Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. آیورویدک کی چند اصطلاحات
آیورویدک کی چند اصطلاحات

آیورویدک کی چند اصطلاحات

  • September 14, 2024
  • 0 Likes
  • 225 Views
  • 0 Comments

آیورویدک کی چند اصطلاحات

Hakeem Syed Abdulwahab Shah

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ)

آیورویدک (Ayurvedic) یا آیورودا (Ayurveda) میں کئی اہم اصطلاحات استعمال ہوتی ہیں جو اس قدیم طبی نظام کے مختلف پہلوؤں کی وضاحت کرتی ہیں۔ یہاں کچھ اہم اصطلاحات دی گئی ہیں:

اوشن ویریہ:

ویریہ کا مطلب خاصیت

شیتل (سرد) کے برعکس خاصیت والی اشیاء۔ یعنی گرم خاصیت والی اشیاء۔ ویریہ یعنی خاصیت کی دو اقسام ہیں اوشن ویریہ اور شیت ویریہ۔

آشوکاری:

وہ دوائیں جو پانی پر گرنے والے تیل کے قطروں کی مانند جسم کے ہر حصہ میں فورا پھیل جائیں۔

ستھول:

ستھول کا مطلب ہے بڑا یا موٹا

ستھول یعنی جو چیز مسامات میں رکاوٹ ڈال کر جسم میں موٹاپا پیدا کرے۔

پاچن:

وہ دوائیں جو آم رس اور اناج کو پچاتی یعنی ہضم کرتی ہیں۔ لیکن اگنی(حرارت ہاضمہ) کو تیز نہیں کرتیں۔ مثلا ناگ کیسر۔

ڈیپن:

جو آن (اناج) کو پچائے نہیں لیکن اگنی (حرارت ہاضمہ) کو ہی دیپن (تیز۔ مشتعل) کرے مثلا سونف

دیپن پاچن:

وہ دوائیں جو اگنی کو تیز کرنے کے علاوہ آم رس اور اناج کو پچا بھی دیں۔ مثلا چترک۔

تیکھشن:

تیکھشن مطلب سکھانے والی

یعنی جو چیز گرم خشک اور تیز ہونے کی وجہ سے دھاتوں کو بھی سکھادے۔

سوشک:

سوشک یعنی چوسنے والی چیز۔

مثلا سوشک پتر یعنی سیاہی چوس۔یا فوم وغیرہ

شوشک:

وہ دوا جو خشکی پدا کرے۔

سگندھ:

مفرح، رغبت پیدا کرنے والی خوشبودار ادویہ۔

سگندھت:

خوشبودار کو کہتے ہیں

 مثلا سگندھت اوشدھیاں یعنی خوشبودار ادویہ۔

سوکھشم:

سوکھشم(باریک)

جو دوا جسم کے نہایت سوکھشم(باریک) اعضا میں بھی داخل ہو جائے۔ مثلا سیندھا نمک۔ شہد، نیم اور ارنڈکا تیل۔

سنشمن:

معتدل کرنے والی

سنشمن وہ دوا جو خلطوں کو نہ متحرک کرے اور نہ خارج کرے بلکہ معتدل کر دے، جیسے گلو۔

مند:

مند کے معنی ہیں دھیما

جسم میں سستی اور ڈھیلاپن پیدا کرنے والی اشیاء۔

دے وائی:

وہ دوا جو ہضم ہونے سے پہلے ہی تمام جسم میں پھیل کر اپنی تاثیر کردے۔ مثلا بھنگ، افیون۔

گن:

چند دواؤں کے مجموعہ کو کہتے ہیں جیسے ترپھلہ، ترکٹا وگیرہ

ترجات:

(تری جات) تین چیزوں کے مجموعے کو کہتے ہیں

یعنی دارچینی۔ تیزپات۔ الائچی خرد۔

تری کھار:

یعنی تین کھار

جوا کھار۔ سجی کھار۔ ٹنکن کھار۔

تری لون:

یعنی تین لون

سیندھا۔ سانچل۔ بڑنمک

تری نمب:

یعنی تین نمب

نیم۔ بکائن۔ چرائتا

تِرکٹا:

یعنی زنجبیل، کالی مرچ اور لمبی مفرچ یہ تینوں مل کر ترکٹا کہلاتی ہیں۔

چتر اوشن:

چار گرم چیزیں

سونٹھ۔ مرچ۔ پیپل۔ پپلامول

چتر بیج:

یعنی چار بیج

میتھی۔ کلونجی۔ ہلاون اور اجوائن۔

چتر بہدرک:

سونٹھ۔ اتیس۔ ناگرموتھا۔ گلو۔

چترجات:

یعنی الائچی۔ دارچینی۔ تیزپات۔ اور ناگ کیسر۔

پنچ امرت:

یعنی پانچ چیزوں کا مجموعہ

دودھ۔ دہی۔ گھی۔ مصری اور شہد۔

پنچانگ:

پھل، پھول۔ چھال۔ جڑ اور پتے۔

پنچ سوگندھ:

کیسر۔ اگر۔ کپور۔ کستوری اور چندن۔

پنچ مول برہت:

پنج یعنی پانچ اور مول یعنی جڑ

بیل۔ گمبھاری۔ پاڈھل۔ ارنی اور سوناپاٹھا۔

پنچ مول لگھو:

شالپرنی۔ پرشتی پرنی۔ کٹائی کلاں۔ کٹائی خرد اور گوکھرو۔

دشمول:

یعنی دس جڑوں کا مجموعہ

وہ دس یہ ہیں: بیل، گمبھاری، پاڈھل، ارنی، سوناپاٹھا، شالپرنی، پرشٹ پرنی، کٹائی کلاں، کٹائی خرد، گوکھرو۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔


Discover more from TabeebPedia

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Discover more from TabeebPedia

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading