بٹیر
نام :
عربی میں سمانی کہتے ہیں۔
(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ)
نام انگلش:
Quails
Scientific name: Coturnix coturnix
تاثیری نام:
مقوی باہ، مقوی معدہ
مقام پیدائش:
ہندوپاک
مزاج طب یونانی:
گرم خشک
مزاج طب پاکستانی:
غدی عضلاتی
یہ بھی پڑھیں: بتھوا / باتھو ساگ
یہ بھی پڑھیں: بائے کنبہ
یہ بھی پڑھیں: باو بڑنگ / بائے بڑنگ
تعارف:
مشہور پرندہ ہے، جس کا شکار کرکے کھایا جاتا ہے، گوجرانوالہ شہر میں دکانوں پر اس کا گوشت ملتا ہے۔ امیر لوگ بہت کھاتے ہیں۔ بٹیر کا گوشت اور انڈے انتہائی غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں، جو اعلیٰ معیار کے پروٹین، ضروری وٹامنز اور معدنیات کا بہترین ذریعہ ہیں۔
نفع خاص:
مقوی جسم، مقوی باہ
کیمیاوی و غذائی اجزا:
ذیل میں بٹیر کے گوشت اور انڈے فی 100 گرام کے غذائی و کیمیاوی اجزا کی تفصیل دی گئی ہے۔
بٹیر کے گوشت کی غذائی ترکیب (فی 100 گرام)
وٹامنز
وٹامن اے: 10 مائیکروگرام وٹامن بی 1 (تھامین): 0.05 ملی گرام وٹامن B2 (Riboflavin): 0.2 ملی گرام
وٹامن بی 3 (نیاسین): 7.0 ملی گرام وٹامن بی 6 (پائرڈوکسین): 0.5 ملی گرام وٹامن B12 (کوبالامین): 0.8 مائیکروگرام
وٹامن ڈی: 1.5 مائیکروگرام وٹامن ای (ٹوکوفیرول): 0.1 ملی گرام
معدنیات
کیلشیم: 12 ملی گرام آئرن: 3 ملی گرام میگنیشیم: 23 ملی گرام فاسفورس: 200 ملی گرام
پوٹاشیم: 230 ملی گرام سوڈیم: 50 ملی گرام زنک: 2.4 ملی گرام کاپر: 0.2 ملی گرام
سیلینیم: 12 مائیکروگرام
میکرونٹرینٹس
پروٹین: 20–25 گرام چربی: 3–5 گرام سیر شدہ چربی: 1.0 گرام غیر سیر شدہ چربی: 2.0 گرام
کولیسٹرول: 65 ملی گرام
بٹیر کے انڈوں کی غذائی ترکیب (فی 100 گرام)
وٹامنز
وٹامن اے: 156 مائیکروگرام وٹامن بی 1 (تھامین): 0.1 ملی گرام وٹامن بی2: 0.8 ملی گرام
وٹامن بی 3 (نیاسین): 0.1 ملی گرام وٹامن بی 6 (پائرڈوکسین): 0.1 ملی گرام وٹامن B12 (کوبالامین): 1.6 مائیکروگرام
وٹامن ڈی: 1.4 مائیکروگرام وٹامن ای (ٹوکوفیرول): 0.6 ملی گرام فولیٹ (وٹامن B9): 5.6 مائیکروگرام
معدنیات
کیلشیم: 55 ملی گرام آئرن: 3.6 ملی گرام میگنیشیم: 13 ملی گرام فاسفورس: 220 ملی گرام
پوٹاشیم: 132 ملی گرام سوڈیم: 141 ملی گرام زنک: 1.5 ملی گرام سیلینیم: 32 µg
میکرونٹرینٹس
پروٹین: 13 گرام چربی: 11 گرام سیر شدہ چربی: 3.6 جی غیر سیر شدہ چربی: 7.4 جی
کولیسٹرول: 844 ملی گرام کاربوہائیڈریٹ: 0.4 جی
کلیدی مشاہدات
بٹیر کے انڈے غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں، جس میں چکن کے انڈوں سے زیادہ آئرن، پروٹین اور وٹامن بی 12 فی گرام ہوتا ہے۔ بٹیر کا گوشت کم چکنائی والے مواد کے ساتھ اعلیٰ قسم کے پروٹین کا ذریعہ ہے، جو اسے صحت مند غذا کا انتخاب بناتا ہے۔ بٹیر کا گوشت اور انڈے دونوں ضروری غذائی اجزاء جیسے آئرن، سیلینیم اور فاسفورس سے بھرپور ہوتے ہیں، جو صحت اور قوت مدافعت کو برقرار رکھنے کے لیے اہم ہیں۔
اثرات:
محرک جگر و غدد ہے، قلب و عضلات کو تحلیل کرتا ہے، اور اعصاب کو تسکین دیتا ہے۔ کیمیاوی طور پر صفراء پیدا کرتا ہے۔
خواص و فوائد
بٹیر کا گوشت کثیر الغذا ہے۔ بہترین کیموس بناتا ہے۔ حرارت غریزیہ میں اضافہ کرکے جسم کو موٹا کرتا ہے۔ خشکی سردی کے جسمانی دردوں کو دور کرتا ہے۔ بے حد مقوی باہ ، مقوی معدہ، مقوی جسم ہے۔ بھوک لگاتا ہے۔ البتہ اس کا کثرت استعمال سر میں درد کردیتا ہے۔ فالج، لقوہ، وجع المفاصل کے لیے مفید ہے۔
مقدار خوراک:
بقدر ہضم
Discover more from TabeebPedia
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
Leave a Reply