Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. چاول
چاول

چاول

  • July 3, 2025
  • 0 Likes
  • 101 Views
  • 0 Comments

چاول

نام :

عربی میں ارز۔ فارسی میں برنج۔ بنگالی میں شالی دہانیہ۔ سندھی میں چانور  اور ہندی میں चावल کہتے ہیں۔

Hakeem Syed Abdulwahab Shah Sherazi

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ شیرازی)

نام انگلش:

Name: Rice

Scientific name: Oryza sativa

Family: Grass / Poaceae

تاثیری نام:
مقام پیدائش:
مزاج  طب یونانی:
مزاج  طب پاکستانی:
نفع خاص:
مقوی قلب، مسمن بدنہند و پاکستانترسرداعصابی عضلاتیفربہ بدن

چاول Rice Oryza sativa चावल
چاول Rice Oryza sativa चावल

تعارف:

چاول مشہور عام غلہ ہے جسے ہر گھر میں پکایا جاتا ہے۔چاول میں نشاستہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔چونکہ چاول ترسرد ہے اس لیے اس کی نشونما کے لیے ایسی زمین چاہیے جس میں پانی ہو۔گندم کے بعد سب سے زیادہ کاشت ہونے والا غلہ چاول ہی ہے۔ چاول ایک نازک اور باریک پودا ہوتا ہے جو عموماً پانی والے کھیتوں (دھان کے کھیت) میں اگایا جاتا ہے۔اس کا تنا نرم، پتلا اور کھوکھلا، عام طور پر 90 تا 120 سینٹی میٹر بلند ہوتا ہے، اس کے پتے لمبے، نوک دار اور نازک ہوتے ہیں، جبکہ اس کے پھول چھوٹے، خوشہ دار (Panicle) شکل میں ہوتے ہیں، جن سے بعد میں دانے بنتے ہیں۔ عام طور پر جو چاول دکانوں پر ملتے ہیں وہ پراسس شدہ ہوتے ہیں، بغیر پراسس کے جو چاول ہوتے ہیں انہیں براون چاول کہا جاتا ہے۔

سفید چاول: مکمل طور پر پروسیس کر کے اس کا بران اور جرثومہ بھی نکال دیا جاتا ہے، جس سے یہ نرم، سفید اور ہلکا ہو جاتا ہے مگر غذائی اجزاء کم ہو جاتے ہیں۔

براون چاول: صرف بیرونی سخت چھلکا نکالا جاتا ہے، باقی اجزاء (بران اور جرثومہ) جوں کے توں رہتے ہیں، اس لیے اس میں ریشہ، وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس زیادہ ہوتے ہیں۔

چاول Rice Oryza sativa चावल

یہ بھی پڑھیں: چاندی، نقرہ

یہ بھی پڑھیں: چال مونگرا

یہ بھی پڑھیں: چاسکو / چاکسو

براون چاول Rice Oryza sativa चावल

کیمیاوی و غذائی  اجزا:

پکے ہوئے سفید چاول (100 گرام)

 توانائی:   حرارے (کیلوریز): 130 کیلوریز

 بنیادی غذائی اجزاء: 

کاربوہائیڈریٹس: 28,200 ملی گرام      پروٹین: 2,690 ملی گرام     چکنائی: 280 ملی گرام                   ریشہ (فائبر): 300 ملی گرام

پانی: 68,000 ملی گرام

وٹامنز:

وٹامن بی1 (تھامین): 0.02 ملی گرام     وٹامن بی2 (رائبوفلاوِن): 0.01 ملی گرام           وٹامن بی3 (نیاسن): 0.4 ملی گرام

وٹامن بی6 (پائریڈوکسین): 0.093 ملی گرام       فولیٹ: 2.0 ملی گرام           وٹامن ای: 0.1 ملی گرام

وٹامن کے: 0.1 ملی گرام

 منرلز:

کیلشیم: 10 ملی گرام  آئرن: 0.2 ملی گرام میگنیشیم: 12 ملی گرام                    فاسفورس: 43 ملی گرام        پوٹاشیم: 26 ملی گرام

سوڈیم: 1 ملی گرام    زنک: 0.5 ملی گرام           سیلینیم: 7.5 مائیکروگرام

پاوڈر چاول Rice Oryza sativa चावल

اثرات:

چاول اعصاب میں تحریک، عضلات میں تقویب اور جگر میں تسکین پیدا کرتا ہے۔ مقوی قلب ، مولد رطوبات،مسمن بدن۔

خواص و فوائد

اعصابی محرک ہونے کی وجہ سے غدی تحریک کے امراض و علامات میں مفید غذا ہے۔چاول کا آٹا بطور ابٹن بھی استعمال ہوتا ہے۔بدن کو فربہ کرتا ہے۔ چاول کا زیادہ اور مسلسل استعمال سستی، گرانی، بلغم کی زیادتی اور پیٹ میں خمیر پیدا کرکے زہر پیدا کرتا ہے۔ شوگر کے مریضوں کے لیے نقصاندہ ہے۔

مقدار خوراک:

حسب ضرورت

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔


Discover more from TabeebPedia

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Discover more from TabeebPedia

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading