Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. املتاس
املتاس

املتاس

  • October 20, 2024
  • 1 Like
  • 60 Views
  • 0 Comments

املتاس

نام :

فارسی میں خیار شنبر۔ سندھی میں چہکنی۔ بنگالی میں سونڈالی۔ سنسکرت میں سورنگا کہتے ہیں۔

نام انگلش:

Golden shower tree

Scientific name: Cassia fistula

Hakeem Syed Abdulwahab Shah

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ)

املتاس Golden shower
املتاس Golden shower

تاثیری نام:

ملین، مسہل، دافع صفراء

مقام پیدائش:

ہند و پاکستان

مزاج  طب یونانی: 

تر گرم

مزاج  طب پاکستانی: 

اعصابی غدی

املتاس Golden shower
املتاس Golden shower

یہ بھی پڑھیں: امڑہ

یہ بھی پڑھیں: افسنتین

یہ بھی پڑھیں: امرود

املتاس Golden shower

تعارف:

املتاس بلند و بالا درخت ہوتا ہے جس کا تنا زیادہ بڑا نہیں ہوتا۔ املتاس کی شاخیں ڈیڑھ فٹ لمبی ہوتی ہیں جن پر جوڑوں کی صورت پتے لگے ہوتے ہیں جو شکل میں جامن کے پتوں سے ملتے جلتے ہیں، املتاس پر پانچ پنکھڑیوں والے سنہری زرد پھول لگتے ہیں، جس سے پورا درخت نہایت خوبصورت لگتا ہے۔ان پھولوں سے لمبی لمبی پھلیاں نکلتی ہیں جن کی لمبائی ڈیڑھ دو فٹ تک ہوتی ہے، جب یہ پھلیاں پک جاتی ہیں تو ان کا رنگ بھورا ہو جاتا ہے۔ ان پھلیوں کے اندر خانے ہوتے ہیں ہیں اور ان خانوں میں صاف اور چپٹا ہوا بیضوی بھورے رنگ کا سرخی مائل سیاہ رنگ کا گودا لپٹا ہوتا ہے۔ یہی گودا اس میں سب سے کار آمد چیز ہے۔ املتاس کے پھولوں سے گلقند بھی بنائی جاتی ہے۔ ان پھلیوں میں سکے کے برابر مغز املتاس ہوتا ہے جسے مغز فلوس یا مغز شبر بھی کہتے ہیں۔ اس کے پتوں اور پھولوں کو بطور ساگ پکا کر کھایا بھی جاتا ہے۔

املتاس Golden shower

نفع خاص:

بہترین مسہل و ملین قبض کشا

کیمیاوی و غذائی  اجزا:

مقدار فی 100 گرام:

غذائی مرکبات

پروٹین: تقریباً 19.94 گرام            کاربوہائیڈریٹس: تقریباً 26.30 گرام

معدنیات

کیلشیم: : تقریباً 67.99 ملی گرام                   پوٹاشیم: تقریباً 31.15 ملی گرام                   آئرن لوہا: تقریباً 0.70 ملی گرام

میگنیشیم: تقریباً 50 ملی گرام              فاسفورس: تقریباً 24 ملی گرام            زنک: : تقریباً 0.06 ملی گرام

وٹامنز

املتاس میں وٹامن کے مواد پر مخصوص سائنسی  ڈیٹا  بہت محدود ہے۔ تاہم، یہ پودا اپنے حیاتیاتی مرکبات اور روائتی  دواؤں کی خصوصیات کے لیے زیادہ مشہور ہے بجائے اس کے کہ اس میں وٹامنز موجود ہیں۔ املتاس کے  پودے میں کئی کیمیائی اجزاء ہوتے ہیں  لینولک ایسڈ، گلوٹامک ایسڈ، فینی لالینین، پرولین، آکسالک ایسڈ، ٹیننز، فسٹولن۔

املتاس Golden shower
املتاس Golden shower

اثرات:

اعصابی غدی ملین اثرات کا حامل ہے، کیمیاوی طور پر خون میں کھاری پن پیدا کرتا ہے۔ مقئی ہے۔جگر، گردوں اور غدد میں تحلیل پیدا کرتا ہے اور قلب و عضلات میں تسکین پیدا کرتا ہے۔دافع حرارت، مخرج صفراء  و بلغم بھی ہے۔

خواص و فوائد

جگر، گردے کی سوزش ، ورم اور دردوں میں مفید ہے، نقرس کی بیماری بھی بے خطا دوا ہے۔املتاس نہایت ہی لطیف ملین اور مسہل ہے۔یہ تمام فوائد املتاس کے گودے کے ہیں اور یہی خواص اس کے پوست کے بھی ہیں البتہ پوست میں رطوبت کی کمی ہوتی ہے۔ املتاس ایساالطیف مسہل اور ملین ہےجو حاملہ عورتوں اور بچوں کو بھی دیا جاسکتا ہے۔

مقدار خوراک:

گودا 20 سے پچاس گرام۔ پوست دو سے پانچ گرام

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔


Discover more from TabeebPedia

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Discover more from TabeebPedia

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading