
اسپند حرمل ہرمل
- October 9, 2024
- 1 Like
- 1187 Views
- 0 Comments
اسپند / حرمل / ہرمل
نام :
عربی میں حرمل۔ فارسی میں اسپند۔ بنگالی میں اسبند۔ سندھی میں حرمرد اور ہندی میں हरमल کہتے ہیں۔

(تحریر و تحقیق: حکیم مولانا سید عبدالوہاب شاہ شیرازی)
نام انگلش:
Name: Syrian Rue
Scientific name: Peganum harmala
Family: Nitrariaceae
تاثیری نام: | مقام پیدائش: | مزاج طب یونانی: | مزاج طب پاکستانی: | نفع خاص: |
| مقوی قلب، محرک عضلات، منفث و مخرج بلغم، مولد سودا ، مولد ریاح | ہند و پاک | خشک سرد درجہ سوم | عضلاتی اعصابی | مقوی قلب، مقوی باہ |

تعارف:
ایک خود رو پودا ہے،جو دو سے تین فٹ بلند ہوتا ہے، اس کے ساتھ چنبیلی کے پھولوں کی طرح پھول لگتے ہیں جن کی تیز خوشبو ہوتی ہے، اسپند کے بیج بطور دوا استعمال ہوتے ہیں۔اس کے بیج کالے سرخی مائل ہوتے ہیں جن کا ذائقہ تلخ ہوتا ہے۔اس میں نشہ اور زہریلے اثرات بھی پائے جاتے ہیں اگر زیادہ مقدار میں استعمال کیا جائے۔ماہرین آثار قدیمہ کو ہزاروں سال پرانے کتبے دریافت ہوئے جن پر حرمل کے بیج اور پودے کی پینٹنگ کی گئی تھی جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ حرمل ہزاروں سال سے انسانوں میں مستعمل ہے۔قدیم زمانے میں اس کا استعمال زیادہ تر مختلف قسم کی رسومات کے لیے کیا جاتا تھا، جیسے کسی کی نظر اتارنا، یا عملیات سے وابستہ لوگ اس کے دھویں کا استعمال مریض پر کرتے تھے، دراصل اس کے دھویں میں نشیلے اثرات ہوتے ہیں، اور اج کل بھی بازاروں میں کچھ ملنگ ٹائپ کے لوگ اس کے دھویں کی دھونی دیتے نظر آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسفنج اسپنج
یہ بھی پڑھیں: اڑوسہ بانسہ
یہ بھی پڑھیں: ارہر کی دال


ہندوستان، انڈیا اور پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں آج بھی عملیات کی دنیا سے وابستہ لوگ روحوں کے حاضر کرنے کے دعوے میں لوگوں کو اس کی دھونی دے کر کہتے ہیں روحیں حاضر ہوگئیں، اصل میں اس کے دھویں سے سامنے والے پر نشہ چڑ جاتا ہے اور دماغ ماوف ہو جاتا ہے۔

کیمیاوی و غذائی اجزا:
اہم بایو ایکٹو مرکبات: حرمل Peganum harmala کے بیج، جڑ اور تنا میں درج ذیل اہم اجزا پائے گئے ہیں:
بیٹا-کاربولین الکالوئڈز
ہارمین (harmine) ہارمالین (harmaline) ہارمالول (harmalol) ہارمن (harman)
حوالہ: PubMed۔
یہ مرکبات کافی اہم ہیں کیونکہ یہ مونوآمین آکسائیڈیز (MAO) کی روک تھام (inhibition) کرتے ہیں، اور عصبی، ذیابیطس، کینسر وغیرہ پر تجرباتی اثرات دکھا رہے ہیں۔ حوالہ: PMC۔
قِنَازولین الکالوئڈز
مثال کے طور پر واسیسائن (vasicine) اور واسیسِنون (vasicinone) وغیرہ نیز پائے گئے ہیں۔
ایسنشَل آئل کے اجزا
بیجوں سے حاصل آئل میں مونوٹِرپین اور سِسکیوٹرپین کی آکسیجنیٹڈ شکلیں ملیں، جن میں یوجینول (eugenol) ایک نمایاں مول ہے۔ حوالہ: MDPI۔

دیگر معاون مرکبات
فلوَونوئڈز، سَپونِن، گلیکوسائیڈز، سٹروئیڈ نما مادّے، نشاستے، پروٹین وغیرہ بھی شامل ہیں۔
حوالہ: PubMed۔

اثرات:
اس کے بیج شدید عضلاتی ہونے کی وجہ سے خون میں کھاری پن اور غلظت پیدا کرتے ہیں اور بلغم و رطوبات کو خشک کر دیتے ہیں۔ مقوی قلب، محرک عضلات، منفث و مخرج بلغم، مولد سودا ، مولد ریاح اثرات کا حامل ہے۔دافع تعفن ہے۔اس میں معمولی مقدار میں زہریلے اور نشیلے اثرات بھی پائے جاتے ہیں اس لیے تین چار گرام سے زیادہ کھانے سے اجتناب کرنا چاہیے۔

خواص و فوائد
شدید محرک عضلات ہونے کی وجہ سے عضلات میں سکیڑ پیدا کرکے رطوبات کا اخراج کرتا ہے جس سے قلب میں تقویت پیدا ہوتی ہے۔ بلغمی دمہ کا علاج ہے، بلغمی کھانسی کے لیے مفید ہے، سوزش جگر، و سوزش گردہ کے لیے اچھی دوا ہے۔ چونکہ یہ رطوبات کا خاتمہ کرتا ہے اس لیے قوت باہ اور امساک میں مفید ہے۔ پیٹ کے کیڑوں کو ختم کرتا ہے۔ ہرمل زبردست قسم کا دافع تعفن ہے یہاں تک کہ اس کا دھواں بھی تعفن کو دفع کرتا ہے۔ حرمل ذیابیطس کے لیے بہت مفید ہے۔ زیتون کے تیل میں ہرمل کو جوش دے کر کان میں ٹپکانے سے بہرہ پن دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔
مقدار خوراک:
دو سے چار گرام (دس گرام سے زیادہ استعمال کرنا نقصان دہ ہوسکتا ہے)
Discover more from TabeebPedia
Subscribe to get the latest posts sent to your email.


Leave a Reply