Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. اشوکا
اشوکا

اشوکا

  • October 14, 2024
  • 0 Likes
  • 14 Views
  • 0 Comments

اشوکا

Hakeem Syed Abdulwahab Shah

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ)

نام :

مرہٹی میں اشوک۔ بنگالی میں اسپال، گجراتی میں آشوپالو کہتے ہیں۔

نام انگلش:

Asoca Ashoka

Scientific name: Saraca asoca

تاثیری نام:

 قابض اور حابس الدم

مقام پیدائش:

ہندوستان، پاکستان، بنگلادیش

مزاج  طب یونانی: 

خشک سرد

مزاج  طب پاکستانی: 

عضلاتی اعصابی

اشوکا Asoca Ashoka
اشوکا Asoca Ashoka

یہ بھی پڑھیں: اسپغول

یہ بھی پڑھیں: اسپند حرمل ہرمل

یہ بھی پڑھیں: اشنان لانا بوٹی

اشوکا Asoca Ashoka
اشوکا Asoca Ashoka

تعارف:

اشوک لفظ کا لفظی معنی ہے “غم کے بغیر ۔ اشوکا ایک درخت ہے جس کے پتے آم کے پتوں کی طرح ہوتے ہیں لیکن آم کے پتوں سے زیادہ لمبے ہوتے ہیں۔ جبکہ اس کے پھول سرخ اور  پھل فالسے کی طرح  ہوتا ہے جو پکنے کے بعد سیاہ ہو جاتے ہیں۔ پھول خوشبودار ہوتے ہیں اور گھنے جھرمٹ میں ظاہر ہوتے ہیں۔ وہ چمکدار نارنجی کی طرح شروع ہوتے ہیں اور عمر کے ساتھ ساتھ آہستہ آہستہ پیلے رنگ میں بدل جاتے ہیں۔ اشوک دو طرح کا ہوتا ہے ایک الٹا اشوک، یعنی الٹا اشوک کا درخت سیدھا لمبا ہوتا ہے اور پتے ٹہنیاں نیچے کی طرف لٹک رہی ہوتی ہیں اور لوگ خوبصورتی کے لیے اپنے گارڈن اور پارکوں میں لگاتے ہیں۔ جبکہ دوسرا سیدھا اشوک ہوتا ہے یعنی اس کے پتے تو اسی طرح کے ہوتے ہیں لیکن ٹہنیاں نیچے کی طرف نہیں لٹکی ہوتیں بلکہ عام درختوں کی طرح ٹہنیاں ہوتی ہیں۔ یہ دوسرا اشوک یعنی سیدھا اشوک ہی بطور دوا استعمال ہوتا ہے۔ اس  کی چھال، پھول، پتے، جڑیں اور بیج بطور دوا استعمال ہوتے ہیں۔

اللہ کی ذات نے اس درخت میں بہت شفا رکھی ہے۔ ہومیو پیتھی میں اشوکا ٹنکچر اسی درخت سے بنائی جاتی ہے۔اس درخت کو ہندوبے حد متبرک سمجھتے ہیں اور اس کی پوجا کرتے ہیں۔ اے وہ اشوک بھگوان کہتے ہیں۔ شاید اسے بے حد متبرک اس کے شفا بخش افعال کی وجہ سے کہا جاتا ہے۔جس کسی عورت کو اولاد نہ ہوتی ہو تو وہ اس درخت کی پوجا کرتی ہے اور اس کے پتے کھاتی ہے اور اکثر بے اولاد عورتوں کو اولاد ہو جاتی ہے۔

اشوکا Asoca Ashoka
اشوکا Asoca Ashoka

نفع خاص:

 امراض نسواں میں مفید ہے۔

کیمیاوی و غذائی  اجزا:

فی 100 گرام

1. وٹامنز:

وٹامن سی: تقریباً 15-20 ملی گرام        وٹامن اے: 60-80 IU      وٹامن بی:  (جیسے فولیٹ): تقریباً 40-50 مائیکروگرام

2. معدنیات:

کیلشیم: تقریباً 100-200 ملی گرام        آئرن: تقریباً 2-5 ملی گرام      میگنیشیم: تقریباً 50-70 ملی گرام

پوٹاشیم: تقریباً 300-400 ملی گرام       فاسفورس: تقریباً 20-30 ملی گرام        زنک: تقریباً 0.5-1 ملی گرام

3. دیگر اجزاء:

پروٹین: تقریباً 2-3 جی          غذائی ریشہ: تقریباً 5-10 گرام           کاربوہائیڈریٹس: تقریباً 15-20 گرام

فائٹو کیمیکل اجزاء:

اشوکا کی چھال میں ٹے نین (Tanin) اور کاٹے چن (Catachin) بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے۔

اشوک کے درخت میں کلیدی حیاتیاتی مرکبات:

ٹینن: یہ چھال میں پائے جانے والے کسیلے مرکبات ہیں، جن میں سوزش اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات ہیں۔

فلاوونائڈز(Flavonoids):  چھال میں موجود ہیں اور ان میں اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات ہیں۔

گلائکوسائیڈز: چھال میں مختلف گلائکوسائیڈز ہوتے ہیں، جو دواؤں کے فوائد میں حصہ ڈالتے ہیں۔

سپونین (Saponins): یہ پتوں اور چھال میں پائے جاتے ہیں اور ان میں سوزش اور قوت مدافعت بڑھانے والی خصوصیات ہیں۔

سٹیرائڈز: چھال میں موجود فائٹوسٹیرول اپنے کولیسٹرول کو کم کرنے والے ممکنہ اثرات کے لیے مشہور ہیں۔

فینولک مرکبات: یہ درخت کی چھال میں وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں اور اس کی اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات میں حصہ ڈالتے ہیں۔

الٹا اشوک یہ بطور دوا استعمال نہیں ہوتا۔

اثرات:

قابض اور حابس الدم ہے، مسکن، دافع عطش و جلن اور محلل اورام، کاسر ریاح، دافع بواسیر، مقوی رحم ہے۔

خواص و فوائد

اشوکاکا درخت درحقیقت مختلف امراض میں نہایت مفید اور شافی اثرات کا حامل ہے۔ خصوصاً عورتوں کی بیماریوں میں اس کے حیرت انگیز اثرات تو ہندوستان کے علاوہ یورپ میں بھی تسلیم کئے جاتے ہیں اور وہ اس کی پیٹنٹ دوائیں بنا کر فروخت کر رہے ہیں۔

 عورتوں کے ہر مرض کی دوا:     ایام کی دشواری،ناک، منہ، پیشاب، پاخانہ کے خون، رحم کی کمزوری، جریان خون، سیلان، درد رحم، بھوک نہ لگنا، خون کی کمی کو دور کرتا ہے۔ جسم میں طاقت اور عمر کو بڑھاتا ہے۔ مشہورطبیبوں نے اس کے فوائد کی بہت تعریف کی گئی ہے اور عورتوں کے ہر مرض میں مفید بتایا گیا ہے۔

اشوکا کی چھال بدہضمی، پیچش، بواسیر، زخموں اور حیض کی بے قاعدگی کے لیے استعمال ہوتی ہے، جب کہ خشک پھول آتشک، نکسیر، ذیابیطس اور پیچش کے علاج کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ یہ جسم سے زہریلے مادوں کو نکالنے میں بھی مدد کرتا ہے اور قدرتی طور پر خون کو صاف کرنے اور جلد کی الرجی کو روکنے میں موثر ہے۔ بیج ہڈیوں کے ٹوٹنے اور ویسیکل کیلکولی کے علاج کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ یہ پودا بدہضمی، بدہضمی، خون کی خرابی، رسولی وغیرہ کے علاج میں استعمال ہوتا ہے۔

اس کے بیش بہا فوائد کی وجہ سے اس کی اندھا دھند کٹائی ہو رہی ہے جس کی وجہ سے اس درخت کو عالمی طور پر خطرناک کیٹگری میں شامل کردیا گیا ہے یعنی اس کی نسل ختم ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

اشوکا Asoca Ashoka
اشوکا Asoca Ashoka

مقدار خوراک:

پانچ گرام

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔

Leave Your Comment