Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. برنا
برنا

برنا

  • December 3, 2024
  • 0 Likes
  • 78 Views
  • 0 Comments

برنا

نام :

ہندی میں برن۔ بنگالی میں درن گاچھ کہتے ہیں۔

Hakeem Syed Abdulwahab Shah

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ)

نام انگلش:

Name: sacred garlic pear

Scientific name: Crateva Religiosa

Family: Capparaceae

تاثیری نام:

مخرش، محلل

مقام پیدائش:

ہند و پاک

مزاج  طب یونانی: 

گرم خشک

مزاج  طب پاکستانی: 

غدی عضلاتی

یہ بھی پڑھیں: برہم ڈنڈی

یہ بھی پڑھیں: برف

یہ بھی پڑھیں: بدہارا / بدھارا

برنا sacred garlic pear sacred garlic pear वरुण या बरुण Flower

تعارف:

برنا کا انگریزی نام (Sacred Garlic Pear) کا معنی ہے(مقدس لہسن کا ناشپاتی)۔ ہندوستان وغیرہ میں اسے مندروں اور مزاروں کے پاس لگایا جاتا ہے۔ اس کی پہچان سہ رخی پتوں، خوشبودار پیلے یا سفید پھولوں اور لمبے، بیلناکار پھلوں سے ہوتی ہے۔برنا ایک درخت ہے جس کے پتے نوک دار بیل کے پتوں کی طرح ہوتے ہیں۔ شکل میں پیپل کے پتوں کی طرح لگتے ہیں لیکن سائز میں اس سے چھوٹے ہوتے ہیں۔ گرمیوں کے موسم میں بے شمار پھول نکلتے ہیں، برنا کا پھل گول ہوتا ہے، پکنے کے بعد سرخی مائل ہو جاتا ہے۔سامراجی دور میں ایک انگریز نے ہندوستان میں اس درخت پر تحقیقات کیں اور پھر اس نے کہا یہ درخت ہر ڈسپنسری کے احاطہ میں لگانا چاہیے، اس نے اسے بہترین اینٹی بائیو ٹیک قرار دیا تھا۔

برنا sacred garlic pear sacred garlic pear वरुण या बरुण Flower
برنا sacred garlic pear sacred garlic pear वरुण या बरुण Flower

نفع خاص:

خارش، پتھری کے لیے مفید ہے۔

برنا sacred garlic pear sacred garlic pear वरुण या बरुण Flower

کیمیاوی و غذائی  اجزا:

جدید سائنسی تحقیقات میں پتا چلا ہے کہ برنا ایک بہترین اینٹی آکسیڈنٹ ہے، اس  کی چھال، پتیوں اور پھلوں کے نچوڑ میں فینولک مرکبات، فلیوونائڈز، اور دیگر بائیو ایکٹیو فائٹو کیمیکلز کی موجودگی کی وجہ سے مضبوط اینٹی آکسیڈینٹ  خصوصیات رکھتا ہے۔اسی طرح یہ اینٹی مائیکروبیل صفات بھی رکھتا ہے، مختلف بیکٹیریا اور فنگس کے خلاف جراثیم کش خصوصیات اس میں پائی جاتی ہیں۔ یہ خصوصیات بائیو ایکٹیو الکلائڈز، ٹیننز اور سیپوننز کی موجودگی سے منسوب ہیں، جو اسے قدرتی اینٹی مائکروبیل ایجنٹوں کا ممکنہ ذریعہ بناتی ہیں۔ جدید تحقیقات سے یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ یہ اینٹی سوزش خصوصیات بھی رکھتا ہے، گردوں کے مسائل کے لیے مفید ہے،

برنا sacred garlic pear sacred garlic pear वरुण या बरुण Flower
برنا sacred garlic pear sacred garlic pear वरुण या बरुण Flower

فی 100 گرام میں منرلز

کیلشیم کی مقدار 20-50 ملی گرام           آئرن کی مقدار کا تخمینہ 2-5 ملی گرام        میگنیشیم کی مقدار تقریباً 15-30 ملی گرام

پوٹاشیم کی مقدار تقریباً 100-200 ملی گرام                    فاسفورس کی مقدار کا اندازہ 10-20 ملی گرام

برنا sacred garlic pear sacred garlic pear वरुण या बरुण frout
برنا sacred garlic pear sacred garlic pear वरुण या बरुण frout

اثرات:

مخرش، محلل ہے۔ غدی ہونے کی وجہ سے جگر و غدد میں تحریک پیدا کرتا ہے، قلب و عضلات میں دوران خون کرکے تحلیل پیدا کرتا ہے، اعصاب و دماغ کے فعل میں سستی پیدا کرکتے تسکین پیدا کرتا ہے۔

برنا sacred garlic pear sacred garlic pear वरुण या बरुण frout
برنا sacred garlic pear sacred garlic pear वरुण या बरुण frout

خواص و فوائد

اگر جسم کے کسی حصہ پر اس کے پتوں یا پھل کو پیس کر لیپ کریں تو سکن کو سرخ کردیتا ہے اگر زیادہ دیر تک لگا کررکھیں تو آبلہ پیدا ہو جاتا ہے، اور جلن پیدا کرتا ہے۔

برنا کے پتے یا اس کی چھال کا قہوہ پیشاب کی بندش کے لیے مفید ہے اور گردہ و مثانہ کی پتھری کو توڑ دیتا ہے۔ سردی کے اورام میں مفید ہے۔ جسم پر بننے والے رت گڑ کے پھوڑوں کو تحلیل کرنے کے لیے بہترین چیز ہے۔ اس مقصد کے لیے برنا کے پتے کوٹ کر تیل یا گھی میں گرم کرکے بطور پلٹس باندھے جاتے ہیں۔

برنا sacred garlic pear sacred garlic pear वरुण या बरुण frout
برنا sacred garlic pear sacred garlic pear वरुण या बरुण frout

مقدار خوراک:

پانچ گرام

برنا sacred garlic pear Seeds वरुण या बरुण

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔


Discover more from TabeebPedia

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Discover more from TabeebPedia

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading