Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. آلو بخارا
آلو بخارا

آلو بخارا

  • September 19, 2024
  • 0 Likes
  • 66 Views
  • 0 Comments

آلو بخارا

(تحقیق و تحریر: حکیم سید عبدالوہاب شاہ)

نام:

 عربی میں اجاص۔ فارسی میں آلوے بخارا کہتے ہیں۔

نام انگلش:

Plum

Scientific name: Prunus Domestica Linn

تاثیری نام:

ملین، مسکن حرارت و صفراء

مقام پیدائش:

 کشمیر سمیت پاکستان کے پہاڑی اور شمالی علاقہ جات میں پایا جاتا ہے۔

مزاج  طب یونانی:

ترش: خشک سرد۔ شیریں: تر سرد

مزاج  طب پاکستانی:

ترش آلو بخارا عضلاتی اعصابی۔ شیریں آلو بخارا اعصابی عضلاتی۔

Plum آلو بخارہ کے پھول

تعارف:

آلو بخارا ایک مشہور عام پھل ہے جو ہر جگہ دستیاب ہوتا ہے۔ سائز میں تقریبا آلو کے برابر ہوتا ہے۔  اس کا رنگ گہرا سرخ سیاہی مائل ہوتا ہے۔ آلو بخارے کی کئی اقسام ہیں، کچھ سائز میں چھوٹے چیری کی طرح ہوتے ہیں جن کا رنگ پیلا ہوتا ہے، اور کچھ سائز میں کافی بڑے اور مکمل سیاہ ہوتے ہیں۔ آلو بخارا ذائقے میں ترش بھی ہوتا ہے اور شیریں بھی۔آلو بخارے کو خشک بھی کیا جاتا ہے اور خشک پھل اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور ہوتا ہے۔ آلو بخارے کی چٹنی اور جام بھی بنائی جاتی ہے۔

Plum آلو بخارہ

یہ بھی پڑھیں: Peach آڑو

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی علاقوں کے طبی مزاج

یہ بھی پڑھیں: ایسی اصطلاحات جو بطور علاج بولی جاتی ہیں۔

نفع خاص:

ملین ہونے کے ساتھ ساتھ  حرارت اور صفراء کو تسکین دیتا ہے اور خون کے جوش کو دفع کرتا ہے۔

Plum آلو بخارہ

کیمیاوی و غذائی  اجزا:

آلو بخارے میں مختلف کیمیائی اجزا پائے جاتے ہیں: جیسے فلیوونائڈز(flavonoids)، فلیوونائڈ گلائکوسائیڈز(, flavonoid glycosides)،  ابسیسک ایسڈ(abscisic acid)، لگنان کیروٹینائڈ پگمنٹ(lignans carotenoid pigments)،  کوئینک ایسڈ(quinic acid)، بائیپائرول(bipyrrole)، اور کاربوہائیڈریٹس(carbohydrates)۔

 ایک آلو بخارے میں 40 کیلوریز، 57 گرام پانی، 1.4گرام فائبر، 0.46 پروٹین، 3.96 ملی گرام کیلشیئم، 4.62 ملی گرام میگنیشم، 10.6 ملی گرام فاسفورس، 104 ملی گرام پوٹاشیم، 6.27 ملی گرام وٹامن سی، فولیٹ، وٹامن اے اور وٹامن K جیسے غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں۔

Plum آلو بخارہ

اثرات:

ترش آلو بخارا عضلات میں تحریک پیدا کرتا ہے، اعصاب میں تحلیل اور غدد میں تسکین پیدا کرتا ہے۔ جبکہ میٹھا آلو بخارا اعصاب میں تحریک، غدد میں تحلیل اور عضلات میں تسکین پیدا کرتا ہے۔

Plum آلو بخارہ

خواص و فوائد

حیاتیات کے باب میں قدرتی مصنوعات سے دوا سازی کا عمل بہت قدیم ہے ۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق، دنیا کی 80 فیصد آبادی  آج بھی بیماریوں کے علاج کے لیے روایتی ادویات کا استعمال کرتی ہے۔ خاص طور پر ایسی قدرتی مصنوعات جو غذا کے ساتھ ساتھ دوا کا کام بھی کرتی ہیں، انہیں میں سے ایک آلو بخارا بھی ہے۔

Plum آلو بخارہ

آلوبخارا ضعف معدہ اور قبض میں مفید ہے۔ پیاس کی شدت کو ختم کرتا ہے۔ بلغمی کھانسی  اور بلغمی دمہ میں نہایت مفید ہے۔

Plum آلو بخارہ کی چٹنی
Plum آلو بخارہ کی چٹنی

مقدار خوراک:

حسب منشاء

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔


Discover more from TabeebPedia

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Discover more from TabeebPedia

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading