Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. پلاس پاپڑہ
پلاس پاپڑہ

پلاس پاپڑہ

  • March 5, 2025
  • 0 Likes
  • 81 Views
  • 0 Comments

پلاس پاپڑہ

نام :

سندھی میں چھاچھرو۔ سنسکرت میں پلاش بیج۔ کہتے ہیں۔

Hakeem Syed Abdulwahab Shah Sherazi

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ شیرازی)

نام انگلش:

Name: Butea Seeds

Scientific name: Butea monosperma

Family: Fabaceae / Faboideae

پلاس پاپڑہ بیج butea seeds पलास पपरा

تاثیری نام:
مقام پیدائش:
مزاج  طب یونانی: 
مزاج  طب پاکستانی: 
نفع خاص:
 ملین، جالی، مقرح، مشتہی،   کاسر ریاحہند و پاکستانگرم خشکغدی عضلاتی شدید 

پلاس پاپڑہ بیج butea seeds पलास पपरा

تعارف:

پلاس پاپڑہ ایک درخت “ڈھاک” کے بیجوں کو کہا جاتا ہے، یہ گول ہوتے ہیں اور سکے کے برابر یعنی ہاتھ کی ہتھیلی کے برابر گول اور چپٹے ہوئے ہوتے ہیں۔ اس درخت کے پھولوں کو گل ٹیسو کہا جاتا ہے، یہ بہت بڑا درخت ہوتا ہے۔ پلاس پاپڑہ یعنی بیجوں کے اوپر باریک چمک دار چھلکا ہوتا ہے جس کا رنگ سرخی مائل بھورا ہوتا ہے۔اس درخت کے پھول غنچوں کی صورت نارنجی رنگ کے نکلتے ہیں، درخت اور اس کے پھولوں کا ذکر آگے آئے گا۔

پلاس پاپڑہ بیج butea seeds पलास पपरा

یہ بھی پڑھیں: پستہ

یہ بھی پڑھیں: پرشٹ پرنی

یہ بھی پڑھیں: پرسیاوشاں / ہنسراج

پلاس پاپڑہ بیج butea seeds पलास पपरा

کیمیاوی و غذائی  اجزا:

1. پروٹین مواد

پلاس پاپڑہ  میں پروٹین کی مقدار قابل ذکر ہے: بیجوں میں پروٹین کی مقدار 24.25% پائی گئی ہے۔

2. فیٹی ایسڈز (Fatty Acids)

بیجوں کے تیل میں مختلف فیٹی ایسڈز موجود ہوتے ہیں: بیجوں کے تیل میں مختلف فیٹی ایسڈز کی موجودگی کی نشاندہی کی گئی ہے، جو غذائی اور نیوٹرسیوٹیکل اہمیت رکھتے ہیں۔

3. فلیوونائڈز اور دیگر فائٹو کیمیکلز

بیجوں میں مختلف فائٹو کیمیکلز پائے جاتے ہیں:بیجوں میں فلیوونائڈز جیسے مرکبات موجود ہیں، جو اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات رکھتے ہیں۔

4. لییکٹنز (Lectins)

بیجوں میں لییکٹنز بھی پائے جاتے ہیں: بیجوں میں لییکٹنز موجود ہیں، جو ایگلوٹینیشن کی خصوصیات رکھتے ہیں۔

حوالہ جات:

BIOMEDPHARMAJOURNAL

RESEARCHGATE

JETIR

PHARMATUTOR

پلاس پاپڑہ بیج butea seeds पलास पपरा

اثرات:

پلاس پاپڑہ غدد میں شدید تحریک پیدا کرتا ہے، عضلات میں تحلیل اور اعصاب میں تسکین پیدا کرتے ہیں۔کیمیاوی طور پر جسم میں صفراء کی زیادتی کرتے ہیں۔ ملین، جالی، مقرح، قاتل کرم، مشتہی، مقوی باہ، محلل، اور کاسر ریاح اثرات کے حامل ہیں۔

پلاس پاپڑہ butea seeds

خواص و فوائد

پلاس پاپڑہ ادویاتی طور پر بہت مفید چیز ہے۔ گرم خشک شدید ہونے کی وجہ سے کئی امراضی سردی میں اس سے فورا کام لیا جاسکتا ہے۔ یہ ملین ہونے کی وجہ سے قبض کو کھولتا ہے، جالی ہونے کی وجہ سے جلدی امراض  خارش وغیرہ۔ اور آنکھ کے جالے پھولے کو کاٹنے کے لیے بھی استعمال میں لایا جاتا ہے۔

قاتل کرم شکم یعنی پیٹ کے کیڑوں کو مارتا ہے، جب بھی کسی تحریک کی وجہ سے رطوبات جسم میں رک جاتی ہیں تو اس سے ان رطوبات میں خمیر پیدا ہوتا ہے اور پھر اس میں جراثیم اور کیڑے بن جاتے ہیں، ایسے ہی اگر عضلاتی تحریک اور غدی تسکین کی وجہ سے رطوبات جسم میں رک جائیں اور خمیر پیدا ہو کر پیٹ میں کیڑے بن جائیں تو ان کیڑوں کو ختم کرنے کے لیے پلاس پاپڑہ بہترین دوا ہے۔

پلاس پاپڑہ بیج butea seeds पलास पपरा

جدید سائنسی تحقیقات

جدید سائنسی تحقیقات میں پلاس پاپڑہ میں  ایک مزمن زہریلا پن (chronic toxicity) مطالعہ کیا گیا ہے، جسے آزمانے کے لیے نوے دن تک چوہوں پر ٹیسٹ کیا گیا، نتائج کے کے مطابق چوہوں کے خون، جگر، اور کچھ دیگر اعضاء میں اس زہریلے اثر سے کچھ تبدیلیاں واقع ہوئی ہیں۔ اس مطالعے کے نتائج کے مطابق، پلاس پاپڑہ  کا پاؤڈر اگر طویل مدت تک زیادہ مقدار میں استعمال کیا جائے تو یہ زہریلے اثرات پیدا کر سکتا ہے، خصوصاً خون کی کمی، جگر اور گردوں کے مسائل، منی کے خلیوں کی پیداوار میں کمی، اور نظام انہضام پر منفی اثرات ڈالتا ہے، لہذا استعمال کے بارے میں احتیاطی تدابیراختیار کرنی چاہیے اور پلاس پاپڑہ  کا استعمال طبی ماہرین یا یونانی حکیم کے مشورے سے کیا جانا چاہیے۔ اگرچہ پلاس پاپڑہ بیج  روایتی طور پر یہ کیڑے مار (Anthelmintic)،  مانع حمل (Contraceptive) اور جگر کے مسائل میں استعمال ہوتے رہے ہیں، لیکن زیادہ مقدار میں طویل المدتی استعمال صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔حاملہ خواتین، گردوں کے مریضوں، اور خون کی کمی میں مبتلا افراد کو اس کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے۔

پلاس پاپڑہ بیج butea seeds पलास पपरा
پلاس پاپڑہ بیج butea seeds पलास पपरा

مقدار خوراک:

پانچ رتی

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔


Discover more from TabeebPedia

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Discover more from TabeebPedia

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading