Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. اخروٹ
اخروٹ

اخروٹ

  • September 28, 2024
  • 1 Like
  • 98 Views
  • 0 Comments

اخروٹ

(تحقیق و تحریر: حکیم سید عبدالوہاب شاہ)

نام :

عربی میں جوز۔ فارسی میں گردگان۔ بنگالی میں آکروٹ۔ گجراتی میں آکھوڈ اور سندھی میں اکھروٹ کہتے ہیں۔

نام انگلش:

Walnut

Scientific name: Juglans regia

تاثیری نام:

 مبہی، مولد حرارت و منی، محلل

مقام پیدائش:

ہندو پاک کے پہاڑی علاقوں میں

اخروٹ Walnut
اخروٹ Walnut

مزاج  طب یونانی: 

گرم خشک دوسرے درجے میں

مزاج  طب پاکستانی: 

غدی عضلاتی

یہ بھی پڑھیں: ابریشم

یہ بھی پڑھیں: ابہل

یہ بھی پڑھیں: ابرک

اخروٹ کا درخت

تعارف:

اخروٹ کا درخت کافی بڑا اور اونچا ہوتا ہے، یہ مشہور عام پھل ہے، درخت کے ساتھ گول پھل لگتے ہیں، اگست ستمبر کے مہینے میں پک کر تیار ہو جاتے ہیں، سب سے اوپر سبز رنگ کا موٹا چھلکا ہوتا ہے جب پھر کپک جاتا ہے تو یہ چھلکا پک کر پھٹ جاتا ہے، اس کے اندر سے سخت چھلکے والا اخروٹ برآمد ہوتا ہے، پھر اس سخت چھلکے کو توڑ کر اس کے اندر سے اخروٹ کی گری نکلتی ہے جسے کھایا جاتا ہے، یہ گری چار حصوں میں تقسیم ہوتی ہے۔ اخروٹ کی بھی کئی قسمیں ہیں بعض کا چھلکا انتہائی سخت ہوتا ہے جسے پتھر وغیرہ کے ساتھ توڑنا پڑتا ہےاور بعض کا چھلکا انتہائی نرم ہوتا ہے جو ہاتھ یا دانتوں سے آسانی سے ٹوٹ جاتا ہے اسے کاغذی اخروٹ کہتے ہیں، اسی طرح سائز کے اعتبار سے بھی اخروٹ کی کئی قسمیں بعض چھوٹے اور بعض کافی بڑے اور بعض گول اور بعض انڈے کی طرح بیضوی شکل کے ہوتے ہیں۔ میرے تجربے کے مطابق سخت چھلکے والے اخروٹ زیادہ مزیدار اور روغن سے بھرپور ہوتے ہیں۔

البتہ سخت چھلکے والے اخروٹ کی گری نکالنا بہت مشکل کام ہوتا ہے، جس کے لیے کچھ لوگ ایک طریقہ یہ اختیار کرتے ہیں کہ اخروٹوں کو گرم پانی میں ڈالتے ہیں یا ہلکا سا ابالا دیتے ہیں جس سے گریاں چھلکے سے الگ ہو جاتی ہیں اور توڑنے پر بغیر ٹوٹے  پوری گری آسانی سے برآمد ہوتی ہے۔

اخروٹ کا دنداسہ

اخروٹ کے درخت کی چھال اور پتے دانتوں پر مسواک کی طرح رگڑے جاتے  ہیں جس سے دانت صاف اور مسوڑھے مضبوط ہوتے ہیں۔ اخروٹ کی چھال کو دنداسہ کہا جاتا ہے، اور اس کی سمگلنگ اور بڑے پیمانے پر تجارت قانونا ممنوع ہے۔موجودہ دور میں اخروٹ کے پتے، اور چھال بالوں کو رنگنے اور کاسمیٹک کی چیزیں تیار کرنے بھی ہوتا ہے۔

نفع خاص:

 قوت باہ

کیمیاوی و غذائی  اجزا:

مقدار (فی 100 گرام):

وٹامنز

وٹامن ای 20.83 ملی گرام     وٹامن B1 (تھامین): 0.34 ملی گرام    وٹامن بی 2:  0.15 ملی گرام  وٹامن B3 (نیاسین): 1.1 ملی گرام               

وٹامن B5 (پینٹوتھینک ایسڈ): 0.57 ملی گرام  وٹامن B6 (پائریڈوکسین): 0.54 ملی گرام        فولیٹ (وٹامن بی9): 98 ایم سی جی      

وٹامن سی: 1.3 ملی گرام      وٹامن کے:  2.7 ایم سی جی

معدنیات:

کیلشیم: 98 ملی گرام            آئرن: 2.91 ملی گرام        میگنیشیم: 158 ملی گرام        فاسفورس: 346 ملی گرام

پوٹاشیم: 441 ملی گرام         سوڈیم: 2 ملی گرام             زنک: 3.09 ملی گرام         کاپر: 1.5 ملی گرام

مینگنیج: 3.4 ملی گرام          سیلینیم: 4.9 ایم سی جی (0.0049 ملی گرام)

اخروٹ Walnut

اثرات:

اخروٹ  غدد میں تحریک، عضلات میں تحلیل اور اعصاب میں تسکین پیدا کرتا ہے، خون میں صفرا اور حرارت صالحہ پیدا کرکے حرارت غریزی کی مدد کرتا ہے۔مولد حرارت صالح، مشتہی ، مبھی، ملین اور مقوی باہ و معدہ ہے۔محلل اور جالی، مولد دودھ، مولد منی محرک باہ، مخرج حیض اور مقوی رحم ہے۔

خواص و فوائد

اخروٹ کو زیادہ تر مقوی باہ ادویات میں استعمال کیا جاتا ہے، جیسے لبوب کبیر وغیرہ۔ گردہ، مثانہ اور جگر کی کمزوری کو دور کرتا ہے۔ چونکہ یہ گردوں کے لیے بہت مفید ہے اس لیے گردوں کی خرابی سے متعلقہ بیماریوں میں بہت مفید ہے مثلا گردوں کی بہتری سے قوت باہ بہتر ہوتی ہے۔  اخروٹ عورتوں کے لیے بھی بہت مفید ہے پستانوں میں تناو پیدا کرتا ہے، ماہواری کو باقاعدہ کرتا ہے، سیلان الرحم کو ختم کر دیتا ہے۔

اخروٹ ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے بھی بہت مفید ہے کیونکہ یہ بیڈ کولیسٹروں کو ختم اور اچھے کولیسٹروں کی مدد کرتا ہے۔

مقدار خوراک:

30گرام

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔


Discover more from TabeebPedia

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Discover more from TabeebPedia

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading