Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. تج / چائنہ دارچینی
تج / چائنہ دارچینی

تج / چائنہ دارچینی

  • March 31, 2025
  • 1 Like
  • 140 Views
  • 0 Comments

تج / چائنہ دارچینی

نام :

عربی میں سلیخہ ۔ فارسی میں قرفہ۔ سندھی میں کہڑو۔ کہتے ہیں۔

Hakeem Syed Abdulwahab Shah Sherazi

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ شیرازی)

نام انگلش:

Name: Cassia Lignea

Scientific name: Cinnamomum cassia

Family: Lauraceae

تج چائنہ دارچینی Cassia Lignea Cinnamomum cassia चीनी दालचीनी
تج چائنہ دارچینی Cassia Lignea Cinnamomum cassia चीनी दालचीनी

تاثیری نام:مقام پیدائش:مزاج طب یونانی:مزاج  طب پاکستانی: نفع خاص:
 قابض، مدر حیض، منفث ، حابس مقوی ، مغلظہند و پاکستانخشک گرمعضلاتی غدی 

تج چائنہ دارچینی Cassia Lignea Cinnamomum cassia चीनी दालचीनी

تعارف:

ایک درخت کی چھال ہے دار چینی کی طرح ہوتی ہے لیکن اس سے موٹی ہوتی ہے، اسے چائنی دارچینی بھی کہتے ہیں۔( Chinese Cinnamon)  اس کا ذائقہ اور بو بھی دار چینی جیسے ہے اسی لیے دار چینی میں اس کی ملاوٹ بھی کی جاتی ہے۔ تج کے درخت کے پتوں کو تیز پات کہتے ہیں۔تج کی دو قسمیں ہیں ایک کا ذائقہ دارچینی جیسا اور دوسری کا لونگ جیسا ہوتا ہے۔

تج کی چھال موٹی اور سخت ہوتی ہے، جبکہ  عام  دار چینی (Ceylon Cinnamon) کی چھال پتلی اور زیادہ تہہ دار ہوتی ہے۔ اس کا رنگ سرخی مائل بھورا ہوتا ہے۔ اس کا ذائقہ تیز، مسالے دار اور ہلکا سا کڑوا ہوتا ہے۔ اس کی خوشبو دار چینی جیسی مگر زیادہ تیز ہوتی ہے۔ اس میں Coumarin کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جو جگر کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔ اس کی سب سے زیادہ پیداوار چین میں ہوتی ہے، اس لیے اسے چائنیز دار چینی (Chinese Cinnamon) بھی کہا جاتا ہے۔

چائنی دار چینی اور عام دارچینی میں فرق

یہ چین کی روایتی ادویات میں استعمال ہوتی ہے اور 1963 سے چین کی Pharmacopoeia میں شامل ہے۔ 500 سے زیادہ دوائیوں کے نسخوں میں استعمال کی جاتی ہے، خاص طور پر دل، معدہ، عورتوں کے امراض، سوزش اور ذیابیطس کے علاج میں۔ اس میں 160 سے زیادہ کیمیکل کمپاؤنڈز اس میں پائے جاتے ہیں، جن میں Terpenoids، Phenylpropanoids، Glycosides شامل ہیں۔ Cinnamaldehyde اس کا سب سے اہم عنصر ہے، جو اس کے معیار کا تعین کرنے کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔ Coumarin بھی پایا جاتا ہے، جو خون پتلا کرنے میں مدد دیتا ہے لیکن زیادہ مقدار میں جگر کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

تج چائنہ دارچینی Cassia Lignea Cinnamomum cassia चीनी दालचीनी

یہ بھی پڑھیں: تپتی / کھٹکل

یہ بھی پڑھیں: تباشیر / طباشیر

یہ بھی پڑھیں: تانبا

تج چائنہ دارچینی Cassia Lignea Cinnamomum cassia चीनी दालचीनी

تج اور دار چینی میں فرق

خصوصیتتج (Cassia Cinnamon)دار چینی (Ceylon Cinnamon)
سائنسی نامCinnamomum cassiaCinnamomum verum
رنگسرخی مائل بھوراہلکا سنہری
چھال کی موٹائیموٹی اور سختپتلی اور تہہ دار
ذائقہتیز اور کڑواہلکا میٹھا اور خوشبودار
خوشبوزیادہ تیزہلکی مگر دلکش
Coumarin کی مقدارزیادہ (جگر کے لیے نقصان دہ)کم (نقصان دہ نہیں)
پیداوار کے علاقےچین، انڈونیشیا، ویتنامسری لنکا، بھارت

تج چائنہ دارچینی Cassia Lignea Cinnamomum cassia चीनी दालचीनी

نوٹ: سیلون دار چینی (Ceylon Cinnamon) یعنی عام دارچینی زیادہ صحت مند سمجھی جاتی ہے کیونکہ اس میں Coumarin کم ہوتا ہے، جبکہ تج (Cassia Cinnamon) زیادہ مقدار میں استعمال کرنے سے جگر کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

تج اور دارچینی میں فرق Ceylon Cinnamon vs Cassia Cinnamon

کیمیاوی و غذائی  اجزا:

  • ٹرپینائڈز (Terpenoids) – بنیادی طور پر خوشبو اور دوائی اثرات کے لیے اہم ہوتے ہیں۔
  • فینائل پروپینائڈز (Phenylpropanoids) – ان میں سینامالڈہائڈ (Cinnamaldehyde) اور دیگر فعال اجزاء شامل ہیں، جو اس کے اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل اثرات کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔
  • گلائکوسائیڈز (Glycosides) – قدرتی طور پر موجود مٹھاس اور دوائی اثرات والے مرکبات۔
  • لگنینز (Lignans) – اینٹی آکسیڈنٹس کے طور پر کام کرتے ہیں اور جسم کو فری ریڈیکلز سے بچاتے ہیں۔
  • لیکٹونز (Lactones) – مختلف حیاتیاتی اثرات رکھنے والے مرکبات جو جگر اور دل کی صحت میں مددگار ہو سکتے ہیں۔
  • سینامالڈہائڈ (Cinnamaldehyde) – خوشبو اور ذائقے کا بنیادی عنصر، جو جراثیم کش (اینٹی بیکٹیریل) خصوصیات رکھتا ہے۔
  • کومارین (Coumarin) – قدرتی مرکب، جو خون کو پتلا کرتا ہے، لیکن زیادہ مقدار میں جگر کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

وٹامنز:

وٹامن اے (Vitamin A)۔وٹامن سی (Vitamin C) ۔نیاسین (Vitamin B3)۔

منرلز:

کیلشیم (Calcium) ۔ آئرن (Iron) ۔ مینگنیز (Manganese) ۔

حوالہ: نیشنل لائبریری آف میڈیسن

اثرات:

عضلاتی محرک، اعصابی محلل اور غدی مقوی ہے۔ مقوی اعضائے رئیسا، قابض، مدر حیض، منفث بلغم، حابس رطوبات، محلل اورام، قاتل کرم شکم، مقوی باہ، مغلظ منی، دافع کھانسی بلغمی اثرات رکھتی ہے۔

خواص و فوائد

جس تج کا ذائقہ دارچینی جیسا ہوتا ہے وہ عضلاتی اعصابی اثرات و خواص رکھتی ہے اور جس تج کا ذائقہ لونگ جیسا ہوتا ہے عضلاتی غدی اثرات و خواص رکھتی ہے۔ تج  اعضائے رئیسا کو طاقت دیتی ہے۔ حابس ہونے کی وجہ سے قے، دست، اسہال کے لیے مفید ہے، لیکوریا اور جریان میں مفید ہے۔بلغم کا اخراج کرتی ہے اسی لیے بلغمی کھانسی کے لیے مفید ہے۔محلل اورام خصوصیات کی وجہ سے اس کا سفوف پھوڑے پر لگانے سے پھوڑا پھٹ جاتا ہے، پیٹ کے کیڑوں کا خاتمہ کرتی ہے۔منی کو غلیظ کرتی اور قوت باہ میں اضافہ کرتی ہے۔

جدید سائنسی تحقیقات:

  • اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور – جسم کو فری ریڈیکلز سے بچا کر بڑھاپے کے اثرات کم کرتا ہے۔
  • بلڈ شوگر کو کم کرنے میں مددگار – تحقیق کے مطابق ذیابیطس ٹائپ 2 کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں مددگار ہو سکتا ہے۔
  • اینٹی انفلامیٹری خصوصیات – سوجن اور جوڑوں کے درد کو کم کرنے میں مفید ہے۔
  • بلڈ پریشر کو کم کر سکتا ہے – کچھ مطالعات کے مطابق یہ ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
  • بیکٹیریا اور فنگس کے خلاف موثر – coli اور Staphylococcus جیسے جراثیم کے خلاف کام کرتا ہے۔
  • کولیسٹرول کو کم کرنے میں مددگار – دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کرتا ہے۔

مقدار خوراک:

دوگرام

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔


Discover more from TabeebPedia

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Discover more from TabeebPedia

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading