Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. تاڑ / پالمیرا کھجور
تاڑ / پالمیرا کھجور

تاڑ / پالمیرا کھجور

  • March 24, 2025
  • 0 Likes
  • 174 Views
  • 0 Comments

تاڑ / پالمیرا کھجور

نام :

عربی میں طار۔ فارسی میں تال۔ بنگالی میں تال۔ سندھی میں ٹاری کہتے ہیں۔

Hakeem Syed Abdulwahab Shah Sherazi

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ شیرازی)

نام انگلش:

Name: Palmyra Palm

Scientific name: Borassus flabellifer

Family: Arecaceae

درخت تاڑ پالمیرا کھجور Palmyra palm Borassus flabellifer पाल्मिरा पाम

تاثیری نام:مقام پیدائش:مزاج طب یونانی:مزاج  طب پاکستانی: نفع خاص:
مقوی، حابس و قابضہند و پاکخشک سردعضلاتی اعصابیمقوی باہ و جسم

تاڑ پالمیرا کھجور Palmyra palm Borassus flabellifer पाल्मिरा पाम
تاڑ پالمیرا کھجور Palmyra palm Borassus flabellifer पाल्मिरा पाम

تعارف:

پامیرا کھجور یعنی تاڑ ایک بڑا درخت ہوتا ہے جس کے پتے پنجے کی شکل میں کھجور کے پتوں کی طرح ہوتے ہیں۔ یہ ایک لمبا، سیدھا اور صحرائی علاقوں میں اگنے والا درخت ہے جو اپنی خوراکی اور طبی خصوصیات کی بنا پر دنیا بھر میں مشہور ہے۔ اس کی اونچائی 20 سے 30 میٹر تک ہو سکتی ہے، اور اس کے پتّے پنکھے کی شکل میں پھیلے ہوتے ہیں۔ اس کے ساتھ ناریل کے برابر پھل لگتے ہیں، اس کے پھل کا مغز کھایا جاتا ہے۔ اس درخت سے گوند کیکر کی طرح ایک رطوبت بھی نکلتی ہے اسے تاڑی کہتے ہیں۔ چونکہ اس کے پتے چوڑے ہوتے ہیں اس لیے قدیم زمانے میں ان پتوں پر لکھا بھی جاتا تھا۔ اسے زندگی کا درخت کہا جاتا ہے جس میں خوراک، مشروبات، فائبر، دواؤں اور لکڑی سمیت تقریباً 800  قسم کے استعمال ہوتے ہیں ۔ مہاتما گاندھی نے پامیرا کے درخت کو “غربت کا تریاق” کہا (مورٹن، 1988)۔ ملک کے بہت سے حصوں میں پامیرا کے درخت غریب لوگوں کی روزی روٹی کا اہم ذریعہ ہیں کیونکہ وہ اس درخت سے خاطر خواہ آمدنی حاصل کرتے ہیں (کرشناوینی وغیرہ، 2020)۔ ایک اندازے کے مطابق، 2002 میں دنیا بھر میں پالمیرا کے 140 ملین درخت اگائے گئے تھے۔

تاڑ پالمیرا کھجور Palmyra palm Borassus flabellifer पाल्मिरा पाम

یہ بھی پڑھیں: پیلو / مسواک درخت

یہ بھی پڑھیں: پیٹھا

یہ بھی پڑھیں: پیپل

پھل تاڑ پالمیرا کھجور Palmyra palm Borassus flabellifer पाल्मिरा पाम

کیمیاوی و غذائی  اجزا:

وٹامنز اور مقدار (فی 100 گرام)

وٹامن اے:  1.21-1.65 ملی گرام           وٹامن بی:1 0.54-0.98 ملی گرام

وٹامن بی2: 0.04-0.11 ملی گرام           وٹامن بی3: 1.13-1.46 ملی گرام

وٹامن بی5(Pantothenic Acid, B5): 0.17-0.43 ملی گرام

وٹامن بی6(Pyridoxine, B6) 0.05-0.11 ملی گرام   

فولک ایسڈ(Folic Acid, B9) 1.22-2.08 مائیکرو گرام

وٹامن سی: 1.06-2.85 ملی گرام  وٹامن ڈی2:  0.92-1.24 ملی گرام

وٹامن ای:  43.87-46.87 ملی گرام (سب سے زیادہ مقدار میں موجود)​

منرلز اور مقدار (فی 100 گرام)

سوڈیم ، پوٹاشیم ،فاسفورس ،آئرن ، زنک، کاپر نمایاں مقدار میں موجود ہیں۔

دیگر اہم مرکبات اور خصوصیات

پولی فینولز (Polyphenols): اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات رکھتا ہے۔

فلیوونائڈز (Flavonoids): اینٹی انفلامیٹری اور قوت مدافعت بڑھانے میں مددگار۔

مایلرڈ ری ایکشن پروڈکٹس (Maillard Reaction Products): شامل ہیں، جو رنگ اور ذائقے پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

5-ہائیڈروکسی میتھائل فرفورل: 0.02–14.95 ملی گرام ، جو پروسیسنگ کے دوران بنتا ہے اور زیادہ مقدار میں نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

ضروری امینو ایسڈز: 5.61 ملی گرام/گرام پروٹین​۔

حوالہ: https://pmc.ncbi.nlm.nih.gov/articles/PMC8533271/pdf/biology-10-01028.pdf

Palmyra palm with syrup in cup, Isolated on white background

اثرات:

عضلات میں تحریک اعصاب میں تحلیل، اور غدد میں تسکین پیدا کرتا ہے۔مقوی باہ، منجمد منی، دافع قےو دست ، حابس و قابض اثرات رکھتا ہے۔

خواص و فوائد

تاڑ کا پھل مغلظ منی اور مقوی باہ ہوتا ہے، قے، الٹی اور دستوں کو روک دیتا ہے۔ چونکہ انتہائی خشک سرد مزاج رکھتا ہے اس لیے جریان خون کو بند کردیتا ہے، غدی سوزش کے لیے مفید ہے۔

اس درخت کے جس مقام پر پھل لگتا ہے اس مقام کو زخمی کریں تو وہاں سے ایک رطوبت نکلتی ہے، اس رطوبت کو تاڑی کہتے ہیں، یہ رطوبت بہت لطیف ہوتی ہے، اگر اسے ہوا یا گرمی دی جائے تو اس  میں نشہ پیدا ہو جاتا ہے، اور بعض لوگ اس نشے کے عادی بھی ہوتے ہیں، اس کی بو بہت ہی مکروہ قسم کی ہوتی ہے۔چونکہ یہ بھی انتہائی خشک سرد ہے اس لیے حرارت اور پیاس کے اثرات کو ختم کرتی ہے۔ پیشاب کی نالی کی سوزش کے لیے بہت مفید ہوتی ہے، پیٹ کے کیڑوں اور جراثیم کو مار دیتی ہے، یہ بھی مقوی باہ ہوتی ہے۔

شراب تاڑ پالمیرا کھجور Palmyra palm Borassus flabellifer पाल्मिरा पाम

 تاڑ/پالمیرا کی جڑوں کا استعمال:

سدھا نظام طب میں پالمیرا پام (Borassus flabellifer) کی جڑوں کو خاص طریقے سے تیار کیا جاتا ہے۔ جڑوں کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر دوگنا پانی ملایا جاتا ہے اور پھر اس مکسچر کو خشک کر لیا جاتا ہے۔ اس خشک آمیزے سے “پنائی کرپم” نامی کاڑھی تیار کی جاتی ہے، جو درج ذیل امراض میں استعمال کی جاتی ہے:

  • یرقان (Jaundice)
  • پیٹریجیئم (آنکھوں میں جھلی بننے کا عارضہ)
  • ایلوپیشیا (بالوں کا غیر معمولی جھڑنا)

یہ کاڑھی دن میں تین مرتبہ استعمال کی جاتی ہے تاکہ مذکورہ امراض کے اثرات کم کیے جا سکیں۔

 آنکھوں کے امراض کے لیے اس کے پھولوں کا استعمال:

پالمیرا کھجور کے پسے ہوئے پھولوں سے تیار کردہ قطرے چکن پاکس میں مبتلا افراد کی آنکھوں میں ڈالے جاتے ہیں تاکہ بیماری کے اثرات کم کیے جا سکیں (رامیا، 2018)۔

روایتی مشروب:

ٹڈی (تاد کا رس) کو مٹی کے برتن میں محفوظ کیا جاتا ہے، جس کی اندرونی سطح پر چونا لگایا جاتا ہے۔ اس رس کو “پاٹھا نیر” کہا جاتا ہے، جو ایک میٹھا اور روایتی مشروب ہے، اور مختلف صحت بخش فوائد رکھتا ہے۔

تاڑ پالمیرا کھجور Palmyra palm Borassus flabellifer पाल्मिरा पाम

جدید سائنسی تحقیقات اور فوائد:

اس درخت کے رس میں وٹامنز، منرلز اور اینٹی آکسیڈنٹس کی اچھی مقدار ہوتی ہے۔ سب سے زیادہ وٹامن ای (Vitamin E) پایا جاتا ہے، جو جلد اور جسم کے لیے مفید ہے۔اس میں وٹامن سی، وٹامن بی کمپلیکس، پوٹاشیم، آئرن، فاسفورس اور زنک بھی شامل ہیں۔

2. صحت کے لیے فوائد:

 قوت مدافعت بڑھاتا ہے: جسم کو بیماریوں سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔

 توانائی فراہم کرتا ہے: جسمانی تھکن اور گرمی میں ڈی ہائیڈریشن سے بچاتا ہے۔

 ہاضمے کے لیے مفید: قبض اور معدے کی گرمی کم کرنے میں مددگار ہے۔

 اینٹی آکسیڈنٹ: جسم کو فری ریڈیکلز سے بچاتا ہے، جو عمر بڑھنے کے اثرات کم کرتے ہیں۔

 اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی انفلامیٹری: نقصان دہ بیکٹیریا کے خلاف لڑنے میں مدد دیتا ہے اور سوزش کم کرتا ہے۔

بیج تاڑ پالمیرا کھجور Palmyra palm Borassus flabellifer पाल्मिरा पाम

تاڑ کے بیجوں کے فوائد

اس کے بیج عام طور پر نظرانداز کر دیے جاتے ہیں۔ تحقیق سے ثابت ہوا کہ پالمیرا ہوسٹوریم (PH) یعنی انکرن شدہ بیج غذائیت اور صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہیں۔

 کمزور افراد کے لیے بہترین غذائی سپلیمنٹ ہیں،  خون کی کمی (انیمیا) کو دور کرنے میں مددگار ہیں،  لییکٹوز حساسیت کے شکار افراد کے لیے متبادل دودھ

 بیکٹیریا سے بچاؤ اور جسم میں سوزش کم کرنے میں مفید ہیں۔ پالمیرا ہوسٹوریم قدرتی سپر فوڈ ہے جو جسم کو توانائی، بیماریوں سے تحفظ اور غذائیت فراہم کر سکتا ہے۔ خاص طور پر کمزور اور غذائیت کی کمی کے شکار افراد کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

 ممکنہ نقصانات:

 شوگر کی زیادہ مقدار: ذیابیطس کے مریض زیادہ مقدار میں نہ کھائیں۔ HMF مواد یعنی ہائیڈروکسی میتھائل فرفورل: اگر زیادہ پروسیسنگ ہو جائے تو نقصان دہ ہو سکتا ہے، اعتدال میں استعمال کریں۔ زیادہ مقدار میں کھانے سے ہاضمے کے مسائل ہو سکتے ہیں۔

حوالہ: نیشنل لائبریری آف میڈیسن ۔ ڈائریکٹ سائنس

مقدار خوراک:

پھل حسب منشاء۔ بیج دو ماشہ

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔


Discover more from TabeebPedia

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Discover more from TabeebPedia

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading