Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. آل(پتنگ )
آل(پتنگ )

آل(پتنگ )

  • September 12, 2024
  • 0 Likes
  • 88 Views
  • 0 Comments

آل(پتنگ )

Hakeem Syed Abdulwahab Shah

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ)

نام:

 عربی میں بقم فارسی میں بکم ، ہندی میں دکھشنی ، بنگالی میں بکم کاشٹھ اور پتنگ لکڑی کہتے ہیں۔

نام انگلش:

Sappan wood

Scientific name: Caesalpinia sappan

تاثیری نام:

مجفف قابض اور حابس الدم

مقام پیدائش:

برما ، مدراس ، اور دکن، وغیرہ

مزاج  طب یونانی:

گرم و خشک درجہ سوم

مزاج  طب پاکستانی:

غدی عضلاتی

تعارف:

یہ در خت بکم ہندی کی لکڑی کا اندرونی حصہ ہے ۔ یہ لکڑی سرخ رنگ کی ہے ۔ اس کے جو شاندہ سے کپڑے رنگ جاتے ہیں ۔ سرخ صند ل کی لکڑی سے مشابہ لیکن زیادہ سخت ہو تی ہے۔  آل کی لکڑی کپڑے رنگنے اورسرخ رو شنائی بنانے میں کا م آتی ہے ۔ لکڑی کو ٹکڑوں میں کاٹ کر پانی میں ابال کر رنگ نکالا جاتا ہے۔ساپن یعنی آل  کی لکڑی کا استعمال ریشم اور کپاس کے استعمال سے بنے ہوئے ٹیکسٹائل کو رنگنے، اعلیٰ معیار کا فرنیچر اور آرائشی اشیاء تیار کرنے اور چاول اور نوڈلز جیسے کھانے کو رنگنے کے لیے بھی کیا جاتا ہے۔

Sappan wood آل پتنگ کے پھول

نفع خاص:

 مجفف قروح ۔یعنی زخموں کو خشک کرنا۔سکن کی بیماریوں میں بیرون استعمال میں مفید ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Myrtle آس

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی علاقوں کے طبی مزاج

یہ بھی پڑھیں: تاثیر اور درجات تاثیر

کیمیاوی و غذائی  اجزا:

اگرچہ یہ وٹامنز اور معدنیات کا بنیادی ذریعہ نہیں ہے، لیکن اس میں کئی بایو ایکٹیو مرکبات ہیں جیسے:  اینٹی کینسر، اینٹی مائکروبیل، اینٹی سوزش، اینٹی آرتھرٹک، نیورو پروٹیکٹو اثر اور اینٹی آکسیڈنٹ موجود ہیں۔

Sappan wood آل پتنگ کی لکڑی

اثرات:

یہ نہایت قابض ہے۔ حابس الدم ہے یعنی خون کے بہاو کو روکتا ہے، کیونکہ اس میں بہت زیادہ خشکی پائی جاتی ہے، اپنی خشکی کی وجہ سے رگوں میں سدہ پیدا کرکے خون کے بہاو کو روک دیتا ہے، زخموں پر لگانے سے کھرنڈ بناکر خون کو روک دیتا ہے۔

Sappan wood آل پتنگ کے کلر

خواص و فوائد

  آل کے سفوف کو پرانے اور تازہ زخمو ں پر چھڑکتے ہیں ۔ یہ خون کو بند کر نے اور زخم کو بھرنے کے لئے مفید ہے۔ بچوں کے اسہال وپیچیش میں کھلا تے ہیں اس کے جو شاندہ سے مر ض سیلا ن الرحم میں پچکا ری کرتے ہیں ۔ اس کے جو شاندہ سے منہ دھونا چہرے کے رنگ کو نکھارتا ہے ۔  لیکن زیادہ مقدار میں دینےسے خشکی پیدا ہو تی ہے ۔

Sappan wood آل پتنگ

آل  کی لکڑی کو اس کی سوزش، اینٹی آکسیڈینٹ، اور اینٹی مائکروبیل خصوصیات کے لیے روایتی ادویات کے طریقوں میں استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ کھانسی، بخار، معدے کے مسائل اور جلد کے حالات سمیت بہت سی بیماریوں کا علاج اس سے کیا گیا ہے، مزید برآں، اسے خون صاف کرنے والے اور کسیلی کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔

Sappan wood آل پتنگ

مقدار خوراک:

صرف دو سے تین گرام استعمال کریں۔ یاد رکھیں   پندرہ گرام زہر قاتل ہے۔

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔


Discover more from TabeebPedia

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Discover more from TabeebPedia

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading