الٹ کمبل
نام :
بنگالی میں اولٹ کامبول۔ گجراتی میں اولک تمبول۔ سندھی میں پیوری۔ سنسکرت میں پی وری کہتے ہیں۔
نام انگلش:
Devils cotton
Scientific name: Abroma Augusta Linn
(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ)
تاثیری نام:
مقام پیدائش:
ہند و پاکستان
مزاج طب یونانی:
گرم خشک
مزاج طب پاکستانی:
غدی عضلاتی
یہ بھی پڑھیں: الائچی خرد
یہ بھی پڑھیں: الائچی کلاں
یہ بھی پڑھیں: اشوکا
تعارف:
الٹ کمبل کا پودا چھوٹے قد کا ہوتا ہے جو پاک و ہند میں پایا جاتا ہے، یہ ایک خودرو پودا ہے، اس کی جڑیں موٹی اور مضبوط ہوتی ہیں اور ان موٹی جڑوں سے مزید چھوٹی چھوٹی جڑیں بھی نکل رہی ہوتی ہیں۔ بطور دوا اس کی جڑ ہی استعمال کی جاتی ہے۔ اس کی جڑ کا چھلکا موٹا اور بھورے رنگ کا ہوتا ہے جبکہ اندر سے گودا سفید ہوتا ہے۔ اس کے پھول پوست کے پھولوں کی طرح سرخ رنگ کے ہوتے ہیں اور نیچے کی طرف الٹ لٹک رہے ہوتے ہیں اسی لیے اسے الٹ کمبل کہتے ہیں۔پھولوں کے اندر پانچ خانے ہوتے ہیں اور ہر خانے میں ملائم روئی بھری ہوتی ہے جو کہ اگر جلد پر لگ جائے تو جلن پیدا کرتی ہے۔
نفع خاص:
امراض نسواں
کیمیاوی و غذائی اجزا:
معدنیات:
کیلشیم: 50-100 ملی گرام آئرن: 5-10 ملی گرام میگنیشیم: 30-50 ملی گرام فاسفورس: 10-30 ملی گرام
پوٹاشیم: 150-250 ملی گرام زنک: 1-3 ملی گرام مینگنیج: 1-2 ملی گرام
حیاتیاتی مرکبات:
سٹیرائڈز: پودے میں کئی سٹیرایڈیل مرکبات ہوتے ہیں ۔
فلاوونائڈز(Flavonoids): اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات کے لئے جانا جاتا ہے۔
سپوننز (Saponins): یہ antimicrobial خصوصیات رکھتے ہیں۔
ٹیننز(Tannins): معتدل مقدار میں موجود ہیں، کسیلی خصوصیات میں حصہ ڈالتے ہیں۔
الکلائڈز(Alkaloids): مختلف الکلائڈز موجود ہیں، اعصابی نظام اور دیگر جسمانی افعال پر ممکنہ اثرات کے ساتھ۔
گلائکوسائیڈز (Glycosides): دل کی صحت پر ان کے اثرات اور ڈائیوریٹکس کے طور پر جانا جاتا ہے۔
فیٹی ایسڈ(Fatty Acids): معمولی مقدار، بنیادی طور پر بیجوں میں۔
اثرات:
مقوی رحم، مدر حیض، مسکن، دفع بانچھ پن، دافع بواسیر، ملین
خواص و فوائد
اس کی جڑ کا جوشاندہ قلت حیض کی شکار عورت کو دینے سے فائدہ ہوتا ہے۔ یہ حیض کے عمل کو درست اور حمل کے ٹھہرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ قبض کو دور کرتی ہے۔ عورتوں کے رحم کے مسائل میں بہت اچھی ثابت ہوتی ہے۔ بنگال کی عورتیں زمانہ قدیم سے یہ دواء قلت حیض اور بانجھ پن کیلئے استعمال کر رہی ہیں۔ بنگال کیمیکل ورکس اور المبک کیمیکل ورکس نے الٹ کمبل کا لوڈ ایکسٹریکٹ بھی تیار کیا ہے جس کا نام لکوڈا یکسٹریکٹ آف ابروما آگستا(liquid extract of abroma augusta)یعنی الٹ کمبل سیال بازار میں ہر انگریزی دوا فروش سے مل سکتا ہے۔ اس کی جڑ کو خارش کے علاج کے لیے بھی لگایا گیا ہے۔
الٹ کمبل کو آیورویدک میں پتے ذیابیطس، سوزش، جوڑوں کے گٹھیا کے درد، رحم کے امراض اور سر درد کے علاج کے لیے بھی استعمال کیا جاتاہے۔ جدید تحقیقات اور سائنسی تجربات سے یہ بات بارہا ثابت ہوئی ہے کہ الٹ کمبل ذیابیطس میں بہت مفید ہے۔
مقدار خوراک:
دو سے چار گرام
Discover more from TabeebPedia
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
Leave a Reply