
پھوٹ / پھٹ
نام :
عربی میں قثا البر۔ فارسی میں خیاردشتی۔ بنگالی میں کاکڑ۔ سندھی میں چھبڑا کہتے ہیں۔

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ شیرازی)
نام انگلش:
Name: Snap Melon
Scientific name: Cucumis momordica
Family: Cucurbitaceae
تاثیری نام: | مقام پیدائش: | مزاج طب یونانی: | مزاج طب پاکستانی: | نفع خاص: |
مفرح، مدر بول، مولد بلغم، نفاخ | ہند و پاک | تر سرد | اعصابی عضلاتی | گرمی کے امراض میں |

تعارف:
پھٹ خربوزے کی طرح ایک بیل کا پیلے رنگ کا پھل ہے، یہ پھل پکنے کے بعد پھٹ جاتا ہے اس لیے اس کا نام ہی پھوٹ یا پھٹ ہے۔پھٹ میں غذائیت بہت کم ہوتی ہے، اس میں زیادہ تر رطوبات ہوتی ہیں اسی لیے جلد ہی متعفن ہو کر خراب ہو جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پھکر مول / پوکر مول
یہ بھی پڑھیں: پھٹکڑی
یہ بھی پڑھیں:پوئی مالابار پالک

کیمیاوی و غذائی اجزا:
پانی: 85-90%۔ کاربوہائیڈریٹس: 3-5 گرام۔ قدرتی شکر: 1-2 گرام (عام خربوزے سے بہت کم)
پروٹین: 0.5-1 گرام۔ چکنائی: 0.1-0.3 گرام فائبر: 1.2-2 گرام۔ کیلوریز: 10-15 kcal

وٹامنز:
وٹامن سی: 5-10 ملی گرام۔ وٹامن اے (بیٹا کیروٹین): 100-200 مائیکروگرام۔ فولیٹ (وٹامن بی9): 5-10 مائیکروگرام
منرلز:
پوٹاشیم: 150-300 ملی گرام۔ کیلشیم: 10-20 ملی گرام۔ میگنیشیم: 8-15 ملی گرام
فاسفورس: 10-25 ملی گرام۔ آئرن: 0.2-0.5 ملی گرام۔ زنک: 0.1-0.3 ملی گرام
اثرات:
پھٹ محرک دماغ، محلل جگر اور مقوی قلب اثرات رکھتی ہے۔ مفرح، مدر بول، مولد بلغم اور نفاخ ہے۔

خواص و فوائد
پھٹ کو بطور پھل کے کھایا جاتا ہے، اس کا ذائقہ پھیکا یا ترش ہوتا ہے، اس لیے اس میں شکر ملا کر کھاتے ہیں، اس استعمال سے طبیعت بوجھل ہوتی ہے اور گیس پیدا ہوتی ہے۔بطور دوا کے اس کا استعمال نہیں ہوتا۔ اسنیپ خربوزے کا جوس گرمی کے موسم میں جسم کو ڈی ہائیڈریشن سے بچاتا ہے اور گرمی کی شدت کو کم کرتا ہے۔ قدرتی مٹھاس کم ہونے کی وجہ سے یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بھی مناسب ہے۔اسنیپ خربوزہ (Cucumis momordica) عام خربوزے کی طرح زیادہ غذائیت سے بھرپور نہیں ہوتا۔ اس میں زیادہ تر پانی (85-90%) ہوتا ہے، جبکہ اس میں چینی اور دیگر غذائی اجزاء کی مقدار بہت کم ہوتی ہے۔ اس لیے اسے کم کیلوری والا پھل سمجھا جاتا ہے، جو صرف پیاس بجھانے اور معدے کو صاف کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔زیادہ پانی: اس میں 85-90% پانی ہوتا ہے، جس کی وجہ سے یہ پیٹ بھرنے کے باوجود زیادہ غذائیت فراہم نہیں کرتا۔

مقدار خوراک:
بقدر ہضم
Discover more from TabeebPedia
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
Leave a Reply