Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. پیاز جنگلی
پیاز جنگلی

پیاز جنگلی

  • March 20, 2025
  • 0 Likes
  • 110 Views
  • 0 Comments

پیاز جنگلی

نام :

جنگلی پیاز کو ہندی میں کانڈا۔ عربی میں عنصل، بصل البر۔ فارسی میں اسقیل کہتے ہیں۔

Hakeem Syed Abdulwahab Shah Sherazi

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ شیرازی)

نام انگلش:

Name: Urginea indica / Indian Squill

Scientific name: Drimia indica

Family: Asparagaceae

پودا پیاز جنگلی Urginea indica Indian Squill Drimia indica जंगली प्याज जंगल प्याज़
تاثیری نام:
مقام پیدائش:
مزاج  طب یونانی: 
مزاج  طب پاکستانی: 
نفع خاص:
منفث بلغم، جالی، محمر، مقوی، قابض، حابسہند و پاکگرم خشکغدی عضلاتیامراض جلد

پیاز جنگلی Urginea indica Indian Squill Drimia indica जंगली प्याज जंगल प्याज़

تعارف:

جنگلی پیاز پیاز کی طرح کی ایک بوٹی ہے جس کا پودا اور جڑ دونوں پیاز سے ملتی جلتی ہیں، خود بخود پہاڑی علاقوں اور ویرانوں میں اگ جاتا ہے اسی لیے اس کو جنگلی پیاز کہا جاتا ہے۔ جنگلی پیاز  کا سب سے اہم حصہ اس کا بلب (Bulb) ہے، جو روایتی یونانی، آیورویدک، اور ہومیوپیتھک ادویات میں استعمال ہوتا ہے۔ بلب گول یا انڈے کی شکل کا ہوتا ہے، جو پیلے یا سرخی مائل رنگ کا ہو سکتا ہے۔اس کے پتے (Leaves) لمبے اور نوکیلے، گھاس جیسے ہوتے ہیں۔اس کے پھول (Flowers)سفید یا ہلکے گلابی رنگ کے ہوتے ہیں اور لمبے گچھوں میں اگتے ہیں۔ جبکہ اس بیج (Seeds) چھوٹے اور سیاہ رنگ کے ہوتے ہیں۔ جنگلی پیاز گرم اور سرد علاقوں اسی طرح پہاڑی اور میدانی علاقوں میں مختلف قسم کا ہوتا ہے، پہاڑی علاقوں کا جنگلی پیاز بالکل چھوٹا سا ہوتا ہے، جیسے لہسن۔ جبکہ میدانی علاقوں کا کافی بڑا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیاز

یہ بھی پڑھیں: پھوٹ / پھٹ

یہ بھی پڑھیں: پھکر مول / پوکر مول

کیمیاوی و غذائی  اجزا:

  1. بفادیانولائیڈز (Bufadienolides) – دل کے افعال پر اثر انداز ہونے والے کارڈیک گلائکوسائیڈز۔
  2. اسکلیلیین (Scillaren A & B) – دل کی بیماریوں میں استعمال ہونے والے کارڈیک گلائکوسائیڈز۔
  3. پروسکیلیریڈین (Proscillaridin A) – دل کی دھڑکن کو منظم کرنے والا ایک معروف گلائکوسائیڈ۔
  4. فینولک مرکبات (Phenolic Compounds) – اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات رکھنے والے مرکبات۔
  5. فائٹو سٹیرولز (Phytosterols) – کولیسٹرول کو کم کرنے میں مددگار پودوں کے سٹیرولز۔
  6. پروٹینز (Proteins) – مختلف حیاتیاتی افعال کے لیے ضروری اجزاء۔
  7. آکزالک ایسڈ (Oxalic Acid) – زیادہ مقدار میں گردے کی پتھری کا سبب بن سکتا ہے۔
  8. کیمپیسٹرول (Campesterol) – ایک پودوں کا سٹیرول جو کولیسٹرول کی سطح کو بہتر بناتا ہے۔
  9. بی-سائٹو سٹیرول (β-Sitosterol) – سوزش کم کرنے اور مدافعتی نظام کو بہتر بنانے میں مددگار۔
  10. لیوٹولین (Luteolin) – ایک فلاوونائڈ جو اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی سوزش خصوصیات رکھتا ہے۔
پھول پیاز جنگلی Urginea indica Indian Squill Drimia indica जंगली प्याज जंगल प्याज़

اثرات:

جنگلی پیاز اپنے اثرات میں عام پیاز سے بہت زیادہ موثر ہے، اس کے افعال و خواص وہی ہیں البتہ اپنے اثرات میں عام پیاز سے زیادہ تیز ہے۔دافع ضرر سموم، مدر بول و حیض، قاتل کرم شکم، منفث بلغم، جالی، محمر، مقوی باہ، قابض، حابس رطوبات  اثرات رکھتا ہے۔

خواص و فوائد

پیاز جنگلی عام پیاز سے زیادہ قوی اثرات رکھتا ہے، خاص طور پر بلغم کو نکالنے کے حوالے سے۔کھانسی اور استسقاء میں بہت مفید ہے۔ پیٹ کے کیڑوں کو ہلاک کر دیتا ہے۔ یہ دمہ، مردانہ بانچھ پن، چنبل، دائمی کھانسی، سوزش، جذام  اور امراض جلد میں زمانہ قدیم سے استعمال ہوتا آرہا ہے۔ اس پودے کو آیوروید میں سانس کی خرابی، جلد کی بیماریوں، ڈیس مینوریا اور آنتوں کے کیڑوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

پیاز جنگلی  کف آور (Expectorant) اور نظام تنفس کے لیے مفیدہے،  پھیپھڑوں میں جمع شدہ بلغم کو خارج کرنے میں مدد دیتا ہے، اس لیے دمہ، برونکائٹس اور کھانسی کے علاج میں استعمال کیا جاتا ہے۔ (کف آور (Expectorant) ایسے قدرتی یا دوائی کے اجزاء کو کہتے ہیں جو پھیپھڑوں اور سانس کی نالی میں جمع شدہ بلغم (Mucus یا Phlegm) کو نرم کر کے خارج کرنے میں مدد دیتے ہیں۔) سانس کی نالی کی جلن کو کم کر سکتا ہے۔ مدر بول یعنی  پیشاب آور (Diuretic) خصوصیات کی وجہ سے  گردوں کی کارکردگی بہتر بنانے میں مددگار، پیشاب کی روانی میں اضافہ کرتا ہے۔

پیاز جنگلی میں  اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل اثرات پائے جاتے ہیں، اس میں قدرتی اینٹی بایوٹک خصوصیات پائی جاتی ہیں، جو بیکٹیریا اور فنگس کے خلاف کام کر سکتی ہیں،اسی لیے  جِلدی بیماریوں میں مددگار ہے،  خارش، ایگزیما، اور دیگر جِلدی امراض میں مؤثر ثابت ہو سکتا ہے۔

پیاز جنگلی Urginea indica Indian Squill Drimia indica जंगली प्याज जंगल प्याज़
پیاز جنگلی Urginea indica Indian Squill Drimia indica जंगली प्याज जंगल प्याज़

حیاتیاتی سرگرمیاں (Pharmacological Activities):

  • اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل: مختلف جراثیم اور فنگس کے خلاف مؤثر۔
  • اینٹی کینسر: کچھ تحقیقی ماڈلز میں کینسر سیلز کے خلاف اثر دکھایا۔
  • اینٹی آکسیڈنٹ: فری ریڈیکلز کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
  • اینٹی ڈائبٹک: چوہوں میں ذیابیطس کے خلاف مثبت نتائج دکھائے۔
  • برونکڈائیلیٹر: سانس کی نالی کو کھولنے میں مددگار پایا گیا، جو دمہ میں مفید ہو سکتا ہے۔
  • گُردوں اور معدے کے امراض: روایتی طور پر معدے کے مسائل اور پتھری میں استعمال ہوتا ہے۔
  • زخم بھرنے کی صلاحیت: جلدی زخموں کی تیزی سے بحالی میں معاون ثابت ہوا۔

ممکنہ زہریلے اثرات

زیادہ مقدار میں استعمال متلی اور قے کا باعث بن سکتا ہے۔آیورویدک متون میں ذکر کیا گیا ہے کہ یہ دل پر منفی اثر ڈال سکتا ہے اگر اسے زیادہ مقدار میں لیا جائے۔ایک مطالعہ کے مطابق، بڑے پیمانے پر استعمال کارڈیک ڈپریشن (Cardiac Depression) پیدا کر سکتا ہے، جس سے دل کی دھڑکن کمزور ہو سکتی ہے۔تاریخی حوالہ جات میں ذکر ہے کہ یہ جلدی بیماریوں، زخموں، کارن اور وارٹس کے علاج میں مفید ہے، لیکن خوردنی استعمال محتاط مقدار میں کرنا چاہیے۔

1. انسانوں پر زہریلے اثرات کی رپورٹ

جنگلی پیاز Drimia maritima کی دو بلب کھانے سے 55 سالہ خاتون کی موت واقع ہوئی۔ خاتون پہلے سے Hashimoto thyroiditis میں مبتلا تھی، اور اس کی وجہ سے زہریلا اثر زیادہ شدید ہوا۔

زہر کے اثرات ڈیجیٹلس (Digitalis) جیسی علامات پر مشتمل تھے:

  • قے (Vomiting)
  • دورے (Seizures)
  • ہائی پوٹینشیمیا (Hyperkalemia)
  • دل کی دھڑکن میں بے ترتیبی (Ventricular Arrhythmias, Atrioventricular Block)

جنگلی پیاز (D. sanguinea ) سے زہر خورانی کے 14 کیس رپورٹ ہوئے، جن میں معدے، اعصابی نظام اور پیشاب کی نالی کے مسائل پیدا ہوئے۔

Drimia species کے بلب اور پتوں میں “Calcium Oxalate” کی موجودگی جلد کی خارش اور سوزش کا سبب بن سکتی ہے۔

  1. maritima کے بلب کی ٹاپیکل ایپلیکیشن (جلد پر لگانے) سے 52 سالہ خاتون میں جلدی جلن (Non-Allergic Irritant Contact Dermatitis) پیدا ہوئی۔

2. زہریلے اجزاء اور زہریلا اثرات

Bufadienolides (Cardiac Glycosides) ان پودوں کے بنیادی زہریلے اجزاء ہیں، جو دل پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ Scilliroside، Scillaren، اور Proscillaridin سب سے زیادہ زہریلے مرکبات میں شامل ہیں۔ زہریلا اثر عام طور پر متلی، اسہال، سردرد، بے ترتیبی دھڑکن جیسی علامات کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے۔

جنگلی پیاز کی کئی اقسام دنیا بھر میں پائی جاتی ہیں، بعض اقسام زیادہ زہریلی ہیں اور بعض بہت معمولی زہریلی ہوتی ہیں۔

حوالہ:

https://pmc.ncbi.nlm.nih.gov/articles/PMC6630810/pdf/medicina-55-00255.pdf

مقدار خوراک:

پاوڈر 2گرام

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔


Discover more from TabeebPedia

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Discover more from TabeebPedia

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading