Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. بید سادہ
بید سادہ

بید سادہ

  • January 26, 2025
  • 0 Likes
  • 97 Views
  • 0 Comments

بید سادہ

نام :

پشتو میں کھوا گاوالا۔ فارسی میں لیلیٰ مجنون۔ عربی میں خلاف، صفصات کہتے ہیں۔

Hakeem Syed Abdulwahab Shah

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ)

نام انگلش:

Name: White Willow

Scientific name: Salix alba

Family: Salicaceae

بید سادہ White willow Salix alba विलो
تاثیری نام:
مقام پیدائش:
مزاج  طب یونانی: 
مزاج  طب پاکستانی: 
نفع خاص:
مسکن، مفرح، مقویہند وپاکخشک سردعضلاتی اعصابیحرارت کے امراض میں

بید سادہ White willow Salix alba विलो

تعارف:

بید سادہ ایک مشہور درخٹ ہے جو عام طور پر نہروں کے کنارے پر لگا ہوتا ہے۔ اس کا رنگ سبز و سفید اور ذائقہ تلخ و تیز ہوتا ہے۔ عام طور پر اس کے تازہ پتوں کا عرق استعمال کیا جاتا ہے۔

بید سادہ کے درخت کی دنیا بھر میں سینکڑوں اقسام ہیں۔بید کی لکڑی  تعمیرات، فرنیچر بنانے اور لکڑی کے دیگر کاموں میں استعمال ہوتی ہے۔یہ درخت تیزی سے بڑے ہوتے ہیں، اور ان سے کاغذ بھی تیار کیا جاتا ہے۔اس  کی لچکدار ٹہنیوں کو دستکاری میں استعمال کیا جاتا ہے جیسے کہ ٹوکری کی بنائی، کیننگ، اور بنے ہوئے باڑ اور جالیوں کی تیاری۔زمانہ قدیم میں اس  کو باڑ، برف کے جوتے، تیر شافٹ، مچھلی کے جال، سیٹی، جال اور رسی جیسی اشیاء بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔یہ درخت مٹی کے کٹاو کو روکنے میں بہت مفید ہے۔ اس کی لمبی لمبی جڑی پانی کے ذریعے مٹی کے کٹاو کو روکتی ہیں۔

بید سادہ میں کیمیاوی و غذائی  اجزا:

معدنیات:

کیلشیم (Ca): تقریباً 87.355 ملی گرام   پوٹاشیم (K): تقریباً 6.084 ملی گرام     آئرن (Fe): تقریباً 2.388 ملی گرام

زنک (Zn): تقریباً 0.542 ملی گرام    کاپر (Cu): تقریباً 0.091 ملی گرام

سفید ولو کی چھال میں موجود وٹامنز اور دیگر متحرک اجزاء میں سالیسیلیٹس اور پولی فینولز شامل ہیں، جو کہ قدرتی اینٹی آکسیڈنٹس کے طور پر کام کرتے ہیں۔

بید سادہ White willow Salix alba विलो

یہ بھی پڑھیں: بیج بند

یہ بھی پڑھیں: بہیڑہ

یہ بھی پڑھیں: بہی دانہ

بید سادہ White willow Salix alba विलो
بید سادہ White willow Salix alba विलो

اسپرین کی تاریخ

سیلیسیلیٹس کا استعمال انسانی تاریخ میں ایک اہم مقام رکھتا ہے، اور اس کی جڑیں قدیم طبی پریکٹس سے جڑی ہوئی ہیں۔ 2400 سال قبل ہپوکریٹس نے بید یعنی سفید ولو کی چھال سے بنی دوائیوں کو بخار اور درد کے علاج کے لیے استعمال کرنے کا آغاز کیا۔

ہپوکریٹس  (400 قبل مسیح) نے سفید ولو کی چھال سے ایک ادخال (infusion) تیار کر کے اسے درد اور بخار کے علاج کے لیے استعمال کیا۔ پھر 1829 –میں  سیلیسن کی دریافت ہوئی، فرانسیسی سائنسدان لیروکس (Henri Leroux) نے سفید ولو کی چھال سے سیلیسن کو دریافت اور الگ کیا، جس سے اس کے فعال جزو کی شناخت ممکن ہوئی۔ اس کے بعد  رافیل کولبی نے سیلیسیلک ایسڈ کو علیحدہ کیا اور اسے مزید خالص شکل میں نکالا، جو سیلیسیلیٹس کے فارماسولوجیکل استعمال کی بنیاد بنی۔ پھر 1897 – میں جرمن کیمیا دان فیلکس ہوفمین (Felix Hoffmann) نے پہلی بار ایسٹیلسیلیک ایسڈ (Acetylsalicylic Acid) کو کامیابی سے تیار کیا، جو مصنوعی طور پر زیادہ مستحکم اور مؤثر تھا۔ اس کے بعد 1899 – میں بائر کمپنی نے ایسٹیلسیلیک ایسڈ کو بطور “اسپرین” رجسٹرڈ کروایا، اور یہ جلد ہی عالمی سطح پر مقبول دوا بن گئی۔

اسپرین کی مقبولیت:

بیسویں صدی کے آغاز میں، اسپرین نے درد، بخار، اور سوزش کے علاج میں اپنی افادیت کی وجہ سے دنیا بھر میں ایک نمایاں مقام حاصل کیا۔ یہ نہ صرف عام طبی حالات کے لیے استعمال ہوتی تھی بلکہ دل کی بیماریوں اور خون پتلا کرنے کے لیے بھی مؤثر ثابت ہوئی۔

بید سادہ کے اثرات:

عضلات میں تحریک، اعصاب میں تحلیل اور غدد میں تسکین پیدا کرتا ہے۔ مسکن حرارت،  مفرح و مقوی قلب اثرات رکھتا ہے۔

بید سادہ White willow Salix alba विलो
بید سادہ White willow Salix alba विलो

بید سادہ کے خواص و فوائد

گرمی کو ختم کرتا ہے، دل کو طاقت دیتا ہے، اور طبعیت میں لطافت پیدا کرتا ہے، گرمی کے بخار میں مفید ہے، دق سل میں فائدہ دیتا ہے۔  پیاس کی شدت کو بجھاتا ہے۔ مسکن ہونے کی وجہ سے بخار اور دردوں میں آرام دیتا ہے۔

سفید ولو (White Willow)، جس کا سائنسی نام Salix alba ہے، کو اس کی طبی خصوصیات کے لیے صدیوں سے استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس میں موجود فعال مرکب سیلیسن (Salicin) قدرتی طور پر درد کم کرنے اور سوزش دور کرنے کے لیے اہم سمجھا جاتا ہے۔ سیلیسن جسم میں ہائیڈولائز ہو کر سیلیسیلک ایسڈ میں تبدیل ہوتا ہے، جو سوزش کو کم کرنے والے عوامل کو روک کر اثر دکھاتا ہے۔اس میں موجود ایک مرکب (سیلیسن) ہے  جو کیمیائی طور پر اسپرین (Acetylsalicylic Acid) کے مشابہ ہے، ایک اہم مرکب ہے جو سفید ولو کی افادیت کو ثابت کرتا ہے۔

بید سادہ White willow Salix alba विलो

روایتی طور پر بید سادہ کو سر درد،گٹھیا،پٹھوں کے درد، اور بخار کے علاج میں استعمال کیا جاتا ہے۔ جدید سائنسی تحقیقات سے  ثابت ہوا ہے کہ بید یعنی سفید ولو: درد کم کرنے میں مؤثر ہے۔ سوزش کو کم کرتا ہے۔ مصنوعی ادویات کے مقابلے میں کم مضر اثرات رکھتا ہے۔ البتہ اس کا زیادہ استعمال معدے میں خراش یا حساسیت پیدا کر سکتا ہے، خاص طور پر ان افراد میں جو سیلیسیلٹس کے لیے حساس ہوں۔

مقدار خوراک:

پتوں کا عرق بیس ایم ایل۔ چھال کا پاوڈر تین گرام

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔


Discover more from TabeebPedia

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Discover more from TabeebPedia

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading