Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. بنفشہ
بنفشہ

بنفشہ

  • December 22, 2024
  • 0 Likes
  • 33 Views
  • 0 Comments

بنفشہ

نام :

عربی میں فرفیر، بنفسج۔ بنگالی میں بنوسا۔ سندھی میں بنفشو۔ فارسی میں کوکاش کہتے ہیں، اسی طرح چائنی میں紫罗兰۔ہندی میں बनफशा کہتے ہیں۔

Hakeem Syed Abdulwahab Shah

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ)

نام انگلش:

Name: Wild Violet

Scientific name: Viola sororia

Family: Violaceae

بنفشہ wild violet viola sororia बनफशा 紫罗兰
بنفشہ wild violet viola sororia बनफशा 紫罗兰
تاثیری نام:
مقام پیدائش:
مزاج  طب یونانی: 
مزاج  طب پاکستانی: 
نفع خاص:
ملطف، ملینکوہ ہمالیہ ہندو پاکخشک گرمعضلاتی غدیبلغمی امراض میں مفید ہے۔

بنفشہ wild violet viola sororia बनफशा 紫罗兰

تعارف:

بنفشہ ایک خود اگنے والی خوبصورت گھاس ہے جس کے ساتھ نیلے رنگ کے خوبصورت پھول لگتے ہیں، اس کے فوائد استعمال اور ضرورت کو دیکھتے ہوئے اب اسے کاشت بھی کیا جاتا ہے۔ تین چار انچ اونچائی اور باریک شاخیں ہوتی ہیں، پتے ایک انچ ہوتے ہیں، اور ان شاخوں پر گرمیوں کے آغاز میں پھول لگتے ہیں اور یہی پھول بطور دوا کے مستعمل ہیں۔ بنفشہ کا پودا عام طور پر معتدل آب و ہوا والے علاقوں میں پایا جاتا ہے اور اس کے پھول جامنی، نیلے یا سفید رنگ کے ہو سکتے ہیں۔ بنفشہ کی دنیا بھر میں پانچ سو سے زیادہ اقسام ہیں صرف پاکستان میں اس کی سترہ اقسام موجود ہیں۔

بنفشہ wild violet viola sororia बनफशा 紫罗兰

یہ بھی پڑھیں: بندا بیل

یہ بھی پڑھیں: بلوط

یہ بھی پڑھیں: بلادر

کیمیاوی و غذائی  اجزا:

بنفشہ میں اہم غذائیت اور حیاتیاتی مرکبات:

الکلائڈز: وایلین (Violine)۔

فینولکس اور فلاوونائڈز: جیسے اینتھوسیانز، کومارینز، اور ٹیننز، جو اس کی اینٹی آکسیڈینٹ سرگرمی میں حصہ ڈالتے ہیں۔

دیگر مرکبات: بیٹا سیٹوسٹرول، میتھائل سیلیسیلیٹ، لیمونین، اور میوکیلیج، جن کے مختلف فارماسولوجیکل اثرات ہوتے ہیں۔

فینولک ایسڈز (Phenolic Acids) اور فلیوونائڈز (Flavonoids)

وٹامنز

وٹامن سی (Vitamin C): مقدار: 260-280 ملی گرام

وٹامن A:مقدار: 1500-1700 IU۔ فائدہ: بینائی، جلد اور جسمانی مدافعتی نظام کے لیے مفید ہے۔

وٹامن E (Tocopherol):مقدار: 5-7 ملی گرام۔ فائدہ: اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات رکھتا ہے اور جلد کے لیے مفید ہے۔

وٹامن K:مقدار: 2-3 ملی گرام۔ فائدہ: خون جمنے کے عمل میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

منرلز

کیلشیم (Calcium):مقدار: 100-150 ملی گرام۔ فائدہ: ہڈیوں اور دانتوں کی صحت کے لیے اہم۔

پوٹاشیم (Potassium):مقدار: 200-250 ملی گرام۔ فائدہ: بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مددگار۔

مگنیشیم (Magnesium):مقدار: 20-25 ملی گرام۔ فائدہ: پٹھوں اور اعصابی نظام کے لیے مفید۔

آئرن (Iron):مقدار: 2-3 ملی گرام۔ فائدہ: خون کے سرخ خلیات بنانے میں مدد کرتا ہے۔

فاسفورس (Phosphorus):مقدار: 40-50 ملی گرام۔ فائدہ: توانائی کی پیداوار اور ہڈیوں کی مضبوطی۔

زنک (Zinc):مقدار: 0.5-1 ملی گرام۔ فائدہ: جلد، بال اور مدافعتی نظام کے لیے اہم۔

بنفشہ wild violet viola sororia बनफशा 紫罗兰
بنفشہ wild violet viola sororia बनफशा 紫罗兰
تحقیقی حوالہ جات:

Pharmacological Properties of Viola Odorata – Frontiers in Plant Science​ Botany Journals

Bioactive Compounds of Viola Odorata – Journal of Natural Products​ Diet Factor

Medicinal Uses of Sweet Violet – BioMed Research International​ Botany Journals

اثرات:

عضلات میں تحریک اور غدد میں تقویت پیدا کرتا ہے۔ملطف اور ملین ہے۔

بنفشہ wild violet viola sororia बनफशा 紫罗兰

خواص و فوائد

بنفشہ بلغمی کھانسی اور نزلہ زکام میں بہت مفید ہے۔ آشوب چشم اور آنکھوں سے پانی آنے کی بیماری میں مفید ہے۔ اسی طرح بلغمی بخاروں میں فائدہ دیتاہے۔ بنفشہ پھیپھڑوں کی تمام بیماریوں میں بہت مفید ہے، اگر آپ اس کے پھولوں پر غور کریں تو آپ کو پھولوں پر بھی پھیپھڑوں ، چھاتی اور دل کی تصاویر نظر آئیں گی۔

بنفشہ کا استعمال کھانسی، نزلہ، زکام، گلے کی خراش اور دمہ میں بہت مفید ہے۔ یہ بلغم کو ختم کرنے میں مدد کرتا ہے اور سانس کی نالی کو صاف کرتا ہے۔بنفشہ کے پھول کا قہوہ بخار کو کم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ جسم میں ہونے والی سوزش (inflammation) کو کم کرنے میں بھی مددگار ہے۔نفشہ کا تیل جلد کی خشکی، دانوں اور سوزش کے لیے مؤثر ہے،جلد کو نرم اور ملائم بناتا ہے۔بنفشہ کی خوشبو ذہنی سکون فراہم کرتی ہے،بے خوابی کے مریضوں کے لیے اس کا قہوہ یا چائے مفید ہے۔

بنفشہ wild violet viola sororia बनफशा 紫罗兰
بنفشہ wild violet viola sororia बनफशा 紫罗兰

بنفشہ کے خشک پھولوں سے قہوہ بنایا جاتا ہے جو کھانسی، بخار اور سانس کی بیماریوں میں مفید ہے۔ ایک کپ پانی میں 1-2 چمچ خشک بنفشہ کے پھول ڈال کر 5 منٹ تک ابالیں۔ شہد ملا کر پی لیں۔ بنفشہ کی چائے سانس کے مسائل، گلے کی خراش اور سکون کے لیے فائدہ مند ہے۔

بنفشہ کے پھولوں کا تیل جلد کے مسائل اور سر درد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔نفشہ کے پھول کو زیتون کے تیل میں ڈال کر دھوپ میں رکھیں اور 10-15 دن بعد استعمال کریں۔

بنفشہ کے پتوں اور پھولوں کو گرم پانی میں ڈال کر نہانے سے جسمانی درد اور سوزش میں آرام ملتا ہے۔

مقدار خوراک:

پانچ گرام

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔


Discover more from TabeebPedia

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Discover more from TabeebPedia

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading