انیسوں / ولائتی سونف / بادیان رومی
نام :
عربی میں اليانسون ، یا کمون الحلو۔ فارسی میں بادیان رومی۔ سندھی میں سونف رومی۔ بنگالی مور کہتے ہیں۔ اسے ولائتی سونف بھی کہا جاتا ہے۔
(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ)
نام انگلش:
Aniseed
Scientific name: Pimpinella anisum
تاثیری نام:
قاطع سوداء ۔کاسر ریاح،مفتح سدد، مشتہی۔
مقام پیدائش:
ترکی، شام، فلسطین، اٹلی وغیرہ میں پیدا ہوتا ہے۔جبکہ ہندوستان پاکستان میں اگانے کی کوشش کی جاتی ہے۔
مزاج طب یونانی:
گرم تر دوسرے درجے میں
مزاج طب پاکستانی:
غدی اعصابی
یہ بھی پڑھیں: اننت مول
یہ بھی پڑھیں: انگور
یہ بھی پڑھیں:انناس
تعارف:
انیسوں بہت قدیم یونانی دوا ہے جس کا پودا سونف کے پودے کی طرح ہوتا ہے۔ اس کا ذائقہ خوشگوار قدرے تلخ اور تیز ہوتا ہے۔انیسون کی پہچان میں بہت پریشانی ہوتی ہے کیونکہ انیسوں کی شکل سونف، اجوائن، سیاہ زیرہ، سفید زیرہ، اطریلال وغیرہ سب سے ملتی جلتی ہے اس لیے مارکیٹ میں جو انیسون ملتا ہے اس میں ان چیزوں کی ملاوٹ ہو سکتی ہے۔ انیسوں بیضوی شکل کا ہوتا ہے، یعنی انڈے کی طرح لمبا، درمیان سے پھولا ہوا، اور ایک سرا موٹا جبکہ دوسرا ، سرا باریک ہوتا ہے۔اس کا پودا تقریبا ایک گز اونچا، پتے اس کے گول ہوتے ہیں۔ اس کے پھول تقریبا سونف کے پھولوں جیسے ہوتے ہیں، یعنی سفید اور چھتری کی طرح جبکہ سونف کے پھول زرد ہوتے ہیں۔ لیکن پھولوں کے خوشوں کے قریب والے پتے گول نہیں ہوتے بلکہ لمبوترے سے ہوتے ہیں۔
نفع خاص:
کاسر ریاح، یعنی گیس کو توڑ کر خارج کرنے والا
کیمیاوی و غذائی اجزا:
فی 100 گرام بیج:
غذائی اجزا
توانائی: 337 کلو کیلوری پروٹین: 17.6 گرام چربی: 15.9 گرام
کاربوہائیڈریٹ: 50.0 گرام غذائی ریشہ: 14.6 گرام شکر: 0 گرام
وٹامنز:
وٹامن سی (ایسکوربک ایسڈ): 21.0 ملی گرام وٹامن اے (ریٹینول): 0.0 ملی گرام
تھامین (وٹامن بی 1): 0.34 ملی گرام ربوفلاوین (وٹامن بی 2): 0.29 ملی گرام
نیاسین (وٹامن بی 3): 3.06 ملی گرام پائریڈوکسین (وٹامن بی 6): 0.65 ملی گرام
فولیٹ (وٹامن B9): 10.0 مائیکروگرام وٹامن ای (الفا ٹوکوفیرول): 1.0 ملی گرام
معدنیات:
کیلشیم: 646 ملی گرام آئرن: 36.96 ملی گرام میگنیشیم: 170 ملی گرام
فاسفورس: 440 ملی گرام پوٹاشیم: 1441 ملی گرام سوڈیم: 16 ملی گرام
زنک: 5.3 ملی گرام کاپر: 0.91 ملی گرام مینگنیج: 2.3 ملی گرام
سیلینیم: 5.0 مائیکروگرام
حیاتیاتی مرکبات:
اینتھول(Anethole): اہم جزو 80فیصد۔ ایسٹراگول (Estragole): معمولی مقدار میں۔
فلاوونائڈز(Flavonoids): مختلف اقسام، اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات کے حامل۔
لیمونین(Limonene): ضروری تیل کا ایک معمولی حصہ موجود ہوتا ہے۔
اثرات:
غدی اعصابی تحریک پیدا کرتا ہے یعنی غدد میں تحریک، عضلات میں تسکین پیدا کرتا ہے کیمیاوی طور پر صفراء اور حرارت پیدا کرتا ہے۔ قاطع سوداء ۔کاسر ریاح،مفتح سدد، مشتہی، مقوی معدہ و جگر، مدر بول وحیض، منفث بلغم، اور گردہ و مثانہ کی پتھری و ریت کو خارج کرتا ہے۔ اینٹی بیکٹیریل، اینٹی مائیکروبل، اینٹی فنگل ، اینٹی وائرل اور اینٹی آکسیدنٹ اثرات رکھتا ہے۔
خواص و فوائد
ایسی ادویات بہت کم ہوتی ہیں جو خالص صفراء پیدا کرتی ہوں، انیسوں ان میں سے ایک ہے جو خالص اور بہترین صفراء پیدا کرکے خوفناک امراض کو دفع کرتا ہے۔ جب جگر ، معدہ اور گردے ٹھنڈے ہو جائے، معدے میں ترشی اور ریاح کی کثرت ہو جائے یہ اس موقع پر انیسوں ایک بہترین دوا ہے۔پرانی کھانسی، دمہ ، بلغمی امراض، سوداوی امراض کے لیے تیر بہدف دوا ہے۔گیس سے پیدا ہونے والی دردوں، یا گیس کے امراض جیسے پیٹ درد، سینہ درد، یا گیس کا ہائی بلڈ پریشر وغیرہ کے لیے بہت مفید ہے۔
مشتہی ہونے کی وجہ سے بھوک بڑھاتا ہے، مفتح سدد ہونے کی وجہ سے سدے کھولتا ہے، منفث بلغم ہونے کی وجہ سے بلغم کا اخراج کرتا ہے، کاسر ریاح ہونے کی وجہ سے گیسوں کا اخراج کرتا ہے، قاطع سودا ہونے کی وجہ سے سودا کا خاتمہ کرتا ہے۔
مقدار خوراک:
دو سے پانچ گرام
Discover more from TabeebPedia
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
Leave a Reply