Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. تخم بالنگو / تخم ملنگاں
تخم بالنگو / تخم ملنگاں

تخم بالنگو / تخم ملنگاں

  • April 1, 2025
  • 1 Like
  • 154 Views
  • 0 Comments

تخم بالنگو / تخم ملنگاں

نام :

عربی میں بزور بالنکو۔ فارسی میں  تخم بالنگو۔ پنجابی میں تخملنگاں۔

Hakeem Syed Abdulwahab Shah Sherazi

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ شیرازی)

نام انگلش:

Name: Balangu Seeds

Scientific name: Lallemantia Royleana

Family: Lamiaceae or Labiateae

تاثیری نام:مقام پیدائش:مزاج طب یونانی:مزاج  طب پاکستانی: نفع خاص:
مدر بول، ملینہند و پاکتر سرداعصابی عضلاتیصفراوی امراض

تخم بالنگو ملنگاں Balangu Seeds Lallemantia Royleana बलंगू
تخم بالنگو ملنگاں Balangu Seeds Lallemantia Royleana बलंगू

تعارف:

تخم بالنگو یعنی تخم ملنگاں ایک سیاہ رنگ کا بیج ہے جسے عام طور پر شربت میں شامل کرکے پیا جاتا ہے۔ جب انہیں پانی میں ملایا جاتا ہے تو اپنے اندر پانی کو جذب کرکے پھول جاتے ہیں۔

عام طور پر لوگ سمجھتے ہیں تخم بالنگو اور اسپغول ایک ہی چیز ہیں یعنی ایک بیج ہے اور اسپغول اسی بیج کا چھلکا ہے لیکن ایسا نہیں البتہ فوائد اور مزاج ایک ہی ہے۔

اسپغول اور تخم بالنگو میں فرق

خصوصیتاسپغول (Psyllium Husk – Plantago ovata)تخم بالنگو (Lallemantia royleana)
سائنسی نامPlantago ovataLallemantia royleana
خاندانی گروہPlantaginaceae اسپغول خاندانLamiaceae پودینہ خاندان
بیج/چھلکاچھلکے کی شکل میں ہوتا ہے، جو پانی میں جیل بناتا ہے۔بیج سخت ہوتے ہیں اور پانی میں بھگونے پر جیل جیسا مادہ چھوڑتے ہیں۔
رنگ اور ساختہلکے بھورے یا سفید رنگ کے چھوٹے بیج اور باریک چھلکاگہرے بھورے یا سیاہ رنگ کے بیج، چمکدار اور ہموار سطح کے ساتھ
ذائقہتقریباً بے ذائقہہلکا سا میٹھا اور خوشگوار
پانی جذب کرنے کی صلاحیتبہت زیادہ پانی جذب کرکے جیل بناتا ہے (Soluble Fiber)پانی میں پھول کر لیس دار ہوتا ہے لیکن اسپغول جتنا زیادہ جیل نہیں بناتا
استعمالقبض، آنتوں کی صفائی، کولیسٹرول کم کرنے اور وزن کنٹرول کے لیے استعمال ہوتا ہے۔گرمی کم کرنے، کھانسی، ہاضمے کی بہتری، اور بلڈ شوگر کنٹرول کے لیے مفید ہے۔
اہم غذائی اجزاءفائبر (Fiber)، میوکلیج (Mucilage)، کم مقدار میں پروٹین اور چکنائیپروٹین، اومیگا 3 اور 6، میوکلیج، اینٹی آکسیڈنٹس
طبی فوائد– آنتوں کی حرکت کو بہتر کرتا ہے (Laxative Effect)
– کولیسٹرول کم کرتا ہے
– وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے
– جسم کو ٹھنڈک فراہم کرتا ہے
– بلڈ شوگر کنٹرول کرتا ہے
– کھانسی اور گلے کی سوزش میں مفید
بلڈ شوگر پر اثرآہستہ ہضم ہونے کی وجہ سے بلڈ شوگر کنٹرول میں مدد دیتا ہے۔Hypoglycemic Effect رکھتا ہے، جو انسولین کی حساسیت کو بہتر بناتا ہے۔
توانائی (کیلوریز فی 100 گرام)تقریباً 200–220 kcalتقریباً 450–550 kcal
تیل کی مقداربہت کم18–30% تیل، جس میں اومیگا 3 اور 6 شامل ہیں
استعمال کی شکلچھلکے کو پانی میں ملا کر، دودھ میں یا کھانے میں شامل کر کے کھایا جاتا ہے۔بیجوں کو پانی میں بھگو کر، شربت، چائے یا مختلف مشروبات میں شامل کیا جاتا ہے۔

نتیجہ:

اسپغول زیادہ فائبر پر مشتمل ہے اور ہاضمے کے مسائل جیسے قبض اور آنتوں کی صفائی کے لیے بہترین ہے۔

تخم بالنگو میں اومیگا 3، پروٹین، اور اینٹی آکسیڈنٹس زیادہ ہوتے ہیں، اور یہ گرمی کم کرنے، کھانسی، اور بلڈ شوگر کو متوازن رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تج / چائنہ دارچینی

یہ بھی پڑھیں: تپتی / کھٹکل

یہ بھی پڑھیں: تباشیر / طباشیر

تخم بالنگو ملنگاں Balangu Seeds Lallemantia Royleana बलंगू

کیمیاوی و غذائی  اجزا:

(فی 100 گرام)

بنیادی اجزاء:

پروٹین: 25,600 ملی گرام۔چکنائی: 18,270 ملی گرام۔ فائبر: 1,290 ملی گرام

اومیگا 3:10,000–15,000 ملی گرام۔  اومیگا 6: 8,000–12,000 ملی گرام

کاربوہائیڈریٹس: 75,870 ملی گرام۔ میوکلیج: 10,000–20,000 ملی گرام

معدنیات (Minerals):

کیلشیم: 500–800 ملی گرام۔ میگنیشیم: 300–500 ملی گرام۔ فاسفورس: 500–700 ملی گرام۔

پوٹاشیم: 800–1,200 ملی گرام۔ سوڈیم : 10–50 ملی گرام۔ آئرن : 10–15 ملی گرام۔

زنک : 5–10 ملی گرام۔ میگنیز : 2–5 ملی گرام۔ کاپر : 0.5–1 ملی گرام۔

وٹامنز:

وٹامن ای : 20–50 ملی گرام۔ وٹامن بی کمپلیکس : 1–5 ملی گرام۔

دیگر اجزاء:

پولی فینولز (Polyphenols) اور اینٹی آکسیڈنٹس: 25–82 ملی گرام

فکسڈ آئل (Fixed Oil): 30,000–35,000 ملی گرام

ضروری تیل (Essential Oil): 5,000–10,000 ملی گرام

توانائی:

مجموعی کیلوریز: 450–550 kcal

تخم بالنگو ملنگاں Balangu Seeds Lallemantia Royleana बलंगू

اثرات:

بالنگو کے بیج اعصاب میں تحریک، غدد میں تحلیل اور عضلات میں تقویت پیدا کرتے ہیں۔ کیمیاوی طور پر خون میں بلغم اور کھاری پن پیدا کرتے ہیں۔ مدر بول، دافع حرارت و صفراء، ملین اثرات رکھتے ہیں۔

خواص و فوائد

تخم ملنگاں کو جب پانی میں شامل کیا جاتا ہے تو پانی کو جذب کرکے لیسدار مادہ چھوڑتا ہے، عام طور پر حرارت کو مٹانے کے لیے اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کا استعمال جسم میں سرد رطوبات پیدا کرتا ہے۔ دل کی گبھراہٹ، خفقان قلب، سوزش معدہ و امعاء کےلیے مفید ہے۔ اس کے استعمال سے گردوں اور آنتوں کے زخم ٹھیک ہو جاتے ہیں۔خشک قبض کےلیے بہترین ملین ہے۔ پیٹ کی مروڑ کے لیے بہت مفید ہے۔ سوزاک اور پیشاب کے قطروں کے لیے زبردست چیز ہے۔سوزشی کھانسی، نزلہ اور حلق کی سوزش کے لیے مفید ہے۔

تخم بالنگو ملنگاں Balangu Seeds Lallemantia Royleana बलंगू
تخم بالنگو ملنگاں Balangu Seeds Lallemantia Royleana बलंगू

جدید سائنسی تحقیقات

فوائد:

اینٹی آکسیڈنٹ (Antioxidant) خصوصیات رکھتا ہے، جو جسم میں موجود نقصان دہ فری ریڈیکلز کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

اینٹی انفلامیٹری (Anti-inflammatory) اثرات کی وجہ سے سوزش اور جلدی بیماریوں میں مفید ثابت ہوتا ہے۔

مدافعتی نظام کو متوازن کرنے والا (Immunomodulatory) اثر رکھتا ہے، جو قوت مدافعت کو بڑھانے میں مدد دیتا ہے۔

بلڈ شوگر کم کرنے کی صلاحیت (Hypoglycemic effects) رکھتا ہے، جس کی وجہ سے ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مفید ہو سکتا ہے۔

اعصابی تحفظ (Neuroprotective) کے اثرات پائے گئے ہیں، جو یادداشت کو بہتر بنانے اور دماغی افعال کو سہارا دینے میں مدد کر سکتے ہیں

تخم ملنگاں پر جدیدریسرچ اور اس کے نتائج:

خرگوشوں کو 12 ہفتے تک ہائی کولیسٹرول (0.5%) والی خوراک دی گئی۔تجرباتی گروپوں میں 5%, 10%, اور 20% تخم بالنگو کا سفوف شامل کیا گیا۔

نتائج:

کل کولیسٹرول (Total Cholesterol) اور ٹرائگلسرائیڈ (Triglycerides) کی سطح کم ہوئی۔

ایل ڈی ایل کولیسٹرول (LDL-C) اور ایچ ڈی ایل کولیسٹرول (HDL-C) کی سطح میں کمی دیکھی گئی۔

اینتھروجینک انڈیکس (Atherogenic Index) زیادہ رہا، جو کہ امراض قلب کے خطرے کی نشاندہی کرتا ہے۔

خاص خصوصیات:

تخم بالنگو کا تیل اومیگا 3، اومیگا 6، اور لینولینک ایسڈ (Linolenic Acid) سے بھرپور ہوتا ہے، جو سوزش کم کرنے (Anti-inflammatory)، خون میں چکنائی کو متوازن رکھنے (Anti-hyperlipidemia)، اور بلڈ پریشر کو کنٹرول (Anti-hypertension) کرنے میں مدد دیتا ہے۔

حوالہ: ریسرچ پیپر

تخم بالنگو ملنگاں Balangu Seeds Lallemantia Royleana बलंगू

مقدار خوراک:

پانچ گرام

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔


Discover more from TabeebPedia

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Discover more from TabeebPedia

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading