Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. تخم حیات
تخم حیات

تخم حیات

  • April 5, 2025
  • 0 Likes
  • 209 Views
  • 0 Comments

تخم حیات

نام :

اردو میں پنیر۔ پنجابی میں پنیر ڈوڈی۔ ہندی میں اکری۔ فارسی میں پنیر باد ۔ ایک اور نام خم زیرہ بھی ہے۔

Hakeem Syed Abdulwahab Shah Sherazi

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ شیرازی)

نام انگلش:

Name: Vegetable Rennet

Scientific name: Withania coagulans

Family: Solanaceae

تاثیری نام:مقام پیدائش:مزاج طب یونانی:مزاج  طب پاکستانی: نفع خاص:
مغلظ منی۔ مقوی معدہہند و پاکستانخشک گرمعضلاتی غدیجریان، سیلان

تخم حیات vegetable rennet Withania coagulans पनीर बोटी
تخم حیات vegetable rennet Withania coagulans पनीर बोटी

تعارف:

تخم حیات ایک جھاڑی نما پودے کے بیج ہیں جو آک کے جیسی ہوتی ہے اور اس کے بیج اسگند کے بیجوں کی طرح ہوتے ہیں لیکن اس سے بڑے ہوتے ہیں۔بیجوں پر ایک سفید غلاف ہوتا ہے، یہ غلاف اندر سے لیس دار ہوتا ہے۔ان بیجوں کا ذائقہ ترشی مائل ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تخم کثوث

یہ بھی پڑھیں: تخم ریحان / نیاز بو

یہ بھی پڑھیں: تخم بلسان

تخم حیات vegetable rennet Withania coagulans पनीर बोटी

کیمیاوی و غذائی  اجزا:

معدنیات مقدار (ملی گرام/100 گرام)

کیلشیم (Ca): 926 ملی گرام، میگنیشیم (Mg): 3,528 ملی گرام، پوٹاشیم (K): 245 ملی گرام

سوڈیم (Na): 12.5 ملی گرام،   آئرن (Fe): 9.88 ملی گرام،  کاپر (Cu): 0.22 ملی گرام

زنک (Zn): 4.02 ملی گرام، کرومیم (Cr): 0.06 ملی گرام، کیڈمیم (Cd): 0.14 ملی گرام

لیڈ (Pb): 0.19 ملی گرام، نکل (Ni): 0.18 ملی گرام

حوال: https://pmc.ncbi.nlm.nih.gov/articles/PMC8622323/pdf/molecules-26-06881.pdf

دیگر اجزاء

اسٹیرائیڈ کمپاؤنڈز اینٹی آکسیڈنٹ، اینٹی انفلیمیٹری اور اینٹی کینسر خصوصیات رکھتے ہیں۔

ضروری تیل، امائنو ایسڈز اور الکالائیڈز: جو پودے کے طبی فوائد کو بڑھاتے ہیں۔

اس کے پھلوں میں موجود ایسپارٹک پروٹییز انزائم دودھ کو جماتا ہے، جس سے پنیر بنایا جاتا ہے۔

تخم حیات vegetable rennet Withania coagulans पनीर बोटी

اثرات:

عضلات میں تحریک اعصاب میں تحلیل اور جگر و غدد میں تقویت پیدا کرتے ہیں۔ کیمیاوی طور پر خون میں ترشی و سودا کا اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ اخراج بھی کرتے ہیں۔ مغلظ منی۔ مقوی معدہ، مقوی امعاء، دافع سیلان الرحم، اور دافع جریان منی اثرات رکھتے ہیں۔

خواص و فوائد

عضلاتی محرک ہونے کی وجہ سے اعصابی امراض میں بہت مفید ہیں، بلغمی مادوں کو تحلیل کرکے جسم سے خارج کر دیتے ہیں۔ چھوٹے بچوں کو بلغمی امراض، پیٹ درد، بدہضمی اور دست وغیرہ ہو جائیں تو ایک دو بیجوں کو پانی میں بھگو کر ان کا رس پلانا مفید ثابت ہوتا ہے۔ چونکہ ان میں ترشی بھی ہوتی ہے اس لیے دودھ میں ملانے سے دودھ جم جاتا ہے اسی لیے اسے پنیر ڈوڈی بھی کہتے ہیں، چنانچہ گرم دودھ میں چار پانچ دانے مسل کر ڈالے جائیں تو بہترین قسم کا دہی تیار ہوتا ہے۔  تخم حیات سے تیار کردہ دہی بھی وہی فوائد رکھتا ہے جو ان بیجوں کے ہیں۔ تحم حیات منی کو غلیظ یعنی گاڑھا کرتے ہیں۔ منی کے گاڑھا ہونے سے امساک بھی پیدا ہوتا ہے۔

تخم حیات vegetable rennet Withania coagulans पनीर बोटी
تخم حیات vegetable rennet Withania coagulans पनीर बोटी

جدید سائنسی تحقیقات

طبی فوائد

ہاضمہ بہتر بنانا :  بیج قبض، گیس اور تیزابیت کو کم کرتے ہیں اور آنتوں کی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔

ذیابیطس کے خلاف اثرات: پودے کے عرق نے انسولین کی پیداوار بڑھائی اور خون میں گلوکوز کی سطح کم کی۔

جگر کی حفاظت: یہ جگر کے خلیوں کو نقصان سے بچاتا ہے اور جگر کے انزائمز کو بہتر بناتا ہے۔

سوزش اور درد کم کرنا: Coagulin-L جیسے مرکبات سوزش کو کم کرتے ہیں۔

اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل: یہ بیکٹیریا اور فنگس کے خلاف مؤثر ہے۔

کینسر کے خلاف مزاحمت: اس کے مرکبات کینسر کے خلیوں کی نشوونما کو روکتے ہیں۔

دل کی صحت: یہ کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے۔

غذا میں استعمال

تخم حیات W. coagulans کے پھلوں میں موجود ایسپارٹک پروٹییز انزائم دودھ کو جماتا ہے، جس سے پنیر بنانے میں مدد ملتی ہے۔ یہ انزائم روایتی رینیٹ (rennet) کا متبادل ہے اور کم نمک والی پنیر کی تیاری میں مفید ہے۔

نینو ٹیکنالوجی میں استعمال

اس پودے کے عرق سے سلور نینو پارٹیکلز اور آئرن آکسائیڈ نینو رولز تیار کیے گئے ہیں، جو اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی کینسر خصوصیات رکھتے ہیں۔

تخم حیات vegetable rennet Withania coagulans पनीर बोटी

شوگر کے علاج کے لیے تحقیقات

اس تحقیق میں 53 ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں پر ایک تجرباتی دوا کا اثر جانچنے کے لیے تین گروپ بنائے گئے: ایک گروپ کو صرف تجرباتی دوا دی گئی، دوسرے کو پرانی دوا (OHA) جاری رکھی گئی، اور تیسرے گروپ کو دونوں دوائیں ساتھ دی گئیں۔ مریضوں کا تین ماہ تک باقاعدہ معائنہ کیا گیا جس میں ان کی علامات اور خون کے شوگر لیولز کا جائزہ لیا گیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ تمام گروپوں میں علامات میں بہتری آئی، لیکن صرف تجرباتی دوا لینے والے گروپ (گروپ A) اور دونوں دوائیں لینے والے گروپ (گروپ C) میں علامات میں زیادہ واضح اور مؤثر بہتری دیکھی گئی، جیسے کمزوری، بار بار پیشاب آنا، بھوک زیادہ لگنا، جلن اور جوڑوں کے درد میں نمایاں کمی۔ اس طرح یہ تجربہ مجموعی طور پر مثبت ثابت ہوا اور تجرباتی دوا نے ذیابیطس کی علامات میں مؤثر بہتری دکھائی۔

حوالہ: https://pmc.ncbi.nlm.nih.gov/articles/PMC3361926/

ایک اور سائنسی تحقیق کا خلاصہ

 Withania coagulans (جسے اردو میں “پنیر بوٹی” بھی کہا جاتا ہے) نامی مشہور جڑی بوٹی کو ذیابیطس کے مریض چوہوں (diabetic rats) پر آزمایا گیا تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ یہ گردوں میں ہونے والے سوزش (inflammation) اور آکسیڈیٹیو اسٹریس (oxidative stress) پر کیا اثر ڈالتی ہے۔

تحقیق کا خلاصہ:

چوہوں کو streptozotocin نامی کیمیکل دے کر ذیابیطس پیدا کی گئی۔ ان کے جسم اور گردوں میں سوزش کے کیمیائی اجزاء (جیسے IL-1β, IL-6, TNF-α) اور مدافعتی نظام کے کیمیکلز (IL-4, IFN-γ) میں اضافہ دیکھا گیا، اور خون میں شوگر کی سطح بھی بہت زیادہ تھی۔

جب ان ذیابیطس زدہ چوہوں کو Withania coagulans کی 10 ملی گرام فی کلوگرام خوراک روزانہ 3 ہفتے تک دی گئی تو:

خون میں شوگر کی سطح میں نمایاں کمی آئی۔

گردوں میں سوزش کے کیمیکلز کم ہو گئے۔

گردوں کے سائز میں غیرمعمولی اضافے (hypertrophy) میں بھی کمی آئی۔

جسم کے antioxidants جیسے glutathione بحال ہوئے اور lipid peroxidation میں کمی آئی۔

نتیجہ:

یہ مطالعہ اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ Withania coagulans ذیابیطس کے مریضوں کے گردوں کو نقصان سے بچا سکتی ہے اور اس کا استعمال ذیابیطس کی پیچیدگیاں کم کرنے میں مؤثر ثابت ہو سکتا ہے، لیکن انسانوں پر اس کے اثرات جانچنے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

حوالہ: https://pubmed.ncbi.nlm.nih.gov/25295146/

تخم حیات vegetable rennet Withania coagulans पनीर बोटी
تخم حیات vegetable rennet Withania coagulans पनीर बोटी

مقدار خوراک:

پانچ گرام

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔


Discover more from TabeebPedia

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Discover more from TabeebPedia

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading