تال مکھانہ
نام :
بنگالی میں کانتا کولیکا۔ اردو میں تالماخانہ۔ ہندی میں تالماکانا۔ سنسکرت میں کوکلکشا ، اکشوگندھا کہتے ہیں۔

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ شیرازی)
نام انگلش:
Name: Asteracantha
Scientific name: Hygrophila spinosa
Family: Acanthaceae

تاثیری نام: | مقام پیدائش: | مزاج طب یونانی: | مزاج طب پاکستانی: | نفع خاص: |
مغلظ منی، ممسک، مدربول | ہند و پاکستان | تر گرم | اعصابی غدی | مغلظ منی |

تعارف:
تالمکھانا ایک کانٹے دار جھاڑی کے بیج ہیں جو تلوں سے ملتے جلتے ، چپٹے شکل کے ہوتے ہیں۔ یہ ایک سدا بہار پودا ہے۔ یہ ایک جھاڑی دار جڑی بوٹی ہے جو عام طور پر 60-150 سینٹی میٹر تک بڑھتی ہے۔یہ زیادہ تر نم زمینوں، جھیلوں، تالابوں اور دلدلی علاقوں میں اگتی ہے۔تنا سیدھا، مضبوط اور کانٹوں (Spines) سے ڈھکا ہوتا ہے۔شاخیں زیادہ پھیلی ہوئی نہیں ہوتیں لیکن خاردار ہوتی ہیں۔اس کے پتے لمبے، نوکیلے اور بیضوی (Elliptical) شکل کے ہوتے ہیں۔پتوں کی لمبائی 4-10 سینٹی میٹر ہوتی ہے۔اس کے پتے گہرے سبز رنگ کے ہوتے ہیں اور کنارے ہلکے خاردار ہوتے ہیں۔اس کے پھول نیلے یا جامنی رنگ کے ہوتے ہیں۔ عام طور پر اکتوبر سے دسمبر کے درمیان کھلتے ہیں۔پھولوں میں چھوٹے چھوٹے کانٹے نما ساختیں ہوتی ہیں۔ اس کے پھل چھوٹے، بیضوی اور پھٹنے والے (Capsular) ہوتے ہیں۔بیج بھورے یا سیاہی مائل ہوتے ہیں اور پانی میں تیزی سے پھیل سکتے ہیں۔ اس کی جڑیں گہری اور مضبوط ہوتی ہیں، جو پودے کو دلدلی زمین میں بھی مضبوطی سے کھڑا رکھتی ہیں۔بعض اوقات جڑوں میں ادویاتی اجزا زیادہ مقدار میں پائے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تاڑ / پالمیرا کھجور
یہ بھی پڑھیں: پیلو / مسواک درخت
یہ بھی پڑھیں: پیٹھا

کیمیاوی و غذائی اجزا:
فعال مرکبات (Phytochemicals):
فلیوونائڈز (Flavonoids) – اینٹی آکسیڈنٹ اور سوزش کم کرنے کی خصوصیات رکھتے ہیں۔
ٹیرپینائڈز (Terpenoids) – جگر کی حفاظت اور مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں مددگار۔
الکالوئڈز (Alkaloids) – اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خصوصیات رکھتے ہیں۔
اسٹیرولز (Sterols) – ہارمونی توازن برقرار رکھنے میں مددگار، جیسے بیٹا-سائیٹو سٹیرول (β-Sitosterol) اور لوپیول (Lupeol)
ٹیننز (Tannins) – جراثیم کش خصوصیات رکھتے ہیں اور ہاضمے میں مدد دیتے ہیں۔
گلیسائڈز (Glycosides) – دل اور جگر کی صحت کے لیے مفید۔
منرلز:
پوٹاشیم (Potassium)۔ کیلشیم (Calcium)۔ آئرن (Iron)۔
فاسفورس (Phosphorus)۔ سوڈیم (Sodium)۔
وٹامنز:
وٹامن سی (Vitamin C)
دیگر خاص اجزا:
فیٹی ایسڈز (Fatty Acids): پالمیٹک ایسڈ، اسٹیارک ایسڈ، اولیک ایسڈ، اور لینولیک ایسڈ اس کے بیجوں کے تیل میں موجود ہوتے ہیں۔
اثرات:
اعصاب میں تحریک، غدد میں تحلیل اور عضلات میں تسکین پیدا کرتا ہے، کیمیاوی طور پر خون میں کھاری پن بڑھاتا ہے، اسپغول کی طرح اس میں لعاب دار مادہ ہوتا ہے۔ مغلظ منی، ممسک، دافع سوزش جگر، دافع سوزاک، پیشاب قطرے، مدربول اثرات رکھتا ہے۔
خواص و فوائد
تال مکھانا رقت منی کو دور کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، منی کو گاڑھا کرتا ہے، امساک پیدا کرتا ہے، سرعت انزال کو ختم کرتا ہے۔جگر کی سوزش کو ختم کرتا ہے، سوزاک میں مفید ہے۔ تال مکھانہ کے پتوں، ٹہنیوں اور بیجوں میں ملین اثرات بھی پائے جاتے ہیں، اس لیے قبض کو بھی ختم کرتا ہے۔استسقاء اور یرقان میں بہت مفید ہے۔پتے کی پتھریوں کو خارج کرتا ہے۔

سفوف مغلظ منی
تال مکھانہ، موصلی سفید، موصلی سیاہ، ثعلب مصری، سقمونیا، زیرہ سفید۔ سب برابر وزن۔ پھکی بنا کر ایک گرام صبح شام گرم دودھ کے ساتھ۔
مقدار خوراک:
دوگرام
Discover more from TabeebPedia
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
Leave a Reply