Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. انیسوں / ولائتی سونف
انیسوں / ولائتی سونف

انیسوں / ولائتی سونف

  • November 5, 2024
  • 0 Likes
  • 890 Views
  • 0 Comments

انیسوں / ولائتی سونف

نام :

عربی میں اليانسون ، یا کمون الحلو۔ فارسی میں بادیان رومی۔ سندھی میں سونف رومی۔ بنگالی مور کہتے ہیں۔ اسے ولائتی سونف بھی کہا جاتا ہے۔

Hakeem Syed Abdulwahab Shah Sherazi

(تحریر و تحقیق: حکیم مولانا سید عبدالوہاب شاہ شیرازی)

نام انگلش:

Name: Aniseed

Scientific name: Pimpinella anisum

Family: Apiaceae

تاثیری نام:
مقام پیدائش:
مزاج  طب یونانی: 
مزاج  طب پاکستانی: 
نفع خاص:
قاطع سوداء ۔کاسر ریاح،مفتح سدد، مشتہی۔ترکی، شام، فلسطین، اٹلیگرم تر دوسرے درجے میںغدی اعصابیکاسر ریاح، یعنی گیس کو توڑ کر خارج کرنے والا

انیسوں سونف Aniseed
انیسوں سونف Aniseed

تعارف:

انیسوں بہت قدیم یونانی دوا ہے جس کا پودا سونف کے پودے کی طرح ہوتا ہے۔ اس کا ذائقہ خوشگوار قدرے تلخ اور تیز ہوتا ہے۔ اس کا پودا تقریبا ایک گز اونچا، پتے اس کے گول ہوتے ہیں۔ اس کے پھول تقریبا سونف کے پھولوں جیسے ہوتے ہیں، یعنی سفید اور چھتری کی طرح جبکہ سونف کے پھول زرد ہوتے ہیں۔ لیکن پھولوں کے خوشوں کے قریب والے پتے گول نہیں ہوتے بلکہ لمبوترے سے ہوتے ہیں۔ یہ زیادہ تر ترکی، شام، فلسطین، اٹلی وغیرہ میں پیدا ہوتا ہے۔جبکہ ہندوستان پاکستان میں اگانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

انیسون کی پہچان میں بہت پریشانی ہوتی ہے کیونکہ انیسوں کی شکل سونف، اجوائن، سیاہ زیرہ، سفید زیرہ، اطریلال وغیرہ سب سے ملتی جلتی ہے اس لیے مارکیٹ میں جو انیسون ملتا ہے اس میں ان چیزوں کی ملاوٹ ہو سکتی ہے۔ انیسوں بیضوی شکل کا ہوتا ہے، یعنی انڈے کی طرح لمبا، درمیان سے پھولا ہوا، اور ایک سرا موٹا جبکہ دوسرا ، سرا باریک ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اننت مول

یہ بھی پڑھیں: انگور

یہ بھی پڑھیں:انناس

انیسوں اور سونف میں نباتاتی فرق

انیس اور سونف ایک ہی خاندان کے پودے ہیں، لیکن عمر، قد، بلب، پتوں کی ساخت اور ذائقے میں واضح فرق موجود ہے۔

انیسوں کا انگریزی اور سائنسی نام:  (Anise / Pimpinella anisum):

سونف کا انگریزی اور سائنسی نام  (Fennel / Foeniculum vulgare):

دونوں  Apiaceae خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔

سونف اور انیسوں کے بیج میں فرق
  1. پودے کی مدت زندگی: انیس ایک سالانہ پودا ہے، جبکہ سونف دائمی پودا ہے اور زمین میں کئی سال اگتا رہتا ہے۔
  2. قد و قامت: انیس چھوٹا اور گھنا ہوتا ہے، سونف لمبا اور پتوں میں باریک ہوتا ہے۔
  3. جڑ اور بلب: سونف میں بڑا اور سفید بلب یا جڑ ہوتا ہے جو خوراک میں استعمال ہوتا ہے، انیس میں ایسا بلب نہیں ہوتا۔
  4. پتے اور پھول: انیس کے پتے نیچے سادہ اور اوپر پیچیدہ ہوتے ہیں، پھول سفید رنگ کے ہوتے ہیں۔ سونف کے پتے ہلکے اورسویا (dill ) پودے جیسے ہوتے ہیں، پھول پیلے یا دیگر رنگوں کے umbels میں۔
  5. انیسوں کے بیج چھوٹے، ہلکے سبز یا بھورے رنگ کے، لمبائی میں تقریباً 3–6 ملی میٹر کے اور ہلکی خم دار شکل کے، بیضوی ہوتے ہیں۔ جبکہ سونف کے بیج بڑے، لمبے اور ہلکے سبز رنگ کے اور سیدھے ہوتے ہیں۔
  6. ذائقہ اور استعمال: انیس کے بیج زیادہ میٹھے اور licorice جیسے ذائقے کے حامل ہیں، عام طور پر میٹھے پکوان اور چائے میں استعمال ہوتے ہیں۔ سونف ہلکا میٹھا اور مصالحہ دار ہوتا ہے، اسے بیج اور بلب دونوں کے لیے کھانوں اور بعض طبی استعمالات میں استعمال کیا جاتا ہے۔
سونف اور انیسوں کے پتوں میں فرق

کیمیاوی و غذائی  اجزا:

انزائمز (Enzymes)

انیس تھول (Trans-Anethole)   سِس اَنی تھول (Cis-Anethole)

ایتری آئل کمپاؤنڈز (Essential Oil Compounds)

اسٹراگول (Estragole)    کاروون (Carvone)           یوجینول (Eugenol)

میتھل چیَوی کول (Methylchavicol)           اینیسالڈی ہائیڈ (p-Anisaldehyde)

گاما ہماچالیّن (γ-Himachalene)

فینیولک کمپاؤنڈز (Phenolic Compounds)

امبیلیفرون (Umbelliferone)       اسکوپولیٹن (Scopoletin)

4-(β-d-Glucopyranosyloxy) Benzoic Acid   گلیکلیک ایسڈ (Gallic Acid)

کلوروگینک ایسڈ (Chlorogenic Acid)       کافیئک ایسڈ (Caffeic Acid)          سوریجِک ایسڈ (Syringic Acid)

p-کومارک ایسڈ (p-Coumaric Acid)      روزمارکِک ایسڈ (Rosmarinic Acid)        

ایلیجِک ایسڈ (Ellagic Acid)

فلیونوائڈز (Flavonoids)

ریوٹین (Rutin)   کیورسیٹن (Quercetin)     نیئرِجِن (Naringenin)    اپیجینن (Apigenin)

لیوٹولِن (Luteolin)          

دیگر اجزا

ٹیننز (Tannins)                               پالمیٹک ایسڈ (Palmitic Acid)      اولئک ایسڈ (Oleic Acid)                               

سٹیرولز و سٹیروئڈز (Sterols / Steroids)    ٹیرپینوئڈز (Terpenoids)                سابونِنز (Saponins)

وٹامنز

وٹامن C (اسکوربک ایسڈ)، وٹامن A، وٹامن B1 (تھامین)، وٹامن B2 (رائبوفلاوِن)، وٹامن B3 (نیا سین)، وٹامن B6 (پائریڈوکسین)، وٹامن E (ٹوکوفرول)

معدنیات

پوٹاشیم، کیلشیم، میگنیشیم، فاسفورس، سوڈیم، زنک، آئرن، مینگنیز۔

حوالہ جات: (PMC)۔  (PubMed)۔  (ijbpsa)۔  (AJAS )۔ 

انیسوں سونف Aniseed
انیسوں سونف Aniseed

اثرات:

غدی اعصابی تحریک پیدا کرتا ہے یعنی غدد میں تحریک، عضلات میں تسکین پیدا کرتا ہے کیمیاوی طور پر صفراء اور حرارت پیدا کرتا ہے۔ قاطع سوداء ۔کاسر ریاح،مفتح سدد، مشتہی، مقوی معدہ و جگر، مدر بول وحیض، منفث بلغم، اور گردہ و مثانہ کی پتھری و ریت کو خارج کرتا ہے۔ اینٹی بیکٹیریل، اینٹی مائیکروبل، اینٹی فنگل ، اینٹی وائرل اور اینٹی آکسیدنٹ اثرات رکھتا ہے۔

خواص و فوائد

ایسی ادویات بہت کم ہوتی ہیں جو خالص صفراء پیدا کرتی ہوں، انیسوں ان میں سے ایک ہے جو خالص اور بہترین صفراء پیدا کرکے خوفناک امراض کو دفع کرتا ہے۔ جب جگر ، معدہ اور گردے ٹھنڈے ہو جائے، معدے میں ترشی اور ریاح کی کثرت ہو جائے یہ اس موقع پر انیسوں ایک بہترین دوا ہے۔پرانی کھانسی، دمہ ، بلغمی امراض، سوداوی امراض کے لیے تیر بہدف دوا ہے۔گیس سے پیدا ہونے والی دردوں، یا گیس کے امراض جیسے پیٹ درد، سینہ درد، یا گیس کا ہائی بلڈ پریشر وغیرہ کے لیے بہت مفید ہے۔ مشتہی ہونے کی وجہ سے بھوک بڑھاتا ہے، مفتح سدد ہونے کی وجہ سے سدے کھولتا ہے، منفث بلغم ہونے کی وجہ سے بلغم کا اخراج کرتا ہے، کاسر ریاح ہونے کی وجہ سے گیسوں کا اخراج کرتا ہے، قاطع سودا ہونے کی وجہ سے سودا کا خاتمہ کرتا ہے۔

انیسوں تیل AniseEssOil

جدید سائنسی تحقیقات

انیس (Pimpinella anisum) کے بیج اور تیل میں موجود اجزا جسم کے لیے بے حد فائدہ مند ہیں۔ اس میں سب سے اہم جز انی تھول ہے جو ہاضمے کو بہتر بناتا ہے، قبض اور اپھارہ دور کرتا ہے اور معدے کی نارمل حرکت میں مدد دیتا ہے۔ انیس سانس کی نالیوں کے مسائل میں بھی مددگار ہے کیونکہ یہ بلغم کو نرم کرتا اور کھانسی یا زکام کے دوران آسانی پیدا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ انیس میں موجود فینیولک کمپاؤنڈز اور فلیونوائڈز جسم کو آزاد ریڈیکلز سے بچاتے ہیں، مدافعتی نظام مضبوط کرتے ہیں اور سوزش کو کم کرتے ہیں۔ دودھ پلانے والی خواتین کے لیے یہ دودھ کی مقدار بڑھانے میں مفید ہے اور بعض ہارمونل توازن کے لیے بھی مددگار سمجھا جاتا ہے۔ انیس میں موجود فیٹی ایسڈز، سٹیرولز اور ٹیرپینوئڈز دل کی صحت کو بہتر بناتے اور خون میں کولیسٹرول کو متوازن رکھتے ہیں۔ دماغی سکون اور موڈ کو بہتر بنانے میں بھی یہ معاون ہے۔ مزید برآں، وٹامن C مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے، وٹامن B کمپلیکس توانائی پیدا کرنے اور اعصابی نظام کی صحت کے لیے ضروری ہے، جبکہ پوٹاشیم، کیلشیم، میگنیشیم اور مینگنیز ہڈیوں اور مسلز کو مضبوط رکھتے ہیں، اور آئرن و زنک خون کی صحت اور قوت مدافعت بڑھانے میں مدد دیتے ہیں۔

مقدار خوراک:

دو سے پانچ گرام

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔


Discover more from TabeebPedia

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Discover more from TabeebPedia

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading