باو بڑنگ / بائے بڑنگ
نام :
عربی میں برنج کابلی۔ فارسی میں برنگ کابلی۔ ہندی میں واوڑنگ वायविडंग ۔ سندھی میں واورنگ۔ بنگالی میں برنگا۔ اور آیوروید میں ودانگا کہتے ہیں۔
(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ)
نام انگلش:
false black pepper
Scientific name: Embelia Ribes burm
تاثیری نام:
ملین، مانع حمل، اینٹی بیکٹیریل
مقام پیدائش:
ہندو پاکستان
مزاج طب یونانی:
تر گرم
مزاج طب پاکستانی:
اعصابی غدی
یہ بھی پڑھیں: بانس
یہ بھی پڑھیں: بالچھڑ
یہ بھی پڑھیں:بال
تعارف:
باو بڑنگ ایک جھاڑی نما سدا بہار پودا ہے، اس کے ساتھ جو پھل لگتا ہے اسے باوبڑنگ کہا جاتا ہے۔ یہ دیکھنے میں کالی مرچ کی طرح لگتا ہے، اندر سے سفید ہوتا ہے۔ باوبڑنگ کا پھل گول اور چھوٹے، سیاہ یا گہرے بھورے رنگ کا ہوتا ہے۔ جبکہ اس کا پودا جھاڑی نما، 3-5 میٹر تک اونچا ہوتا ہے اور ذائقہ کڑوا اور تیز ہوتا ہے۔
نفع خاص:
دانت اور پیٹ کے کیڑے خارج کر دیتا ہے۔
کیمیاوی و غذائی اجزا:
خشک 100 گرام میں اجزا کی مقدار:
حیاتیاتی اجزا:
ایمبیلین (Embelin): 2,500–5,000 ملی گرام ۔ اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی آکسیڈنٹ۔
ٹیننز (Tannins):1,000–3,000 ملی گرام۔ اینٹی آکسیڈنٹ اور جلد کے مسائل میں مفید۔
فلینولک کمپاؤنڈز (Phenolic Compounds): 500–1,000 ملی گرام ۔ خلیوں کو نقصان سے بچانے والے۔
فلیوونائڈز (Flavonoids):200–500 ملی گرام ۔ سوزش کم کرنے والے۔
فیٹی ایسڈز (Fatty Acids):1,000–2,000 ملی گرام ۔ جلد کے لیے مفید۔
وٹامنز:
وٹامن سی (Vitamin C):10–20 ملی گرام۔ اینٹی آکسیڈنٹ اور قوت مدافعت بڑھانے والا۔
منرلز (معدنیات):
آئرن (Iron): 20–30 ملی گرام۔ خون میں ہیموگلوبن پیدا کرنے والا۔
کیلشیم (Calcium):50–100 ملی گرام۔ ہڈیوں اور دانتوں کے لیے ضروری۔
فاسفورس (Phosphorus):20–40 ملی گرام۔ توانائی اور خلیاتی صحت کے لیے۔
دیگر غذائی اجزا:
کاربوہائیڈریٹس (Carbohydrates):15–20 گرام۔ توانائی فراہم کرنے والا۔
پروٹین (Proteins):3–5 گرام۔ خلیات کی مرمت اور نشوونما کے لیے۔
فائبر (Dietary Fiber):5–10 گرام۔ نظام ہاضمہ بہتر کرنے کے لیے۔
اثرات:
اعصابی محرک، عضلاتی محلل، عضلاتی مسکن اثرات رکھتا ہے۔ملین ہے، مخرج اخلاط غلیظہ ہے۔
خواص و فوائد
پیٹ کے کیڑوں خصوصا کدو دانوں کو مارتا ہے، ملین ہونے کی وجہ سے پیٹ اور پاخانہ کو نرم کرتا ہے، بلغم کی پیدائش بڑھا کر صفراء کو خارج کرتا ہے۔ دانتوں میں کیڑوں کو ختم کرنے کے لیے بھی بہت مفید ہے، اگر دانت خراب ہو اور اس میں درد ہو تو باوبڑنگ کے قہوہ سے کلی کرائیں اس سے افاقہ ہوتا ہے۔ کاسر ریاح بھی ہے، اس لیے بدہضمی میں بھی مفید ہے۔ جدید سائنسی تحقیقات اور تجربات میں یہ مرگی کے مرض اور دوروں میں مفید پایا گیا ہے۔ مانع حمل ہے۔زخموں اور جلد کے امراض میں مفید ہے۔ اس کا خاص فائدہ اس کی اینٹی ایجنگ خصوصیات ہیں، یعنی بڑھاپے کے اثرات کو کم کرتا ہے۔ جدید سائنسی تحقیقات و تجربات سے یہ پتا چلا ہے کہ باوبڑنگ ایک قدرتی مرکب ہے، جس نے چھاتی، لبلبے، پروسٹیٹ، کولوریکٹل، مثانے اور جگر کے کینسر سمیت مختلف رسولیوں کے خلاف کینسر مخالف اثرات ظاہر کیے ہیں۔باو بڑنگ میں موجود ایمبیلین، ایک قدرتی بایو ایکٹیو کمپاؤنڈ ہے جو کینسر کے لیے بہت مفید ثابت ہوا ہے۔
بائے بڑنگ اینٹی ہیلمنٹک (کیڑوں کے خاتمے والی) خصوصیات رکھتی ہے اور پیٹ کے کیڑوں کے علاج کے لیے بہت مفید ہے، نظام ہاضمہ کو بہتر بناتی ہے اور اپھارہ یا گیس میں کمی کرتی ہے۔ یہ میٹابولزم کو تیز کرتی ہے اور جسم کی چربی کو کم کرنے میں مددگار ہے۔بائے بڑنگ فنگل اور بیکٹیریل انفیکشنز میں فائدہ مند ہے اسی طرح یہ جلد کی خارش اور دیگر مسائل میں آرام پہنچاتی ہے۔
اس میں اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات ہیں، جو جسم سے نقصان دہ فری ریڈیکلز کو ختم کرتی ہیں۔آیورویدک طب میں اسے زچگی کے بعد خواتین کی صحت بہتر کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
مقدار خوراک:
دو سے تین گرام
Discover more from TabeebPedia
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
Leave a Reply