت کو نکالتی ہے۔
جدید سائنسی تحقیقات
- انجیر میں موجود پولی فینولز، flavonoids اور گیلیک ایسڈ آزاد ریڈیکلز کو کم کرتے ہیں اور خلیاتی نقصان سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔
- β‑سِٹو سٹرول اور پوٹاشیم دل کی صحت کو بہتر کرتے ہیں اور کولیسٹرول کو قابو میں رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
- غذائی فائبر اور فِسِن انزائم نظامِ ہضم کو سہولت دیتے ہیں اور قبض کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔
- وٹامن سی اور دیگر بائیوایکٹو اجزاء مدافعتی نظام کو مضبوط بناتے ہیں۔
- flavonoids اور triterpenoids سوزش کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوئے ہیں۔
- کیلشیم اور وٹامن کے ہڈیوں اور دانتوں کے لیے فائدہ مند ہیں۔
مقدار خوراک:
پانچ سے دس دانے
Discover more from TabeebPedia
Subscribe to get the latest posts sent to your email.



Leave a Reply