Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. اسپغول
اسپغول

اسپغول

  • October 10, 2024
  • 0 Likes
  • 205 Views
  • 0 Comments

اسپغول

نام :

عربی میں بزرقطونا۔ بنگالی میں اشبغول۔ سندھی میں اسپنگر کہتے ہیں۔

نام انگلش:

Ispaghula seeds

Scientific name: Plantago ovata forsk

Hakeem Syed Abdulwahab Shah

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ)

اسپغول Ispaghula

تاثیری نام:

 ملین، مدربول، مولد بلغم، دافع حرارت

مقام پیدائش:

ہندو پاک کے میدانی علاقوں میں۔

مزاج  طب یونانی: 

تر سرد

مزاج  طب پاکستانی: 

اعصابی عضلاتی

اسپغول Ispaghula

یہ بھی پڑھیں: اسفنج اسپنج

یہ بھی پڑھیں: اسپند حرمل ہرمل

یہ بھی پڑھیں: اروی

اسپغول Ispaghula
اسپغول Ispaghula

تعارف:

ایک چھوٹا سا پودا ہے جو ایک ہاتھ لمبا ہوتا ہے اس کے پتے چڑیا کی زبان کی طرح ہوتے ہیں، اس کے بیج چھوٹے چھوٹے ہوتے ہیں جن کی شکل کشتی کی طرح ہوتی ہے،یا  ان کی شکل  گھوڑے کے کان کی طرح ہوتی ہے اسی وجہ سے انہیں اسپغول یعنی  اسپ(گھوڑا) اور غول(کان) کہتے ہیں۔ اور اس کے چھلکوں کو اسپغول کہا جاتا ہے۔ ان کا رنگ سفید سرخی مائل ہوتا ہے، ذائقہ پھیکا ہوتا ہے ۔

اسپغول Ispaghula
اسپغول Ispaghula

نفع خاص:

 معدہ، آنتوں اور قبض کے لیے مفید ہے۔

کیمیاوی و غذائی  اجزا:

فی 100 گرام میں:

فائبر:      ڈائیٹری فائبر: 71 گرام

وٹامنز

وٹامن A:  1 مائیکروگرام۔               وٹامن B6:  0.07ملی گرام  

وٹامن سی: 0.6 ملی گرام۔               وٹامن ای: 0.03ملی گرام

 معدنیات

کیلشیم: 360 ملی گرام۔         آئرن: 5 ملی گرام             میگنیشیم: 47 ملی گرام

فاسفورس: 44 ملی گرام        پوٹاشیم: 431 ملی گرام         سوڈیم: 10 ملی گرام

زنک: 0.5 ملی گرام

 دیگر اجزاء

پروٹین: 2.5 گرام۔           چربی: 0.6 گرام

اثرات:

اعصابی عضلاتی ہونے کی وجہ سے اعصاب میں تحریک غدد میں تحلیل اور عضلات میں تقویت پیدا کرتا ہے۔ کیمیاوی طور پر جسم میں رطوبات پیدا کرتا ہے۔ مولد بلغم ہے، دافع حرارت ہے، دافع صفراء ہے، مدربول اور ملین ہے۔مسکن عطش یعنی پیاس بجھاتا ہے۔

اسپغول Ispaghula
اسپغول Ispaghula

خواص و فوائد

جسم میں رطوبات باردہ کثرت سے پیدا کرتا ہے اور حرارت کو خارج کریتا ہے، اس لیے دل کی گھبراہٹ، سوزش معدہ اور آنتوں کی سوزش کے لیے بہت مفید چیز ہے۔ گردوں اور آنتوں کے زخموں کے لیے زبردست چیز ہے۔ قبض کے لیے بہترین ملین ہے۔بلغمی مزاج یا گیس کے مریضوں کے لیے نقصان دہ ہے۔

نہایت اہم نوٹ: اسپغول کو کبھی بھی کوٹ کر استعمال نہ کریں، ورنہ موت واقع ہو سکتی ہے۔ کیونکہ کوٹنے کی صورت میں اس کا لعاب اتنا زیادہ گاڑھا ہوتا ہے کہ وہ پیٹ میں جاکر سدوں کو جام کرکے سیمنٹ کا کام کرتا ہے جس سے قولنج پیدا ہو کر موت واقع ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔

مقدار خوراک:

پانچ سے دس گرام

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔


Discover more from TabeebPedia

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Discover more from TabeebPedia

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading