Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. بندال ڈوڈا / گھگر بیل
بندال ڈوڈا / گھگر بیل

بندال ڈوڈا / گھگر بیل

  • January 13, 2025
  • 0 Likes
  • 121 Views
  • 0 Comments

بندال ڈوڈا / گھگر بیل

نام :

عربی میں قثاء الحمار۔ فارسی میں خیارخر ، خیاردشتی۔ بنگالی میں  گھوشا لتا ۔سندھی میں گوساٹو۔ گجراتی میں  ککڑبیلا۔ ہندی میں بندال۔گھگھر بیل ۔سنسکرت  میں دیو والی ، جی موت کہتے ہیں۔

Hakeem Syed Abdulwahab Shah

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ)

نام انگلش:

Name: Bristly luffa

Scientific name: luffa echinata

Family: Cucurbitaceae

بندال ڈوڈا bristly luffa luffa echinata बंदल डोडा
بندال ڈوڈا bristly luffa luffa echinata बंदल डोडा
تاثیری نام:
مقام پیدائش:
مزاج  طب یونانی: 
مزاج  طب پاکستانی: 
نفع خاص:
مدر حیض، مخرج جنین، مقئی، مسہلہند و پاکگرم خشک درجہ سومغدی عضلاتیمسہل اور دست آور

بندال ڈوڈا bristly luffa luffa echinata बंदल डोडा

تعارف:

بندال دوڈا ایک بیل دار پودے کا پھل ہے جسے عام طور پر کسان کھیتوں کی باڑ کے طور پر بھی لگاتے ہیں۔ اس پودے کے ساتھ ریٹھے کی طرح کانٹے دار پھل لگتا ہے جو اندر سے خانہ دار ہوتا ہے جن میں اس کے بیج ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھنگ

یہ بھی پڑھیں: بھنڈی

یہ بھی پڑھیں: بہمن سرخ

بندال ڈوڈا bristly luffa luffa echinata बंदल डोडा

کیمیاوی و غذائی  اجزا:

کیوکر بیٹا سینز (Cucurbitacins):

کیوکر بیٹا سین بی: 196.24  ملی گرام       کیوکر بیٹا سین آئی: 57.14 ملی گرام       کیوکر بیٹا سین ای: 2.03 ملی گرام

فینولک ایسڈز (Phenolic Acids):

گیلک ایسڈ1.26 ملی گرام     کیٹیچن (Catechin): معمولی مقدار میں۔       

کلورو جینک ایسڈ (Chlorogenic Acid): معمولی مقدار میں۔      وینیلیک ایسڈ (Vanillic Acid): معمولی مقدار میں۔

کو مارک ایسڈ (Coumaric Acid): معمولی مقدار میں۔

بندال میں موجود کیوکر بیٹا سینز جیسے مرکبات انسانی جسم پر طاقتور اثر ڈال سکتے ہیں، لیکن ان کا زیادہ مقدار میں استعمال مضر ہو سکتا ہے، جیسے معدے یا جگر کو نقصان پہنچانا۔

حوالہ

PubMed

PMC

ScienceDirect

اثرات:

غدد میں شدید تحریک پیدا کرتا ہے، عضلات میں تحلیل اور اعصاب میں تسکین پیدا کرتا ہے، مدر حیض، مخرج جنین، مقی ، مسہل  اور مجفف بواسیر ہے۔

بندال ڈوڈا bristly luffa luffa echinata बंदल डोडा

خواص و فوائد

بندال ڈوڈا بہت ہی قوی مسہل ہے اس لیے اس کی تھوڑی سی مقدار دینے سے دست اور قے آنے لگتی ہے اور پیٹ میں درد ہو جاتا ہے، بعض اوقات خونی پاخانے بھی آنا شروع ہو جاتے ہیں۔ اسی لیے حاملہ خواتین کے لیے بہت خطرناک ہے، مسقط حمل ہے۔ رکے ہوئے حیض کو بھی فورا جاری کر دیتا ہے۔  بنڈال ڈوڈوں کو پانی میں پیس کر ٹکیہ سی بنائیں اور تھوڑا گھی لگا کر بواسیری مسّوں پر باندھیں۔ چند روز برابر باندھنے سے بواسیری مسّے خشک ہو جائیں گے۔ سونگھنے کی قوت ختم ہو گئی ہو  اور کسی قِسم کی خوش بُو اور بدبُو نہ آتی ہو،  بنڈال کو باریک پیس چھان کر گائے کے گھی میں مِلا کر ناک میں ٹپکائیں تو اس سے یہ بیماریاں دُور ہو جاتی ہیں۔  جانوروں کے زخم پر اس کے پتوں کی نگدی باندھنے سے زخم کیڑے مرجاتے ہیں اور اس کارس پلانے سے مویشیوں کے پیٹ کے کیڑے ختم ہوجاتے ہیں ۔

بندال ڈوڈا bristly luffa luffa echinata बंदल डोडा
بندال ڈوڈا bristly luffa luffa echinata बंदल डोडा

مقدار خوراک:

دو گرام

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔


Discover more from TabeebPedia

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Discover more from TabeebPedia

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading