Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. آلو بالو/ چیری
آلو بالو/ چیری

آلو بالو/ چیری

  • September 17, 2024
  • 0 Likes
  • 271 Views
  • 1 Comment

آلو بالو/ چیری

Hakeem Syed Abdulwahab Shah

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ)

نام:

 اسے اردو میں شاہ دانہ یا چیری بھی کہتے ہیں جبکہ عربی میں قراصیا، فارسی میں کیلاس کہتے ہیں۔

نام انگلش:

Wild Cherry

Scientific name: Prunus Cerasus Linn

تاثیری نام:

مسہل۔ ملین۔ مسکن صفرا۔ مدر حیض

مقام پیدائش:

 پاکستان کے شمالی علاقہ جات گلگت بلتستان اور یورپ و امریکا وغیرہ۔

مزاج  طب یونانی:

خام: سرد خشک۔ پختہ: تر گرم

مزاج  طب پاکستانی:

خام: اعصابی عضلاتی۔ پختہ : اعصابی غدی

تعارف:

آلو بالو یا چیری ایک مشہور عام پھل ہے اس کا درخت گھنی شاخوں والا ہوتا ہے، جس کے ساتھ ریٹھے کے برابر بنٹوں کی طرح سرخ پھل لگتے ہیں، عام طور پر جوڑے کی شکل میں پھل ہوتے ہیں۔ آلو بالو کمیاب پھل ہے اس لیے بازار میں کافی مہنگا ملتا ہے، لیکن جتنے اس کے فوائد ہیں اس لحاظ سے کافی سستا سمجھنا چاہیے۔ چیری کے پتے گہرا سبز، بیضوی، دھارے دار کناروں کے ساتھ ہوتے ہیں۔ جبکہ اس کے پھول سفید یا ہلکے گلابی، بہار میں کھلتے ہیں، اور پھل چھوٹے، گول، سرخ، یا گہرے سرخ رنگ کے ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آلو

یہ بھی پڑھیں: Asarabacca آسارون

یہ بھی پڑھیں: وٹامنز اور ان کے فوائد

آلو بالو یعنی چیری کی دنیا بھر میں تقریباً50اقسام پائی جاتی ہیں، جن کا ذائقہ اور خوشبو مختلف ہے۔عام طور پر چیری کی دو قسمیں مشہور ہیں، ایک جنگلی چیری اور دوسری عام باغات کی چیری۔ اس کی ذائقے کے اعتبار سے بھی دو قسمیں بیان کی جاتی ہیں، ایک کھٹی چیری اور دوسری میٹھی چیری۔ جنگلی چیری کو ہائی بلڈ پریشر میں مفید سمجھا جاتا ہے۔ چیری کے پھلوں کو خشک کر کے زیادہ عرصے تک محفوظ بھی رکھا جاتا ہے۔ آلو بالو یا چیری  اپنی خوبصورتی اور فوائد میں بے مثال ہے۔ یہ موسم گرما کے شروع میں مارکیٹ میں آ جاتا ہے۔

نفع خاص:

 اعصاب کو تحریک دیتا ہے۔

کیمیاوی و غذائی  اجزا:

غذائی مواد (فی 100 گرام کچی کھٹی چیری):

کیلوریز: تقریباً 50۔ پروٹین: 1 گرام۔ کاربوہائیڈریٹ: 12 گرام۔ فائبر: 1.6 گرام۔ وٹامن سی: 10 ملی گرام۔ وٹامن اے: 38.4 مائیکروگرام۔ وٹامن کے: 2.1 مائیکروگرام۔  فولیٹ: 8 مائیکروگرام۔ پوٹاشیم: 173 ملی گرام۔ کیلشیم: 13 ملی گرام۔ میگنیشیم: 11 ملی گرام۔ آئرن: 0.3 ملی گرام۔ فاسفورس: 15 ملی گرام

اثرات:

میٹھا آلو بالو مسہل اور ملین ہوتا ہے، جبکہ ترش آلو بالو سینہ اور حلق کے کھرکھرے پن اور کھانسی میں مفید ہے۔ صفرا کو تسکین دیتا ہے۔ متلی اور پیاس کو نافع ہے۔ گردہ مثانہ کی پتھری کو توڑتا ہے۔مدر حیض ہے۔

خواص و فوائد

جدید سائنسی تجربات سے معلوم ہوا ہے کہ آلو بالو یاداشت اور نظر کو تیز کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق چیری میں پولی فینولز، میلانِن اور اینتھوسائنِن پائے جاتے ہیں جودماغی صلاحیت میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔ عمررسیدہ افراد کیلئے چیری کا جوس بہترین ہے کیونکہ اس سے ان کی یادداشت میں نمایاں بہتری آتی ہے۔ آلو بالو ینٹی آکسیڈنٹ سے مالامال پھل ہے۔پرسکون نیند لاتا ہے۔ یہ چھوٹا سا خوب صورت پھل ہمیں زنک،فولاد،پوٹاشیم،مینگنیز اورتانبا فراہم کرتا ہے۔چیری میں شامل ”بورون“(BORON) نامی مادہ ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے۔

جنگلی چیریوں میں موجود اینتھوسیاننز(anthocyanins) کو سوزش کو کم کرنےاور  گٹھیا ، گاؤٹ میں مبتلا افراد کے لیے فائدہ مند ہے۔

جنگلی چیریوں میں موجود فلاوونائڈز اور فینولک ایسڈز بلڈ پریشر کو کم کرنے اور اینڈوتھیلیل فنکشن(endothelial function) کو بہتر بنا کر اور کولیسٹرول کی سطح کو کم کرکے قلبی امراض کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ چیری کی چھال اور پتے کھانسی، نزلہ، اور سانس کے مسائل کے علاج کے لیے استعمال ہوتے رہے ہیں۔

مقدار خوراک:

100گرام

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔


Discover more from TabeebPedia

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Discover more from TabeebPedia

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading