آلو
(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ)
نام:
سندھی پٹاٹا، عربی البطاطس، اور فارسی میں سیب زمینی کہتے ہیں۔
نام انگلش:
Potato
Scientific name: Solanum Tuberosum Linn
تاثیری نام:
مقام پیدائش:
ہر علاقے میں پایا جاتا ہے۔
مزاج طب یونانی:
خشک سرد
مزاج طب پاکستانی:
عضلاتی اعصابی
تعارف:
آلو ایک سبزی ہے جو کسی تعارف کی محتاج نہیں، اس کا پودا باہر اور پھل یعنی آلو مٹی کے اندر ہوتا ہے۔ اسے بڑے پیمانے پر خود کاشت کیا جاتا ہے۔ آلو کی چپس کو بچے بہت پسند کرتے ہیں۔
نفع خاص:
اعصابی مزاج والوں کے لیے مفید ہے۔
کیمیاوی و غذائی اجزا:
100 گرام میں:
وٹامنز:
وٹامن سی: 19.7 ملی گرام وٹامن B6 (پائریڈوکسین): 0.3 ملی گرام نیاسین (وٹامن بی3): 1.06 ملی گرام
فولیٹ (وٹامن B9): 15 مائیکروگرام تھامین (وٹامن بی1): 0.08 ملی گرام ربوفلاوین (وٹامن B2): 0.03 ملی گرام
پینٹوتھینک ایسڈ (وٹامن B5): 0.30 ملی گرام
معدنیات:
پوٹاشیم: 425 ملی گرام فاسفورس: 57 ملی گرام میگنیشیم: 23 ملی گرام کیلشیم: 10 ملی گرام
آئرن: 0.81 ملی گرام زنک: 0.3 ملی گرام تانبا: 0.11 ملی گرام مینگنیج: 0.15 ملی گرام
سوڈیم: 6 ملی گرام
اضافی غذائی اجزاء:
کیلوریز: تقریباً 87۔ پروٹین: 1.9 گرام۔ کاربوہائیڈریٹ: 20.1 گرام۔
اثرات:
قابض ہونے کی وجہ سے دیر ہضم ہے یعنی جلدی ہضم نہیں ہوتا۔ نفاخ ہونے کی وجہ سے اپھارہ پیدا کرتا ہے، کبھی کبھی پیٹ پر بوجھ بن جاتا ہے۔ اگر بلغمی مزاج والا زیادہ کھایا جائے تو پھیپڑوں کے افعال تیز ہو کر کھانسی لاتا ہے اور بلغم کا اخراج کرتا ہے۔اگر مسلسل استعمال کیا جائے تو پھیپڑوں میں سوزش پیدا کر دیتا ہے، چنانچہ عضلاتی مزاج لوگوں کے لیے مضر ہے، تپ دق کے مریضوں کو سخت نقصان دیتا ہے۔
خواص و فوائد
مرطوب اور اعصابی مزاج والے لوگوں کے لیے بہت ہی مفید ہے، کیونکہ یہ عضلاتی محرک ہے، اعصابی محلل اور غدی مسکن ہے۔ اگر جسم کا کوئی حصہ جل جائے تو اس پر ابلا ہوا آلو لگانے سے چھالہ نہیں بنتا۔آلو میں اجزا لحمیہ کم اور نشاستہ زیادہ ہے، چھلے ہوئے آلو کی بہ نسبت چھلکے والے آلوؤں میں سے پکاتے وقت وٹامنز کم ضائع ہوتے ہیں۔
مقدار خوراک:
250 گرام
Discover more from TabeebPedia
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
Leave a Reply