Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. انجبار
انجبار

انجبار

  • October 25, 2024
  • 0 Likes
  • 739 Views
  • 0 Comments

انجبار

نام :

اردو،فارسی میں انجبار۔ عربی میں انجبار مخزنی کہتے ہیں۔

Hakeem Syed Abdulwahab Shah Sherazi

(تحریر و تحقیق: حکیم مولانا سید عبدالوہاب شاہ شیرازی)

نام انگلش:

Name: Bistort / Himalayan Fleeceflower

Scientific name: Bistorta officinalis

Family: Polygonaceae

تاثیری نام:
مقام پیدائش:
مزاج  طب یونانی: 
مزاج  طب پاکستانی: 
نفع خاص:
قابض، حابسنمناک جگہوں پر ہندوستان میں کشمیر، ہمالیہ اور ملک شامخشک سردعضلاتی اعصابیاسہال میں مفید ہے۔

تعارف:

انجبار Bistortایک پودے کی جڑ ہے جوسرخ سیای مائل کھر دری اور انگلی کے بقد رموٹی ہوتی ہے۔ انجبار کا مزہ کسیلاکسی قدر پھیکا ہوتا ہے ، انجبار کا پودا دو سے تین فٹ اونچا ہوتا ہے ، جبکہ مصر شام وغیرہ میں اس پودے کی لمبائی پانچ سے چھ فٹ ہوتی ہے۔ اس کی شاخیں چاروں طرف پھیلی ہوتی ہیں ۔گول دھاری والا جس میں بہت گانٹھیں ہوتی  ہیں۔ان گانٹھوں پر پتے ہوتے ہیں۔

پتے ڈنٹھل دار گول ایک انچ لمبے اور گول اور برچھی کی طرح لمبے ہوتے ہیں۔اور برچھی کی طرح نوک دار اور کنگرے دار کنارے  پرسخت درمیان میں ملائم چکنے اور مٹیالے نیلا ہٹ لئے ہوئے گائے کی دم کی طرح ہوتے ہیں۔پھول چھوٹے چھوٹے تکونے ،سرخ رنگ کے جس میں سفید دھبے چھتری دارنظر آتے ہیں۔تخم تکوں دار کالے رنگ کے چھوٹے چھوٹے ہوتے ہیں۔جڑگہرائی میں ہوتی ہے جوکہ کھردری سرخ مائل بہ سیاہ ہوتی ہے۔جوکہ بطوردواءمستعمل ہے۔

انجبار Bistorta
انجبار Bistorta

یہ بھی پڑھیں: انت مول

یہ بھی پڑھیں: بے اولادی، نفسیاتی مریض اور نسیان

یہ بھی پڑھیں: انار شیریں

انجبار Bistorta
انجبار Bistorta

کیمیاوی و غذائی  اجزا:

1. فینیولک ایسڈز

گلیک ایسڈ، کلورو جنک ایسڈ، پروٹوکٹیچوک ایسڈ، ونیلیک ایسڈ، سریجک ایسڈ، پائروگلیکول، کٹی کول۔

2. فلاونوئڈز

کوئرسیٹن، لوٹیولن، اپی جینین، کیمپفرول، میریسیٹِن، ریوٹِن، ہائپرین، آئسو کیورسیکٹوائن، اینتھوسیانائنز (سیانڈین، ڈیلفینیڈین)۔

3. ٹرائٹیرپینائڈز اور سٹیرولز

Friedelin، 3-β‑friedelinol، β‑سِٹو سٹیرول، γ‑سِٹو سٹیرول، β‑سِٹو سٹیرون،۔

انجبار Bistorta
انجبار Bistorta

. ٹیننز

bistortaside A، 1‑galloyl-β-D-glucose، Castalagin، Proanthocyanidin

5. کومارينز

Umbelliferone، Scopoletin۔

6. پالی سَکارائیڈز

جڑوں میں پولی سَکارائیڈز

7. فیٹی ایسڈز

Palmitic acid، Myristic acid، Linoleic acid

8. والٹیائل کمپاؤنڈز / ضروری تیل

Tricosane، Hexacosane، Hexadecanoic acid، Heneicosane، Lavandulol۔

حوالہ جات:

PubMed: 38697228۔  PubMed: 16864439۔ 

معدنیات

کیلشیم:مقدار: تقریباً 50 ملی گرام          پوٹاشیم:مقدار: تقریباً 400 ملی گرام       لوہا:مقدار: تقریباً 2 ملی گرام

میگنیشیم:مقدار: تقریباً 30 ملی گرام        فاسفورس:مقدار: تقریباً 40 ملی گرام      زنک:مقدار: تقریباً 0.5 ملی گرام

وٹامنز

وٹامن سی:مقدار: تقریباً 10 ملی گرام      وٹامن اے: معمولی مقدار میں۔

اثرات:

قابض،   حابس الدم،   مقوی معده وامعاء،     مقوی عضلات، مسکن صفراء،   مسکن حدت دم، مغلظ رطوبات۔

خواص و فوائد

انجبار Bistort قابض ہونے کی وجہ سے پرانے دستوں کے لیے نہایت مفید ہے اور اس کا قبض کسی قسم کی تکلیف دینے والا نہیں ہے اور چونکہ قابض ہونے کے ساتھ ہی حابس و نزف الدم بھی ہے لہذا جملہ اعضاء کے خون کو بند کرنے کے لیے کثیر الاستعمال اور کثیر المنافع دوا ہے۔

انجبار اسہال دموی، بول الدم میں بکثرت مستعمل ہے۔ انجبار مرض سل کے لیے بھی مفید ہے۔ قابض ہونے کی وجہ سے (موچ) عضلات کے کچل جانے اور ان کے ٹوٹ پھوٹ وغیرہ میں ضمادانافع ہے ۔مسکن صفراء ہونے کی وجہ سے قے اور متلی کو بھی روکتی ہے اورجراحات سے خون روکنے کے لیے مفید ہے۔

انجبار Bistorta
انجبار Bistorta

جدید سائنسی تحقیقات

انجبار کی جڑیں اور پتّے روایتی اور جدید تحقیق دونوں کے مطابق کئی طبی فوائد رکھتی ہیں۔ اس میں موجود ٹیننز، فلاونوئڈز، فینیولک ایسڈز، ٹرائٹیرپینائڈز اور سٹیرولز مختلف بیماریوں میں مفید ثابت ہوتے ہیں۔

انجبار میں ٹیننز خون کو جمانے میں مدد کرتے ہیں اور چھوٹے زخموں اور خراشوں کے لیے روایتی طور پر استعمال ہوتے ہیں۔ اس میں موجود  فلاونوئڈز اور کومارينز میں اینٹی سوزشی اثرات پائے جاتے ہیں۔ یہ معدے، جلد اور دیگر بافتوں میں سوزش کم کرنے میں مددگار ہوتے ہیں۔ انجبار  میں موجود اینتھوسیانائنز، کوئرسیٹن اور دیگر فلاونوئڈز آزاد ریڈیکلز کو ختم کر کے خلیات کو نقصان سے بچاتے ہیں، جس سے عمر رسیدگی کی رفتار سست ہوتی ہے۔

حوالہ جات: Sibran: Bistorta chemical composition۔  PubMed: 24082326۔ 

مقدار خوراک:

تین سے پانچ گرام

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔


Discover more from TabeebPedia

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Discover more from TabeebPedia

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading