
اشنان / لانا بوٹی
نام :
عربی میں غضرب ۔ فارسی میں غاسوں۔ پنجابی میں سجی، لانہ۔ سندھی میں لائی۔ اردو میں لانا بوٹی کہتے ہیں۔
نام انگلش:
saltwort
Scientific name: Salsola

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ)

تاثیری نام:
مقام پیدائش:
صحرائی علاقوں میں۔
مزاج طب یونانی:
گرم خشک
مزاج طب پاکستانی:
غدی عضلاتی
یہ بھی پڑھیں: اسگندھ اشوگندھا
یہ بھی پڑھیں: اسطوخودوس
یہ بھی پڑھیں: اشق

تعارف:
اشنان ایک بوٹی ہے جس کی لمبی لمبی شاخیں ہوتی ہیں اور اس کے ساتھ پتے نہیں ہوتے، اس بوٹی کی بہت زیادہ اقسام دنیا بھر میں پائی جاتی ہیں۔ اس بوٹی کو جلا کر اس کی کھار بنائی جاتی ہے، جسے سجی کھار کہتے ہیں اور عام طور پر بازار میں اسی صورت میں ملتی ہے۔ اس بوٹی سے کاسٹک سوڈا بائی کارب بھی بنتا ہے۔ بازاری بناسپتی گھی کو بنانے میں اس کا استعمال کیا جاتا ہے، اس کے بغیر بناسپتی گھی نہیں بنتا، یہی وجہ ہے بناسپتی گھی جسم میں کھار پیدا کرتا ہے۔سوڈا بائی کارب کو میٹھا سوڈا بھی کہتے ہیں جسے عام طور پر گھروں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ شور مٹی جو پانی کے کنارے ہوتی ہے اس میں موجود شور بھی کھار ہی ہے لیکن وہ معدنی کھار ہے جبکہ سجی کھار جو اشنان سے تیار ہوتی ہے یہ نباتاتی کھار ہے یہ زیادہ اثرات کی حامل ہوتی ہے۔
نفع خاص:
مدر بول، مدر حیض
کیمیاوی و غذائی اجزا:
اشنان کے پودے میں پائے جانے والے وٹامنز اور منرلز کی مقدار (فی 100 گرام):
وٹامنز:
وٹامن A: تقریباً 1000-1500 IU (انٹرنیشنل یونٹس) وٹامن سی: 20-30 ملی گرام
فولک ایسڈ (وٹامن B9): 30-40 مائیکروگرام وٹامن K: 200-300 مائیکروگرام
منرلز:
کیلشیم: 80-100 ملی گرام مگنیشیم: 40-60 ملی گرام پوٹاشیئم: 400-500 ملی گرام
سوڈیم: 100-200 ملی گرام آئرن: 2-4 ملی گرام فاسفورس: 50-70 ملی گرام
دیگر اہم اجزاء:
پروٹین: 2-4 گرام فائبر: 2-3 گرام کاربوہائیڈریٹس: 3-5 گرام
اثرات:
جالی، مدر بول و حیض، مسہل، ساقط حمل،
خواص و فوائد
اشنان مسوں پر لیپ کرنے سے ان کو گرا دیتی ہے ورم طحال کے لیے مفید ہے، کم مقدار ہاضم بھی ہے۔ حیض کو جاری کرتی ہے۔ حمل کو گرا دیتی ہے۔اس بوٹی کا استعمال بطور صابن بھی ہوتا ہے۔
مقدار خوراک:
ایک گرام
Leave a Reply