
انت مول
نام :
(عربی )عشبتہ النار ۔ (سنسکرت ) اننت مول ۔ (فارسی ) عشبہ ہندی ۔ ( تامل ) نناری ۔ (ہندی) مگرابو ۔ مرہٹی میں پیتا کازی کہتے ہیں۔

(تحریر و تحقیق: حکیم مولانا سید عبدالوہاب شاہ شیرازی)
نام انگلش:
Name: Indian sarsaparilla
Scientific name: Hemidesmus indicus
Family: Dogbanes
تاثیری نام: | مقام پیدائش: | مزاج طب یونانی: | مزاج طب پاکستانی: | نفع خاص: |
| مقئی، منفث، ملطف، مصفی، مدربول، معرق | شمالی ہندوستان ، بنگال ، ٹرانکوور۔ لنکا | گرم وخشک بدرجہ سوم | غدی عضلاتی | مصفی خون |

تعارف:
بیل دار بوٹی ہے، اس کی بیل کہیں تو درختوں پر چڑھی ہوئی اور کہیں زمین پر پھیلی ہوئی ہوتی ہے۔ بیل کے اوپرے پتے چھوٹے اور جڑ کی طرف بتدریج بڑے ہوتے جاتے ہیں ۔ برسات میں پرانی جڑیں پھوٹ کر اور بنتی رہتی ہیں اور بکثرت ہوتی ہیں اس لئے سنسکرت میں اس کو اننت مول یعنی بے انت جڑوں والی کہتے ہیں ۔اس کا ذائقہ گیلی جڑ شیریں ، جس سے صندل جیسی خوشبو آتی ہے۔ عام طور پر اس کی جڑ بطور دوا استعمال ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انار شیریں
یہ بھی پڑھیں: املی
یہ بھی پڑھیں: املتاس

کیمیاوی و غذائی اجزا:
اننت مول کا استعمال بطور غذا کے نہیں ہوتا بلکہ بطور دوا کے ہوتا ہے اس لیے اس میں غذائی مرکبات یا وٹامنز اور معدنیات کی مقدار کے بارے تفصیلی ڈیٹا دستیاب نہیں ہے۔ تاہم اننت مول میں مندرجہ ذیل خصوصیات و اجزا پائے جاتے ہیں:
Indian Sarsaparilla (ہندی سرسپریلا) — کیمیاوی اور بائیو ایکٹو اجزاء
1. الڈی ہائیڈز (Aromatic Aldehydes)
ہائیڈروکسی‑میتھوکسی بینزالڈیہائیڈ (Hydroxy‑methoxy benzaldehyde)
نوناڈیئینال (Nonadienal) سیلیسیلڈیہائیڈ (Salicylaldehyde)
2۔ فینولِک ایسڈز (Phenolic Acids)
2‑ہائیڈروکسی‑4‑میتھوکسی بینزوئک ایسڈ (2‑Hydroxy‑4‑methoxybenzoic acid)
ہائیڈروکوئنون (Hydroquinone)
میٹھیل 2‑ہائیڈروکسی‑4‑میتھوکسی بینزوئیٹ (Methyl 2‑hydroxy-4‑methoxybenzoate)
3۔ ٹرائی ٹیریپنوئڈز (Triterpenoids)
ایمرن (Amyrin) لوپیول (Lupeol) لوپیول ایسٹیٹ (Lupeol acetate) اولین ایسٹیٹ (Olean acetate)
4۔ پریگنین گلیکوسائیڈز (Pregnane Glycosides)
میڈیڈیس مائن (Medidesmine) ڈینیکونین (Denicunine) ہیمینائن (Heminine) ہیمیسین (Hemisine)
5۔ اسٹیرولز (Sterols)
بیٹا‑سائٹوسٹیرول (β‑Sitosterol) سٹگماسٹ‑5‑این‑3β‑اول (Stigmast-5-en-3β-ol)
6۔ لیگنین / کومارینو لیگنینز (Lignans / Coumarino-lignoids)
ہیمڈیسمن I (Hemidesmin I) ہیمڈیسمن II (Hemidesmin II) ہیمڈیسمنائن (Hemidesminine)
7۔ الیکوہولک اور ٹرپینوئڈ کمپوننٹس (Essentials / Terpenes)
بورنول (Borneol) لیمونین (Limonene) الفا‑بیسابولول (α‑Bisabolol)
آئسو کیریوفیلین (Isocaryophyllene) (E)-نیرو لیڈول (Nerolidol)
الفا‑میورولول (α‑Muurolol) لیڈول (Ledol) الفا‑ٹرپینائل ایسٹیٹ (α‑Terpinyl acetate)
8۔ بنزوئک ایسڈ ڈیریویٹیوز (Benzoic Derivatives)
میٹھیل سیلیسیلیٹ (Methyl salicylate) بینزیل بینزوئیٹ (Benzyl benzoate)
بینزو فینون (Benzophenone)
9۔ پولی فینولز / فلیونائڈز (Polyphenols / Flavonoids)
روٹین (Rutin) آئیسو کوئرسیٹن (Isoquercetin) ہائپر اوسیڈ (Hyperoside)
حوالہ جات: پب میڈ ۔ WJPR۔ وکی پیڈیا۔ این آئی ایچ۔

اثرات:
انت مول غدد میں شدید تحریک، عضلات میں تحلیل اور اعصاب میں تسکین پیدا کرتی ہے۔ انتہائی زیادہ گرم وخشک مزاج کی حامل ہے، اسی لیے پسینہ بھی لاتی ہے۔ خوردنی طور پرمنفث ،مقوی معدہ مقئی اورکسی قدرمعرق ہے۔

خواص و فوائد
انت مول کی جڑ ملطف ، اور مقوی ہے۔ ادرار کرتی ہے، پسینہ لاتی ہے، بھوک لگاتی ہے۔ امراض جلد خارش، جذام خصوصاً آ تشک میں نافع ہے۔ خون صاف کرتی ہے۔ اس کی جڑوں کو دودھ میں پکا کرشکر سفید ملا کر پرانی کھانسی اوراسہال میں بطور ٹا نک بچوں کو دیتے ہیں۔ خون صاف کرنے میں بہت ہی مفید ہے۔یہ خون پر سیدھا اثر دکھاتا ہے۔ خون کی سب خرابیوں اور جلدی امراض میں ایک خاص دوا ہے ۔اگر اسے صبح و شام لیا جائے تو فوراً آرام ملتا ہے۔ پھوڑے پھنسیوں میں اس کا استعمال بہت مفید ہے۔
اننت مول کے خشک پتے بخار کی حالت میں گرم پانی کےہاں کھلانا پسینہ لاتے ہیں۔اس کے پتوں یا چھال کا رس دس سے بیس ملی لیٹرتک پلانے سے قے ہوکر معدہ صاف ہوجاتا ہے۔

نیشنل لائبریری آف میڈیسن امریکا کے مطابق آیوروید میں یہ روایتی طور پر سانپ کے کاٹنے، بچھو کے ڈنک، ذیابیطس، پیشاب کی بیماریوں، ڈیسپنیا، مینورجیا، اولیگوسپرمیا، کشودا، بخار، پیٹ میں درد اور درد، پیچش، اسہال، کھانسی، گٹھیا، سر درد، جلد کی بیماریوں، جلد کی بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال ہوتا رہا ہے۔ ، جنسی طور پر منتقل ہونے والی بیماریاں اور کینسر۔ ہڈیوں کے گرنے، کم جسمانی وزن، بخار، تناؤ، حالات کے زخم اور چنبل کے علاج میں استعمال کیا جاتا ہے۔

مفردات کی اکثر کتابوں میں کئی چیزوں کے بارے لکھا ہوا ہوتا ہے کہ یہ جڑی بوٹی سانپ کے زہر کا تریاق ہے۔ ہمیں اس حوالے سے تھوڑا غور کرنے کی ضرور ہے کہ ہم دیکھیں جڑی بوٹی کے اثرات کیا ہیں اور جس سانپ نے کاٹا ہے اس کے زہر کے اثرات کیا ہیں، یہ معلوم کرنے کے بعد ہی ہم کہہ سکتے ہیں کہ فلاں بوٹی فلاں سانپ کے زہر کا تریاق ہے۔ ایک ہی جڑی بوٹی ہر سانپ کے زہر کا تریاق نہیں ہو سکتی بلکہ ہلاکت خیز ثابت ہو سکتی ہے۔ سانپ کے زہر تین بنیادی اقسام میں تقسیم کیے جاتے ہیں:
1۔ نیروٹاکسن (Neurotoxic venom): یہ اعصابی نظام پر اثر انداز ہوتا ہے، دماغ اور اعصاب کے درمیان رابطے کو متاثر کرتا ہے، جس سے فالج، سانس رک جانا یا موت واقع ہو سکتی ہے۔
2۔ سائٹوٹاکسن (Cytotoxic venom):یہ عضلاتی نظام پر حملہ آوار ہوتا ہے، خلیات کو تباہ کرتا ہے، جس سے ٹشوز (بافتیں) سڑنے لگتی ہیں، اور مقامی سوجن، درد اور ناسور پیدا ہو سکتے ہیں۔
3۔ ہیماٹاکسن (Hemotoxic venom):یہ غدی نظام پر حملہ آور ہوتا ہے خون کو متاثر کرتا ہے، خون کو جمانے، توڑنے، یا رگوں کو پھاڑنے کا سبب بنتا ہے، جس سے خون بہنا، اعضا ناکارہ ہونا، یا موت واقع ہو سکتی ہے۔ اس اعتبار سے یہ سائٹو ٹاکسن زہر رکھنے والے سانپوں کا تریاق ہو سکتا ہے۔

اننت مول کا شربت بھی تیار کیا جاتا ہے جس کی ترکیب یہ ہے کہ:
سب سے پہلے اننت مول کی جڑوں کو خوب دھو کر صاف کر لیں، پھر ان جڑوں کو چار کلو پانی میں ڈال کر ابال لیں، یہاں تک کہ صرف ایک کلو پانی رہ جائے، اب چھان لیں اور جب ٹھنڈا ہو جائے تو بوتلوں میں بھر لیں، دودھ کے ساتھ کھانا کھانے کے بعد دوباراستعمال کر یں۔ خون کو صاف کرتی ہے۔
ہربل اینٹی فنگل جیل
کسی بھی قسم کا جسم پر فنگس، ورم، جوڑوں کا درد ہو اس کے لیے بہترین جیل انت مول اور گھمراہ (Coat Buttons plant Tridax procumbens)سے تیار کی جاتی ہے۔
بنانے کا طریقہ:
ان دونوں پودوں کی جڑیں اور پتے جمع کر کے خشک کریں اور باریک پاؤڈر بنائیں۔ پھر ان کا عرق تیار کریں۔اور پھر کاربوپول(Carbopol 934)، گلیسرول(glycerol)، پروپیلین گلیکول(Propylene Glycol) جو کسی بھی کیمیکل کی دکان سے مل جائیں گے، ان میں تیار عرق شامل کریں، جیل تیار ہو جائے گی۔
اثرات و فوائد:
مضبوط اینٹی فنگل اثر (Candida albicans کے خلاف)، اینٹی آکسیڈنٹ، اینٹی انفلامیٹری اور اینٹی مائکروبیل خصوصیات، جلد کے لیے محفوظ، ہلکی اور قدرتی متبادل، یہ جیل مصنوعی اینٹی فنگل دواؤں کا محفوظ اور سستا متبادل فراہم کرتی ہے۔
حوالہ:WJPR۔
https://wjpr.s3.ap-south-1.amazonaws.com/article_issue/2b54cd77ac6705d4f8af36bcd2bfac14.pdf
جدید سائنسی تحقیقات
1۔ اینٹی آکسیڈنٹ اثر
ہندی سرسپریلا یعنی انت مول کے فینولک ایسڈز اور فلیونائڈز جیسے روٹین، آئیسو کوئرسیٹن، ہائیڈروکوئنون جسم میں آزاد ریڈیکلز کو کم کرتے ہیں اور خلیاتی نقصان سے بچاؤ فراہم کرتے ہیں۔ ٹرپینوئڈز، بورنول اور نیرولیڈول سوزش اور ورم کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوئے ہیں۔ یہ جوڑوں کے درد اور سوزشی امراض میں مفید ہو سکتے ہیں۔روٹس(جڑوں) میں موجود مرکبات جگر اور گردے کی حفاظت کرتے ہیں، ٹاکسک مادوں کے اثرات کو کم کرتے ہیں اور اعضاء کی کارکردگی بہتر بناتے ہیں۔
2۔ اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی وائرل اثر
پودے کے الکوہولک اور الڈی ہائیڈ کمپوننٹس کئی جراثیم اور وائرس کے خلاف مؤثر ہیں، اور جلد و زخم کے انفیکشن میں مفید ہو سکتے ہیں۔ روایتی طور پر انت مول کو خون صاف کرنے، زہریلے مادے خارج کرنے اور عمومی صحت بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
3۔ جلد اور بالوں کے لیے فوائد
انت مول کا عرق جلد کی خشکی دور کرتا، داغ دھبے کم کرتا اور بالوں کو مضبوط بناتا ہے۔ یہ فوائد سائنسی مطالعات اور روایتی طب کے مشاہدات دونوں پر مبنی ہیں، اور ہندی سرسپریلا کو ایک متوازن اور فائدہ مند جڑی بوٹی کے طور پر پیش کرتے ہیں۔
مقدار خوراک:
ایک سے تین گرام
Discover more from TabeebPedia
Subscribe to get the latest posts sent to your email.


Leave a Reply