Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. امڑہ
امڑہ

امڑہ

  • October 19, 2024
  • 0 Likes
  • 70 Views
  • 0 Comments

امڑہ

نام :

مرہٹی میں انباڑہ۔ بنگالی میں آمڈہ اور نیپا میں لاپسی  کہتے ہیں۔ ہندوستان کے کچھ علاقوں میں اسے امباجھنگا بھی کہتے ہیں۔

نام انگلش:

Hog Plum

Scientific name: Spondias mombin

Hakeem Syed Abdulwahab Shah

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ)

امڑہ Hog Plum
امڑہ Hog Plum

تاثیری نام:

قابض، مسکن صفراء

مقام پیدائش:

ہندو پاکستان

مزاج  طب یونانی: 

خشک سرد

مزاج  طب پاکستانی: 

عضلاتی اعصابی

امڑہ Hog Plum
امڑہ Hog Plum

یہ بھی پڑھیں: تمام حکماء توجہ فرمائیں!

یہ بھی پڑھیں: امرود

یہ بھی پڑھیں: السی کے بیج

امڑہ Hog Plum

تعارف:

مشہورپھل ہے جوکہ چھوٹے آم کے مشابہ ہوتا ہے اسی لیے اسے امڑہ کہتے ہیں۔ اسے آپ آم اور بیری کے درمیان کی ایک چیز بھی کہ سکتے ہیں، یعنی یہ آم اور بیری دونوں سے مشابہت رکھتا ہے۔ اس کادرخت ایک  گز سے  تین یاچار میٹر تک بلند ہوتا ہے۔ اور امریکا میں پائی جانے والی قسم کی اونچائی ستر فٹ تک بھی ہوتی ہے۔ امڑہ کو  سرد موسم میں پھل لگتاہے۔اس کا رنگ خام ہونے کے حالت میں سبز جبکہ پختہ ہونے پر زرد ہوتا ہے۔ اس کا ذائقہ خام حالت میں  ترش جبکہ پختہ کامزہ کھٹا میٹھا ہوجاتاہے۔اس کا اچار بھی بنایا جاتا ہے۔اور کچھ لوگ اس کی جیم بھی بناتےہیں۔

نفع خاص:

بلغمی امراض میں مفید ہے۔ وٹامن سی اور پوٹاشیم کے حصول کا ذریعہ ہے۔

کیمیاوی و غذائی  اجزا:

میکرونٹرینٹس(Macronutrients)

کیلوریز: تقریباً 45-50 کلو کیلوری        کاربوہائیڈریٹس: 10-12 گرام          غذائی ریشہ: 1-2 گرام

پروٹین: 0.5-1 جی                    چربی: 0.1-0.5 گرام                

وٹامنز

وٹامن سی: 20-30 ملی گرام            وٹامن اے (بیٹا کیروٹین):0.025-0.03 ملی گرام

وٹامن بی 1 (تھامین): 0.05 ملی گرام               وٹامن بی2:  0.03 ملی گرام

وٹامن بی 3 (نیاسین): 0.2 ملی گرام                وٹامن ای: 0.5-1 ملی گرام

فولیٹ (وٹامن B9):0.003-0.005 ملی گرام

معدنیات

کیلشیم: 20-25 ملی گرام       آئرن: 0.3-0.5 ملی گرام    میگنیشیم: 5-10 ملی گرام

فاسفورس: 10-15 ملی گرام   پوٹاشیم: 250-300 ملی گرام زنک: 0.1-0.3 ملی گرام

حیاتیاتی مرکبات

پولیفینول(Polyphenols): مختلف فلیوونائڈز اور ٹیننز پر مشتمل ہے، جو اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات میں حصہ ڈالتے ہیں۔

کیروٹینائڈز(Carotenoids): بیٹا کیروٹین سمیت، جو آنکھوں کی صحت اور مجموعی صحت کے لیے اہم ہے۔

امڑہ Hog Plum

اثرات:

قابض ہے، مسکن صفراء،

خواص و فوائد

بلغمی امراض میں بہت مفید ہے، صفراء کی زیادتی کو ختم کر دیتا ہے۔اس کی گٹھلی کے اندر گری کھانا حیض کو بند کر دیتی ہے۔پیشاب کی زیادتی کو روکتا ہے۔

امڑہ Hog Plum

مقدار خوراک:

بقدر ہضم کھا سکتے ہیں۔

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔


Discover more from TabeebPedia

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Discover more from TabeebPedia

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading