Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. اراروٹ / مایا
اراروٹ / مایا

اراروٹ / مایا

  • October 1, 2024
  • 1 Like
  • 130 Views
  • 0 Comments

اراروٹ / مایا

(تحقیق و تحریر: حکیم سید عبدالوہاب شاہ)

نام :

اردو میں اسے مایا بھی کہتے ہیں۔ بنگالی میں تیکھر کہتے ہیں

نام انگلش:

Arrowroot

Scientific name: Maranta arundinacea

تاثیری نام:

 مبرد، ملطف، مغذی

مقام پیدائش:

سری لنکا، بنگال، ہندو پاک

مزاج  طب یونانی: 

تر سرد

مزاج  طب پاکستانی: 

اعصابی عضلاتی

یہ بھی پڑھیں: اذخر جرانکس

یہ بھی پڑھیں: ادرک

یہ بھی پڑھیں: اجمود/کرفس

اراروٹ مایا arrowroot Maranta arundinacea 3
اراروٹ

تعارف:

اراروٹ اصل میں ایک پودے  کی جڑ سے حاصل کیا جاتا ہے جس کا اصل وطن امریکا ہے لیکن اب پاکستان و ہندوستان میں بھی اسے کاشت کیا جارہا ہے۔ سری لنکا میں اس کی فصلیں لگائی جاتی ہیں۔ اراروٹ کو ساگودانہ کی طرح تیار کیا جاتا ہے۔ اس کے پودے  کو جڑ سمیت اکھاڑ کر پیس کر پانی میں حل کردیتے ہیں جس سے پانی بالکل دودھ کی طرح سفید ہو جاتا ہے، پھر اس دودھ کو باریک چھلنی سے چھان لیا جاتا ہے تاکہ موٹے اجزا الگ ہو جائیں، پھر اسے خشک کیا جاتا ہے تو ایک پاؤڈر کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔ اس پاؤڈر سے  کھیر، حلوہ وغیرہ  بنایا جاتا  ہے اور کمزور یا بیمار لوگوں کو کھلایا جاتا ہے۔ خاص طور پر جن کا پیٹ خراب ہو اور اسہال لگے ہوئے ہوں۔  اس کا استعمال پاکستان میں کاٹن کے کپڑوں پر لگا کر بھی کیا جاتا ہے جسے کپڑوں کو مایا لگانا کہتے ہیں۔

کراچی حلوا، یا مسقطی حلوا، یا لیاری حلوا آپ نے کھایا ہوگا اور خوب لطف اندوز ہوئے ہوں گے۔ یہ حلوا اسی اراروٹ سے تیار کیا جاتا ہے۔

نفع خاص:

 اسہال میں نہایت ہی مفید ہے۔

کیمیاوی و غذائی  اجزا:

اراروٹ 100گرام پاوڈر میں:

توانائی:  357 kcal           کاربوہائیڈریٹ 88.15 گرام  غذائی ریشہ 3.4 گرام                   شکر 0 گرام         پروٹین 0.3 گرام

چربی 0.1 گرام

وٹامنز:

وٹامن سی (ایسکوربک ایسڈ) 1.9 ملی گرام   وٹامن بی 6 (پائرڈوکسین) 0.266 ملی گرام                   نیاسین (وٹامن بی 3) 0.5 ملی گرام

فولیٹ (وٹامن B9) 338 مائیکروگرام   وٹامن B2(Riboflavin) 0.06 ملی گرام    تھامین (وٹامن بی 1) 0.004 ملی گرام

وٹامن ای (الفا ٹوکوفیرول) 0.01 ملی گرام وٹامن کے: 0.3  مائیکروگرام 

معدنیات:

کیلشیم 40 ملی گرام   آئرن 2.2 ملی گرام  میگنیشیم 3 ملی گرام   فاسفورس 5 ملی گرام پوٹاشیم 454 ملی گرام          سوڈیم 26 ملی گرام

زنک 0.63 ملی گرام کاپر 0.12 ملی گرام  مینگنیج 0.47 ملی گرام                   سیلینیم 0.7 مائیکروگرام      

 

اثرات:

مبرد ہونے کی وجہ سے سرد مزاج کا حامل ہے، ملطف ہونے کی وجہ سے  اعضاء کو نرم کرتا ہے، مغذی ہونے کی وجہ سے جسم میں غذائی ضروریات کو پوری کرتا ہے۔

خواص و فوائد

اراروٹ نہایت ہی ہلکی غذا ہے، اکثر بچوں کے امراض میں اسے استعمال کیا جاتا ہے، دودھ چینی کے ساتھ اس کی کھیر تیار کی جاتی ہے۔اعضاء کی سختی کو نرمی سے بدلتا ہے، نہایت مقوی ہے، پیچش کے لیے بہت مفید ہے، زود ہضم ہے۔

اراروٹ پاوڈر
اراروٹ پاوڈر

مقدار خوراک:

پندرہ سے تیس گرام

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔


Discover more from TabeebPedia

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Discover more from TabeebPedia

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading