Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. پوست سنگدانہ مرغ
پوست سنگدانہ مرغ

پوست سنگدانہ مرغ

  • October 20, 2024
  • 0 Likes
  • 52 Views
  • 0 Comments

پوست سنگدانہ مرغ

از طرف حکیم فیضان شاہد بلوچ

السلام علیکم پوست سنگدانہ مرغ معدے کے اور آنتوں کے علاج معالجے میں ایک خاص اہمیت کی حامل چیز ہے اکثر لوگ اس کو معمولی چیز سمجھ کر نظر انداز کر دیتے ہیں یہ بڑی عجیب و غریب چیز ہے اس کے فوائد مسلمہ ہیں بطور دوائی اس کو استعمال کرتے وقت ان چیزوں کا اگر خیال رکھا جائے تو وہ سنگدانہ مرغ ایک بہت ہی چیز ہو سکتی ہے پہلے جس مرغ کا بھی پوست سنگدانہ مرغ لیا جائے تو وہ مرغ ایک تو نر ہو اور جوان ہو نر اور جوان مرغ کے پوست میں بہت زیادہ افادیت اور طاقت پائی جاتی ہے اس کے علاوہ سنگدانہ مرغ بیمار یا مریض قسم کے یا کمزور قسم کے مرغ کا نہ ہو اس کے ساتھ ساتھ سنگدانہ مرغ ایسے مرغ کا لیا جائے جو خالص دیسی ہو اور اگر ہو سکے تو اصیل مرغ کا سنگدانہ مرغ لیا جائے جو کہ اپنی قوت کے لحاظ سے بہت ہی اعلی چیز ہے

اکثر لوگ سنگدانہ مرغ کا انتخاب کرتے وقت اس بات کی طرف توجہ نہیں دیتے کہ وہ کس طرح کا دانہ چگنے والا ہے صاف ستھرا دانہ چگنے والا مرغ اور قدرتی اجزاء جس کو کھلائے گئے ہوں ایسے مرغ کا سنگدانہ باقی مرغوں کی بنسبت بہتر ہوتا ہے پھر جب سنگدانہ مرغ کا انتخاب کریں تو اس کو مرغ کے پوٹے سے اتارتے وقت بھی چیک کر لیں اگر پوٹے سے اتارتے وقت ایک ہی دفعہ میں پوست سنگدانہ مرغ اترے اور وہ ٹوٹ ٹوٹ کر نہ اترے اور اسانی سے اتر ائے اور وہ سنگدانہ مرغ یا اس کا پوست ذرا موٹا بھی ہو تو ایسا سنگدانہ مرغ یا اس کا پوست بہت ہی زیادہ قوی ہوتا ہے اور مفید ہوتا ہے پوست سنگدانہ مرغ سے بننے والے کئی نسخے مستعمل ہیں یہ معدہ جگر اور انتوں کو طاقت دیتا ہے اور معدہ اور انتوں کی اندرونی جھلی کو تقویت دیتا ہے خصوصا ان فولڈز(folds) کو یا ان تہوں کو یا ان چنٹوں کو بہت زیادہ فائدہ دیتا ہے جو چھوٹی آنت یا guts میں پائی جاتی ہیں جو غذا کے ہاضمے اور آنتوں کی حرکت میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اس کے علاوہ یہ جگر کو بھی بہت زیادہ فائدہ دیتا ہے

میں نے جیسے پہلے بتایا کہ اس کے ہزاروں نسخے طب یونانی میں درج ہیں لیکن میں جو نسخہ اج اپ کے سامنے شیئر کر رہا ہوں یہ نہ صرف معدہ اور جگر کو فائدہ دیتا ہے بلکہ یہ گردوں کے امراض میں بھی مفید ہے اور حاذق اطباء گردوں کے اور معدہ کے مشارکی امراض میں اپنی حذاقت کی بنا پر اس نسخے سے کئی ایک کام لے سکتے ہیں نسخہ حاضر خدمت ہے ایک پاؤ مغز پستہ اس میں پستہ ایسا استعمال کیا جائے جو بھنا ہوا نہ ہو اور نہ ہی اس کو نمک لگا ہوا ہو یعنی تازہ خام پستہ استعمال کیا جائے اس مغز کو کوٹ کر اس میں اگر مغز کی مقدار پاؤ ہو تو ایک تولہ مصطگی رومی خالص اور ایک تولہ پوست سنگدانہ مرغ مکس کر کے کوٹ چھان کر پیس کر اس میں شہد ملا لیں شہد کی مقدار اتنی رکھیں کہ اس میں معجون کی طرح یہ بن جائے اور اگر اپ اس کو مزید قوی کرنا چاہیں تو اس میں دو سے تین ماشہ تک زعفران بھی ملا سکتے ہیں آدھا چمچ گردوں کے تمام امراض خصوصا ہزال الکلیہ اور گردوں کی کمزوری کے لیے جوار ش زرعونی عنبری بنسخہ کلاں کا قائم مقام ہے معدہ وجگر کو تقویت دیتا ہے اور اعصاب کو مضبوط کرتا ہے

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔


Discover more from TabeebPedia

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Discover more from TabeebPedia

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading