اندر جو / کڑا سک / کڑا چھال
نام :
عربی میں لسان العصافیر۔ فارسی میں زبان کنجشک۔ ہندی میں اندریو۔ گجراتی میں پندھرا۔کورا کہتے ہیں۔
(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ)
نام انگلش:
Kurchi
Scientific name: Holarrhena pubescens
تاثیری نام:
معین حمل، مولد منی، منفت حصات، کاسر ریاح
مقام پیدائش:
ہندوپاک کے گرم علاقوں میں۔
مزاج طب یونانی:
ترگرم
مزاج طب پاکستانی:
اعصابی غدی
یہ بھی پڑھیں: انجیر
یہ بھی پڑھیں: انجبار
یہ بھی پڑھیں: انت مول
تعارف:
اندرجو ایک درخت جس کا نام تیوراج(کڑا) ہے اس کے بیج ہوتے ہیں، جو اس درخت کی پھلیوں سے نکلتے ہیں۔ یہ بیج جو کی طرح ہوتے ہیں، اس درخت کی پھلیاں ایک سے ڈیڑھ فٹ لمبی ہوتی ہیں، توڑنے پر دودھ نکلتا ہے۔ اس درخت کی چھال کو کڑا چھال یا کڑا سک کہتے ہیں۔ اور کڑا چھال کا مزاج عضلاتی اعصابی ہوتا ہے، اپنے مقام پر اس کی تفصیل آئے گی۔یہ درخت بیس سے تیس فٹ اونچا ہوتا ہے، اس کے پھول سفید چنبیلی کی طرح ہوتے ہیں۔
اندرجو کی دو قسمیں ہیں ایک تلخ اور دوسری شیریں۔
نفع خاص:
حمل ٹھہرانے میں مفید ہے، پتھری توڑتے ہیں۔ جگر کی سوزش ختم کرتے ہیں۔پیچش اسہال میں فائدہ مند ہے۔
کیمیاوی و غذائی اجزا:
اندرجو فی 100گرام میں:
بائیو ایکٹیو مرکبات
- الکلائیڈز(Alkaloids): کونسین(Conessine): کرچی میں پایا جانے والا سب سے نمایاں الکلائیڈ، خاص طور پر بیجوں اور چھال میں۔مقدار: پودے میں کل الکلائیڈز کا تقریباً 5-6%۔
- ٹیننز(Tannin): ارتکاز(Concentration): عام طور پر، ٹینن چھال کے خشک وزن کا تقریباً 10-15% ہو سکتا ہے ۔
- سٹیرائیڈ مرکبات: ہولررینن(Holarrhenin): پودے میں پائے جانے والے سٹیرایڈل الکلائیڈ کی ایک قسم۔مقدار: مختلف ہوتی ہے لیکن اہم مقدار میں پائی جا سکتی ہے ۔
- گلائکوسائیڈز(Glycosides): مقدار: یہ تھوڑی مقدار میں موجود ہیں اور پودے کے علاج کے اثرات میں حصہ ڈالتے ہیں۔
- فلاوونائڈز(flavonoids): مقدار: ٹریس کی مقدار میں پایا جاتا ہے۔پودے کی اینٹی آکسیڈینٹ سرگرمی میں حصہ ڈالتے ہیں۔
معدنیات:
کیلشیم: چھال اور بیجوں میں تھوڑی مقدار میں موجود ہے۔ مقدار: عام طور پر، 10-20 ملی گرام فی 100 گرام خشک چھال میں۔
پوٹاشیم: چھال میں بھی پایا جاتا ہے۔ مقدار: تقریباً 10-15 ملی گرام فی 100 گرام خشک چھال میں۔
فائبر: چھال اور بیجوں میں غذائی ریشہ ہو سکتا ہے، جو ہاضمہ صحت کے لیے مفید ہے۔مقدار: خشک وزن کا تقریباً 5-10٪ ہو سکتا ہے۔
8. وٹامنز:
اندرجو کا عام طور پر وٹامنز کے لیے تجزیہ نہیں کیا جاتا ہے کیونکہ اس کا بنیادی استعمال ادویاتی ہے، غذائیت سے متعلق نہیں۔
اثرات:
اندرجو بیج اعصاب میں تحریک، غدد میں تحلیل اور عضلات میں تسکین پیدا کرتے ہی۔ کیمیاوی طور پر صفراء کی پیدائش بھی کرتے ہیں اور اخراج بھی کرتےہیں۔ دافع سوزش غدد۔ معین حمل، مولد منی، منفت حصات
خواص و فوائد
اندرجو جگر کی سوزش کو رفع کرتے ہیں، مثانہ و گردہ کی پتھری کو توڑتے ہیں، خونی بواسیر کو ختم کرتے ہیں، پیٹ کے کیڑوں کو مارتے ہیں۔ منی پیدا کرتے کرتے ہیں، کاسر ریاحی یعنی گیس کو توڑتے ہیں۔پیچش و اسہال میں مفید ہیں۔حیض سے فراغت کے بعد معین حمل ہیں۔
مقدار خوراک:
دو سے تین گرام
Discover more from TabeebPedia
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
Leave a Reply