
جلاپا
نام :
سندھی میں جلاپو۔پنجابی میں جلاپا گنڈی۔ ہندی میں جلاپا۔ اردو میں جلاپا ہرڑ کہتے ہیں۔

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ شیرازی)
نام انگلش:
Name: Jalap
Scientific name: Ipomoea purga
Family: Convolvulaceae
تاثیری نام: | مقام پیدائش: | مزاج طب یونانی: | مزاج طب پاکستانی: | نفع خاص: |
حابس، مسہل | میکسیکو امریکا | خشک سرد | عضلاتی اعصابی | بہترین مسہل ہے۔ |

تعارف:
جلاپا ایک بیل دار پودے کی جڑ کو کہتے ہیں، امریکا میں ایک علاقے کا نام جلاپا ہے جہاں یہ درخت پایا جاتا ہے اس لیے اسے جلاپا کہتے ہیں، اس کا اصل وطن میکسیکو ہے، خصوصاً Vera Cruz کا علاقہ، جہاں سے اس کی بہترین جڑیں حاصل کی جاتی ہیں۔ ۔ ایک دوسری وجہ یہ ہے کہ یہ سخت مسہل تاثیر رکھتا ہے اس کے کھانے سے جلاب آجاتے ہیں اس لیے بھی اس کا نام جلاپا ہے۔
جلاپا کے پودے کا تنا: نرم اور بیل نما، زمین پر پھیلنے والا یا کسی سہارے سے چڑھنے والا ہوتا ہے، اس کے پتے: دل کی شکل کے، چکنے، سبز اور قدرے چمکدار، جبکہ اس کے پھول: نیلے سے جامنی رنگ کے، گھنٹی نما، جو صبح کھلتے ہیں اور شام تک مرجھا جاتے ہیں۔اس کا پھل: خشک کیپسول ہوتا ہے جس میں بیج موجود ہوتے ہیں۔اس کی جڑ (استعمالی حصہ): موٹی، مخروطی شکل کی، بھوری رنگ کی جڑ جو خشک کر کے دوا میں استعمال ہوتی ہے۔ جڑ کی اندرونی سطح سفید یا سرمئی ہوتی ہے اور اس میں ہلکی خوشبو اور تیز ذائقہ پایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جگنو
یہ بھی پڑھیں: جست
یہ بھی پڑھیں: جائفل

کیمیاوی و غذائی اجزا:
(فی 100 گرام خشک جڑ):
کیمیائی اجزاء:
جلابین(Jalapin):12 – 18 گرام۔ کونوولولین(Convolvulin):6 – 8 گرام
نشاستہ(Starch):5 – 7 گرام۔ ٹینن(Tannin):1 – 3 گرام۔
مہک دار تیل(Volatile oil):0.3 – 0.5 گرام۔ شکر مرکبات(Sugar):0.5 – 1 گرام
اسکوپولیٹن(Scopoletin):0.1 – 0.2 گرام۔
وٹامنز:
وٹامن سی(Vitamin C):0.5 ملی گرام نیا سین(Niacin – B3):0.2 ملی گرام
معدنیات:
کیلشیم : 20 ملی گرام میگنیشیم :10 ملی گرام۔ آئرن : 1.2 ملی گرام
پوٹاشیم : 30 ملی گرام فاسفورس : 15 ملی گرام

اثرات:
عضلات میں تحریک، اعصاب میں تحلیل اور غدد میں تسکین پیدا کرتی ہے۔کیمیاوی طور پر خون کو گاڑھا کرتی ہے اورسوداء کی پیدائش بڑھاتی ہے۔حابس، مسہل، معمولی قابض اثرات رکھتی ہے۔
خواص و فوائد
جلاپا درخت کی جڑ بہترین مسہل بلغم ہے، خوب دست لاتی ہے، چونکہ اس کے لائے ہوئے اسہال میں بلغم خارج ہوتی ہے اس لیے یہ نزلہ، زکام، بلغمی کھانسی اور دمہ میں مفید ہے۔اعصابی فالج، عرق النساء کے لیے بھی مفید ہے، اس کی کم مقدار استعمال کرنا قبض کرتا ہے۔اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ پیٹ کے کیڑے کچوے انہیں بھی یہ نکال دیتا ہے۔

سائنس اور جدید تحقیق
جلاپا پر کی جانے والی سائنسی تحقیقات اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ یہ پودا ایک مؤثر اور قدرتی جلاب آور دوا (herbal purgative) ہے، جس کے فعال اجزاء بالخصوص resin glycosides آنتوں کی حرکت کو تیز کر کے جسم سے فضلات کے اخراج میں مدد دیتے ہیں۔
1۔ Pharmacognosy Review (2011) میں شائع شدہ تحقیق کے مطابق: جلاپا کی جڑ میں پائے جانے والے resin glycosides بڑی آنت کی دیوار پر براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں، جس کے نتیجے میں آنتوں کی حرکات (peristalsis) میں اضافہ ہوتا ہے اور آنتوں کی صفائی کا عمل تیز ہو جاتا ہے۔
2۔ Journal of Ethnopharmacology (2006) کے مطابق: جلاپا کا استعمال قدیم طبی نظاموں میں ایک مؤثر مسہل دوا کے طور پر صدیوں سے رائج ہے۔ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ یہ دوا شدید قبض (chronic constipation) کی حالت میں فوری اور مؤثر ریلیف فراہم کرتی ہے۔
3۔ USDA Phytochemical and Ethnobotanical Database کے مطابق: جلاپا ( Ipomoea purga ) کو ایک معروف herbal purgative کے طور پر درج کیا گیا ہے۔ تاہم، FDA (U.S. Food and Drug Administration) نے اس کے بعض زہریلے اثرات (toxic effects) کے پیشِ نظر اسے اندرونی طور پر استعمال کرنے کی منظوری نہیں دی۔ خاص طور پر زیادہ مقدار میں استعمال سے یہ جگر اور آنتوں پر منفی اثر ڈال سکتا ہے، لہٰذا ماہر طبیب کی نگرانی میں استعمال ضروری ہے۔

مقدار خوراک:
ایک گرام
Discover more from TabeebPedia
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
Leave a Reply