السی کے بیج
نام :
عربی میں بزر الکتان۔ فارسی میں بزرک۔ تخم کتان۔ گجراتی میں الشی۔ بنگالی میں تیسی۔ سنسکرات میں بدگنڈھا۔ مرہٹی میں آتشی کہتے ہیں۔
نام انگلش:
Linseed Flaxseed
Scientific name: Linum usitatissimum

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ)

تاثیری نام:
مقام پیدائش:
کینڈا، پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں
مزاج طب یونانی:
خشک سرد
مزاج طب پاکستانی:
عضلاتی اعصابی

یہ بھی پڑھیں: الٹ کمبل
یہ بھی پڑھیں: اشق
یہ بھی پڑھیں: اشنان لانا بوٹی

تعارف:
السی ایک گز اونچا پودا ہے، جو ہندو پاک میں کاشت کیا جاتا ہے، السی کے بیج چپٹے ہوئے بیضوی شکل کے ہوتے ہیں، یہی بیج بطور دوا استعمال ہوتے ہیں، السی کے بیجوں سے تیل بھی نکالا جاتا ہے۔ مورخین نے السی کے استعمال کو بہت قدیم بتایا ہے۔ ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ نسل انسانی نے اس بیج کو ابتدائی زمانے سے کھایا ہے۔ السی کے دواؤں کے استعمال کا تذکرہ ہپوکریٹس، کنٹس اور ڈیوسکورائیڈز کی کتب کے ساتھ ساتھ ایشیا اور یورپ دونوں میں دواؤں کی جڑی بوٹیوں پر قرون وسطی کی کتابوں میں بھی ملتا ہے۔
فلیکس سیڈ یعنی السی اگانے والے اہم ممالک کینیڈا، چین، امریکہ، بھارت اور ایتھوپیا ہیں۔ کینیڈا 0.42 ملین ٹن کی پیداوار کے ساتھ دنیا کا سب سے بڑا پروڈیوسر ہے اور السی کی عالمی تجارت کا تقریباً 80 % ہے ۔ بھارت 0.15 ملین ٹن فلیکس سیڈ کی پیداوار کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ السی دو بنیادی اقسام میں دستیاب ہیں: (1) بھورا؛ اور (2) پیلا یا سنہری۔ دونوں میں ایک جیسی غذائی خصوصیات ہیں۔
نفع خاص:
فائبر کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔
کیمیاوی و غذائی اجزا:
فی 100 گرام بیجوں میں
وٹامنز
وٹامن ای: 0.31 ملی گرام (بطور الفا ٹوکوفیرول) وٹامن بی 1 (تھامین): 1.64 ملی گرام وٹامن B2 (رائبوفلاوین) 0.16 ملی گرام وٹامن بی 3 (نیاسین): 3.08 ملی گرام وٹامن بی 6 (پائرڈوکسین): 0.47 ملی گرام فولیٹ: 87 مائیکروگرام

معدنیات
کیلشیم: 255 ملی گرام میگنیشیم: 392 ملی گرام فاسفورس: 642 ملی گرام پوٹاشیم: 813 ملی گرام
آئرن: 5.73 ملی گرام زنک: 4.34 ملی گرام کاپر: 1.22 ملی گرام مینگنیج: 2.48 ملی گرام
سیلینیم: 25.4 مائیکروگرام فائبر: 27 گرام فی 100 گرام
حیاتیاتی مرکبات
لگنانس: تقریباً 300-800 ملی گرام اومیگا 3 فیٹی ایسڈ: 22.8 جی فائبر: 27 گرام
1۔اومیگا 3 فیٹی ایسڈ(Omega-3 Fatty Acids): خاص طور پر الفا-لینولینک ایسڈ (ALA)، جو دل کی صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔
2۔لگنانس(Lignans): اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات کے ساتھ فائٹوسٹروجن کی ایک قسم ہے۔
3۔غذائی ریشہ(Dietary Fiber): حل پذیر اور ناقابل حل دونوں فائبر، ہاضمہ صحت کے لیے فائدہ مند ہیں۔
4۔پروٹین(Protein): اس میں اعلیٰ قسم کے پروٹین ہوتے ہیں، جو اسے سبزی خوروں کے لیے ایک بہترین آپشن بناتا ہے۔
اثرات:
عضلات میں تحریک یعنی نفخ و ریاح اور خشکی کی حالت پیدا کر دیتے ہیں، جس سے وہاں پر خشکی اور تیزی پیدا ہو جاتی ہے۔ اعصاب میں تحلیل یعنی وہاں پر محلل و منفج کی صورت قائم ہو جاتی ہےجس سے وہاں پر خون اکٹھا ہو کر سوزش اور درد ختم ہو جاتا ہے اور وہاں کا مواد پختہ ہو کر اعتدال پر آجاتا ہے۔ اور غدد میں بلغم اکٹھا ہو کرتسکین پید اہو جاتی ہے جس سے گرمی کے اثرات دور ہو جاتے ہیں۔ کیمیاوی طور پر خون میں ترشی اور گاڑھا پن پیدا کرتے ہیں۔ نفاخ، منضج ،منفج بلغم، محلل اورام، مسکن اوجاع، مخرج بلغم، مقئی، مولد ریاح اور ملین ہیں۔

خواص و فوائد
السی کے بیج بلغم کو پختہ کرکے اس کا اخراج کرتے ہیں۔ورموں کو تحلیل کرتے ہیں، مقئی ہونے کی وجہ سے الٹی اور قے بھی لاتے ہیں، جسم میں ریاح پیدا کرتے ہیں۔ منضج ہونے کی وجہ سے اخلاط کو معتدل کرکے نکلنے کے قابل بناتے ہیں۔بلغم کا اخراج کرتے ہیں۔ السی کے سو گرام بیجوں میں 27گرام فائبر کی مقدار ہوتی ہے اس لیے یہ فائبر کے حصول کا ایک بہترین ذریعہ ہیں۔
یہ خیال کیا جاتا ہے کہ فلیکس سیڈ یعنی السی کے بیجوں کا تیل تھکاوٹ سے لڑ کر عمر بڑھنے کے عمل کو کنٹرول کرکے ذہنی اور جسمانی برداشت لاتا ہے۔ آیوروید کے مطابق، فلیکس کے بیج میں مادھورا (جلد کے پی ایچ کو متوازن کرتا ہے)، پچائیلا (چکنے والا) بالیا (جلد کی تناؤ کی طاقت یا لچک کو بہتر بناتا ہے)، گراہی (جلد کی نمی کو برقرار رکھنے کی صلاحیت کو بہتر بناتا ہے)، توگدوشہرت (جلد کے داغوں کو دور کرتا ہے)۔
مقدار خوراک:
پانچ سے دس گرام
Discover more from TabeebPedia
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
Leave a Reply